02/09/2026
آج مورخہ 02-09-2026 : محکمہ سماجی بہبود ضلع کرک کے زیر انتظام خصوصی افراد کے لیے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ مورخہ 02 ستمبر 2026, بروز بدھ منعقد ہوا۔ بورڈ میں دیگر ممبران کے ساتھ ساتھ سوشل ویلفیئر کرک کی طرف سے ڈاکٹر محمد حسین خٹک نے شرکت کی۔ بورڈ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کرک میں صبح 10:00 بجے شروع ہوا۔ بورڈ میں کل88 درخواست دہندگان کا میڈیکل معائینہ کیا گیا 87 امیدواران کو معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے اہل قرار دیا گیا۔ جبکہ ایک امیدوار کو خارج کر دیا گیا