Keamari'S culprit?

Keamari'S culprit? Keamari’s Voice against Negligence.
کیماڑی کے کھلے گٹروں اور بنیادی مسائل پر حکمرانوں

13/03/2026

دیکھ لیں اہلیا نِ کراچی! دیکھ لیں بلاول بھٹو صاحب! یہ ہے آپ کا 'بدلا ہوا سندھ'؟ یہ ہے کیماڑی کا وہ معصوم بچہ، جسے آپ کی انتظامیہ نے جیتے جی جہنم میں دھکیل دیا ہے۔"

"اس بچے کا قصور کیا ہے؟ کیا اس کا قصور یہ ہے کہ یہ کیماڑی میں پیدا ہوا؟ جہاں MNA، MPA، ٹاؤن ناظم، چیئرمین اور کونسلرز... سب کے سب آپ کی پارٹی، پی پی پی کے ہیں! پوری کی پوری حکومت آپ کی ہے، لیکن کیماڑی کے نصیب میں صرف یہ گندا کیچڑ اور کھلے نالے لکھے ہیں؟"

"یہ نالے، یہ کچرا، یہ گندگی... یہ آپ کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ووٹ مانگنے تو یہ سب آتے ہیں، لیکن جب کام کرنے کی باری آتی ہے، تو سب کے سب غائب ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ بچے آپ کے لیے صرف ووٹ کا ایک ہندسہ ہیں؟ ان کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں؟"

"میں آج کیماڑی کے ہر غیرت مند شہری کی طرف سے ان تمام 'پی پی پی کے نمائندوں' سے پوچھتا ہوں... *کیماڑی کا مجرم کون؟* اگر آپ سے کام نہیں ہوتا، تو چھوڑ دیں یہ کرسیاں! ہمیں جینے کا حق دیں!*

Address

Keamari
Karachi
75620

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Keamari'S culprit? posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share