Jan e ktk

Jan e ktk No Ghalib ever possible, after Ghalib.

URDU SHAIRI (POETRY)
JUST CLASSIC POETRY
NO MOSMI/FASLI SHER ACCEPTABLE
OUT OF BOUND FOR WASI SHAH AND WASI SHAH TYPE POETS

22/04/2018

کوئی کارزار اگر ملے
تو میرے جُنوں کی خبر ملے

تیری اک نظر کہاں یہ اثر
نہ ہی دل ملے نہ جگر ملے

میری داستان بھی بیان کر
میرے نامہ بر! وہ اگر ملے

جو طلب نہیں تو مزا نہیں
کوئی لعل ہو، یا گُہر ملے

میرے دلبرا! تیری دلبری
نا اِدھر ملے نہ اُدھر ملے

بیانِ عشقِ صمیم میں
نہ اگر ملے، نہ مگر ملے

تیری یاد میں ،تیرے ہجر میں
میری رات سے نظر ملے

کی تمام عمر یونہی رایگاں
کوئی ہم نفس ہم سفر ملے

کاوِش

a bit true
22/01/2018

a bit true

25/12/2017

ابن انشاء
کتاب : خمار گندم

24/12/2017

شعروسخن: میر مہدی مجروح (1833-1903)

غیروں کو بھلا سمجھے اور مجھ کو برا جانا
سمجھے بھی تو کیا سمجھے، جانا بھی تو کیا جانا

اک عمر کے دُکھ پائے، سوتے ہیں فراغت سے
اے غلغلۂ محشر، ہم کو نہ جگا جانا

کیا یار کی بد خوئی، کیا غیر کی بد خواہی
سرمایۂ صد آفت ہے دل ہی کا آ جانا

کچھ عرضِ تمنّا میں شکوہ نہ ستم کا تھا
میں نے تو کہا کیا تھا اور آپ نے کیا جانا

چلمن کا الٹ جانا، ظاہر کا بہانہ ہے
ان کو تو بہر صورت اک جلوہ دکھا جانا

ہے حق بطرف اسکے، چاہے سَو ستم کر لو
اس نے دلِ عاشق کو مجبورِ وفا جانا

انجام ہوا اپنا آغازِ محبّت میں
اس شغل کو جاں فرسا ایسا تو نہ تھا جانا

مجروح ہوئے مائل کس آفتِ دوراں پر
اے حضرتِ من، تم نے دل بھی نہ لگا جانا

اور اب کچھ شاعر کے بارے میں: میر مہدی حسن مجروح
مجروح، میر مہدی حسن 1903 ۔ 1833 میر حسن فگار کے بیٹے تھے۔ پانی پت کے رہنے والے تھے۔ غالب کے چہیتے شاگرد تھے۔ انھوں نے ذوق، مومن، شاہ نصیر، آزردہ، شیفتہ اور صہبائی کا زمانہ دیکھا۔ دلی میں بس گئے تھے۔ جنگ آزادی کے بعد تلاش معاش میں دلی چھوڑی اور پانچ برس پانی پت میں گزارے۔ پھر کچھ عرصہ الور اور کچھ عرصہ جے پور کے مہاراجاؤں کی سرپرستی میں بسر کیا۔ آخر میں نواب حامد علی خاں والی رامپور کی سرپرستی میں زندگی کے آخری ایام فراغت سے بسر کیے۔ دیوان چھپ چکا ہے۔

03/12/2017

ساقی بہ جلوہ، دشمنِ ایمان و آگہی

دل ہی کافر تھا، جس نے آہ نہ کی ۔ ۔ !
03/11/2017

دل ہی کافر تھا، جس نے آہ نہ کی ۔ ۔ !

06/07/2017
اُمید، مردِ مو٘من ہے، خدا کے رازدانوں میں . . !
13/04/2017

اُمید، مردِ مو٘من ہے، خدا کے رازدانوں میں . . !

04/04/2017

وقت سے کون کہے
یار! ذرا آہستہ

15/06/2016

ہم ایسی کل کتابیں قابلِ ضبطی سمجھتے ہیں
کہ جن کو پڑھ کے بیٹے' باپ کو خبطی سمجھتے ہیں . . !

اکبر

10/08/2015

تراشیدم ،
پرستیدم،
شکستم . . !

Address

Chokara
Karak
27222

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 20:00
Sunday 16:00 - 20:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jan e ktk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category