Aamir Ali Khan

Aamir Ali Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aamir Ali Khan, Public & Government Service, Regional Head Office NADRA, Karachi.

The Director General heads the organization and supervises nationwide registration operations, biometric systems, and digital identity infrastructure to ensure accurate citizen identification and secure public services.

30/07/2026

شناخت ہر بچے کا قانونی حق ہے ۔ یتیم خانوں اور چائلڈ پروٹیکشن اداروں میں رہنے والے یتیم بچوں کے اس حق کو یقینی بنانے کے لئے نادرا میں ان کا اندراج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔
درخواست جمع کروانے کیلئے متعلقہ ادارے کے انچارج کی طرف سے بیانِ حلفی جمع کرانا ہو گا۔ ایسے بچوں کے شناختی کارڈ پروالد کے نام کی جگہ قانونی سرپرست کا نام درج کیا جاتا ہے۔
نادرا آپ کی شناخت، آپ کی پہچان

22/07/2026

Equipped with state-of-the-art facilities, the upgraded centre has ...

19/07/2026
18/07/2026

بچے کی پیدائش کے ایک ماہ کے اندر اندر یونین کونسل میں اندراج کرائیں اور پھر نادرا سے ب فارم بنوائیں۔
یونین کونسل سے پیدائش سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد والد یا والدہ میں سے کوئی ایک نزدیکی نادرا دفتر تشریف لائیں اور بچے کا ب فارم بنوائیں۔ تین سال تک عمر کے بچوں کی تصویر اور بائیومیٹرکس کی ضرورت نہیں ہوتی لہٰذا انہیں ہمراہ لانا ضروری نہیں ہے۔ تین سے دس سال تک عمر کے بچوں کی تصویر لی جاتی ہے جبکہ دس سے اٹھارہ سال تک عمر کے بچوں کی تصویر کے ساتھ فنگرپرنٹس بھی لئے جاتے ہیں۔ لہٰذا انہیں ہمراہ لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے درخواست جمع کرائیں۔
یاد رکھیں!
نادرا دفتر میں نادرا یا یونین کونسل سے جاری شدہ کسی دستاویز کی فوٹوکاپی لانے کی ضرورت نہیں ہے، صرف نمبر لکھ کر ہمراہ لائیں۔

16/07/2026

نادرا رجسٹریشن سنٹر شاہ فیصل کراچی کی تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، امیر کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل نادرا عامر علی خان، سماجی شخصیات اور دیگر نادرا افسران نے شرکت کی۔
شہریوں کو خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے مرکز میں ون ونڈو کاؤنٹرز کی تعداد 4 سے بڑھا کر 6 کر دی گئی۔ پاک آئی ڈی، جانشینی سرٹیفکیٹ اور بزرگ شہریوں کے لئے علیحدہ کاؤنٹر بھی بنایا گیا ہے۔ ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ایریا کی گنجائش 20 درخواست گزاروں سے بڑھا کر 50 کر دی گئی ہے۔
این آر سی شاہ فیصل میں روزانہ 180 سے 220 ٹوکنز جاری کیے جائیں گے، جبکہ اس سے قبل یہ تعداد تقریباً 100 ٹوکنز تک تھی۔ ضرورت پڑنے پر شام کی شفٹ بھی شروع کر دی جائے گی۔
نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر یونین کونسل کی سطح پر پاک آئی ڈی ٹیبلٹ کے ذریعے پروسیسنگ کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے. کراچی کے تمام میگا سینٹرزپر سیلف کیا سک کاؤنٹرز کےذریعے پروسیسنگ کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہے.
نادرا کی جانب سے میگا سنٹر ماڈل کالونی، میگا سنٹر کورنگی، میگا سنٹر گلبرگ اور میگا سنٹر گلشنِ اقبال کے منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔

16/07/2026

The inauguration ceremony was attended by Ameer Jamaat-e-Islami Pak...

07/07/2026

نادرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور اہم تحفہ، کراچی میں جدید میگا سینٹر سرجانی ٹاؤن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے شرکت کی۔ یہ میگا سینٹر ہفتے میں 24 گھنٹے، 6 دن شہریوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کرے گا، جبکہ جدید سہولیات سے آراستہ اس مرکز میں روزانہ تقریباً 2,000 شہریوں کو خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

07/07/2026

میگا سنٹر سرجانی ٹاؤن کا افتتاح، کراچی میں نادرا کے پانچویں میگا سنٹر نے کام شروع کر دیا، صرف ایک سال کے دوران کراچی میں آٹھ نئے سنٹرز کا قیام
گورنر سندھ، سید نہال ہاشمی نے ڈائریکٹر جنرل نادرا عامر علی خان، معزززین علاقہ اور نادرا حکام کے ہمراہ افتتاح کیا۔ میگا سنٹر سرجانی ٹاؤن میں 20 ون ونڈو کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں روزانہ تقریباً پچیس سو سے تین ہزار شہریوں کو خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔ میگا سنٹر ہفتے کے چھ دن چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا اور تقریباً 40 لاکھ شہریوں کو براہِ راست سہولت فراہم کرے گا، جن میں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، گلشنِ معمار، تیسر ٹاؤن، احسن آباد، نارتھ کراچی اور منگھوپیر ٹاؤن کے رہائشی شامل ہیں۔
مرکز میں 200 افراد کی گنجائش کے ساتھ مکمل ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ایریا قائم بنایا گیا ہے۔ تھیلیسیمیا کاؤنٹر سمیت بزرگ شہریوں، پاک آئی ڈی، جانشینی سرٹیفکیٹ اور اسلحہ لائسنس کے لئے الگ الگ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مسائل کا شکار شہریوں کے لئے آئرس ڈیوائسز بھی فراہم کی گئی ہیں۔
لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/x5xrm2Q2eDniXD3z7

The Director General NADRA Sindh met  the Prosecutor  General Sindh' today (18-06-2026) and congratulated him on his new...
19/06/2026

The Director General NADRA Sindh met the Prosecutor General Sindh' today (18-06-2026) and congratulated him on his new appointment. NADRA's role in strengthening prosecution through forensic & digital facilitation was discussed along with ways to digitize his office. A collaborative Sindh "Forensic Lab" was proposed—aligning with shared vision for modern, evidence-based justice.

Address

Regional Head Office NADRA
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aamir Ali Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share