22/03/2026
خیبر پختونخوا احساسِ شجر کاری مہم!
چیئرمین اور قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق عید اور یومِ پاکستان کے موقع پر حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر 23 مارچ کو صوبہ بھر میں ایک ہی دن میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے لگائے گئے پودوں کی تصاویر یا ویڈیوز https://ehsaaseshajar.kp.gov.pk پر شیئر کریں۔
یہ مہم صوبے کو سرسبز بنانے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ایک مضبوط پاکستان کے عزم کا عملی اظہار ہے۔ حکومت اس اقدام کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے 14 اگست کو 14 لاکھ پودے لگانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔
تمام اضلاع کو سرکاری نرسریوں سے پودوں کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز صبح 9 بجے ہوگا اور آخری پودا لگانے تک جاری رہے گا۔ مہم کی مؤثر نگرانی کے لیے خصوصی سافٹ ویئر، مرکزی کنٹرول سینٹر، اور لائیو مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا گیا ہے۔
تمام سرکاری و تعلیمی ادارے، سول سوسائٹی، کمیونٹیز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس مہم میں بھرپور شرکت کریں گے، تاکہ خیبر پختونخوا کو ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Karak