Imamia Organization Safeer e Noor Unit Khi Reg

Imamia Organization Safeer e Noor Unit Khi Reg Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imamia Organization Safeer e Noor Unit Khi Reg, Political organisation, Malir, Karachi.

امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ایک ایسا ادارہ ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے دین و ملت کی خدمت میں کوشاں ہے۔ اس ادارے کا مقصد تعلیمات قرآن اور آئین محمد ﷺ و آل محمد علیہ السلام پر مبنی ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

امامیہ آرگنائزیشن سفیر نور یونٹ ملیر کے صدر علامہ طلال علی مہدوی کی یونٹ کابینہ اور سینئر برادر حامد، سینئر برادر جہانزی...
29/08/2026

امامیہ آرگنائزیشن سفیر نور یونٹ ملیر کے صدر علامہ طلال علی مہدوی کی یونٹ کابینہ اور سینئر برادر حامد، سینئر برادر جہانزیب، سینئر برادر سابق صدر آئی او ملیر برادر کمیل، سینئر برادر رضا کے ساتھ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام بروز ہفتہ بتاریخ 29 اگست 2026، ہوٹل مہران کراچی میں منعقد ہونے والی "وحدت امت کانفرنس" میں شرکت کی۔
کانفرنس میں شیعہ و سنی علماء کرام اور سماجی کارکنان، طلباء تنظیموں کے نمائندوں اور سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور وحدت امت مسلمہ اور حالات حاضرہ اور پاکستان میں نظام مصطفوی کے قیام کے موضوعات پہ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور امت واحدہ کیلئے ضروری اقدامات پہ روشی ڈالی گئی۔

*امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن سفیر نور یونٹ ملیر ڈسٹرکٹ*

https://www.facebook.com/share/193Vm4LLYh/

*پریس ریلیز*امامیہ آرگنائزیشن سفیرِ نور یونٹ ملیر کی کابینہ اجلاس کا انعقاد 24 اگست بروز پیر مطابق 10 ربیع الاول سیکرٹری...
26/08/2026

*پریس ریلیز*

امامیہ آرگنائزیشن سفیرِ نور یونٹ ملیر کی کابینہ اجلاس کا انعقاد 24 اگست بروز پیر مطابق 10 ربیع الاول سیکرٹری سماجیات برادر حامد کی رہائش گاہ پر ہوا۔
اجلاس میں Unit کی کابینہ کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یونٹ کی صورت حال، تنظیمی ڈھانچے کی بہتری اور آئندہ کے فکری و تربیتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران درج ذیل اہم امور پر مشاورت کے بعد متفقہ فیصلے طے پائے:
*ہفتہ وحدت کا شاندار انعقاد (12 تا 17 ربیع الاول):* ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ص کے موقع پر 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک "ہفتہ وحدت" کی مناسبت سے جو افراد میلاد کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں ملیر یونٹ ان کی سہولت کیلئے علماء، شعراء، منقبت اور نعت خواں حضرات کا پینل مہیاء کرے گی۔

*کابینہ کی ازسرنو تشکیل:*
ملیر یونٹ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری انشاء اللہ 16 یا 17 ربیع کو کی جائیگی۔

*معرفتِ مہدویت و دیگر تربیتی کورسز:* یونٹ کے برادران اور دیگر جوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت کیلئے حوضہ علمیہ قم سے منسلک معرفت مہدویت کورس اور مولانا شیخ عباس قمی کے زیراہتمام معرفت تا مسولیت کورس اور ہفت روزہ فکری نشست بعنوان خطبات امام حسین ع از مدینہ تا کربلا کا انعقاد کیا جائے گا۔

*سنڈے مدرسہ کا باقاعدہ آغاز:* علاقے کے بچوں اور نوجوانوں کی اخلاقی و دینی تربیت کے لیے "سنڈے مدرسہ" کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا، جس کا جامع نصاب اور نظام الاوقات جلد حتمی شکل میں جاری کر دیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و سلامتی اور تنظیمی مقاصد کی کامیابی کے لیے خصوصاً دعا کی گئی۔

جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت امامیہ آرگنائزیشن سفیرِ نور یونٹ ملیر

24/08/2026
صندوق امام زمانہ عج"ایک چھوٹی سی رقم، ایک روشن مستقبل کی ضمانت!"​یہ باکس محض ایک ڈبہ نہیں، بلکہ امامِ زمانہ (عج) کے مشن ...
28/07/2026

صندوق امام زمانہ عج

"ایک چھوٹی سی رقم، ایک روشن مستقبل کی ضمانت!"

​یہ باکس محض ایک ڈبہ نہیں، بلکہ امامِ زمانہ (عج) کے مشن کی پیروی کرتے ہوئے قوم و ملت کے روشن مستقبل کی تعمیر کا ایک ذریعہ ہے۔ آپ اپنے گھروں میں "مہدی باکس" رکھوائیں اور اپنی استطاعت کے مطابق ماہانہ عطیات جمع کروائیں۔

​📚 تعلیم و تربیت:
​آئی سی ٹی سینٹرز، پیشہ ورانہ کوچنگ سینٹرز، اسٹڈی سرکلز، اسکالرشپس، سنڈے مدارس اور رمضان دینیات کلاسز وغیرہ۔

​🤝 فلاحِ ملت:
​یتیموں، بیواؤں اور شہداء کے خاندانوں کی مالی معاونت۔

​🛠️ صحت و ہنر:
​میڈیکل سینٹرز، ڈسپنسریز، ٹیکنیکل اور وکیشنل ٹریننگ سینٹرز تاکہ ہمارے جوان خود کفیل بن سکیں۔

​"آئیں، ملکِ خداداد پاکستان اور ملتِ تشیع کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظوں کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔"

​📞 رابطہ برائے حصولِ باکس:
​0345-2142012 | 0347-2072225 | 0313-3656973

​امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، کراچی ریجن، سفیر نور یونٹ ملیر ڈسٹرکٹ

امامیہ آرگنائزیشن کراچی سفیر نور یونٹ ملیر کا پہلا کابینہ اجلاس بتاریخ 12 جون بروز جمعہ بوقت 10.30بجے شب سینئر برادر عون...
13/06/2026

امامیہ آرگنائزیشن کراچی سفیر نور یونٹ ملیر کا پہلا کابینہ اجلاس بتاریخ 12 جون بروز جمعہ بوقت 10.30بجے شب سینئر برادر عون رضوی کے گھر منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام اور برادران کے تربیتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس اجلاس میں رج ذیل برنامہ طے پایا:
1۔ محرم الحرام میں اطفال کی تربیتی کے حوالے ایک ہفتہ وار کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں قوم کے اطفال کو سوز خوانی، تلاوت و تجوید، خطابت اور نوحہ خوانی جیسے فنون کی تربیت دی جائے گی
2۔ یونین کونسلوں اور ملیر اسکولوں میں یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا جائے گا
3۔ برادران امامیہ کی ہفتہ وار نشست و عملی مباحثہ کا آغاز کیا جائے
(انشاءاانچارج

اس سلسلے میں باہمی رائے سے ہفتہ وار کلاسز کے انچارج برادر حسن اور ان کے معاون برادر محسن، برادر تقی اور برادر کمیل قرار قرار پائے۔
یوم حسین علیہ السلام سیمینار کے انچارج برادر اسد اور ان کے معاون برادر حامد، برادر ساجد اور برادر زین قرار پائے۔
جبکہ برادران کی ہفتہ وار نشست کے انچارج برادر ساجد اور ان کے معاون برادر عون قرار پائے ہیں۔
اور یہ تمام تر شعبہ جات برادر جہانزیب کو براہ راست رپورٹ کریں گے۔

خدا تعالی، حضرات محمد ﷺ و آل محمد علیہم السلام برادران کے حامی و ناصر ہوں۔

@⁨all⁩

بڑھتے رہیں یونںہی قدمحی علی خیر العمل *الحمداللہ امامیہ آرگنائزیشن  پاکستان کراچی ریجن سفیر نور یونٹ ملیر کی تنظیم نو من...
08/06/2026

بڑھتے رہیں یونںہی قدم
حی علی خیر العمل

*الحمداللہ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن سفیر نور یونٹ ملیر کی تنظیم نو منعقد ہوئی جس میں آئی او کراچی ریجن سفیر نور یونٹ ملیر کے لیے برادر طلال علی مہدوی کو یونٹ آرگنائزر کی زمہ داری تفویض کی۔*

اس سلسلے میں ایک تقریب سابق یونٹ سیکریٹری آئی او سفیر نور یونٹ ملیر برادر طلال علی مہدوی کے گھر منعقد ہوئی۔ تقریب میں آئی او کراچی ریجن کے ناظم برادر حیدر علی خان نے سینئیر برادر سجاد رضا اور ریجنل کابینہ کے ہمراہ شرکت فرمائی، تقریب میں بطور یونٹ آرگنائز سفیر نور یونٹ ملیر برادر طلال علی مہدوی سے آئی او کراچی ریجن کے ناظم برادر حیدر نے حلف لیا اور برادران سے تنظیمی فعالیت کے عنوان پر گفتگو کی۔
ہم امید کرتے ہیں کے برادر طلال علی مہدوی تنظیم و معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔

*امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن سفیر نور یونٹ ملیر ڈسٹرکٹ*

https://www.facebook.com/share/193Vm4LLYh/

21/04/2026

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سفیرِ انقلاب ملیر یونٹ اور امامیہ آرگنائزیشن سفیر نور یونٹ ملیر کی جانب سے 19 اپریل 2026 بروز اتوار ایک مجلسِ عزاء بسلسلہِ چہلم شہید رہبرِ مسلمینِ جہاں، آیت ﷲ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ائ رح و شہداۓ امریکی قونصل خانہ بعنوانِ “بعثتِ خون” کا اہتمام مسجد و امام بارگاہ حیدری مشن، کھوکھراپار ملیر میں کیا گیا جس کی چند جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں

https://www.facebook.com/share/1Dx2HKQb5i/






Imamia Organizations Karachi IO Imamians Jafer e Tayar

Address

Malir
Karachi
75080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imamia Organization Safeer e Noor Unit Khi Reg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share