Department of Inland Revenue Bhimber Azad Kashmir

Department of Inland Revenue  Bhimber Azad Kashmir Taxation

03/01/2026

میرپور(پی آئی ڈی)31 دسمبر2025
محکمہ انلینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) نے مالی سال 2025-26 کے دسمبر کوارٹر کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ترجمان انلینڈ ریونیو کے مطابق دسمبر کوارٹرکے اختتام پر حکومت کی جانب سے محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے ساؤتھ زون کو مبلغ 28 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مختص کیا گیا تھا، جس کے جواب میں محکمہ انلینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) نے مبلغ 28 ارب50کروڑ روپے کا ریونیو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، جو کہ مقررہ ہدف سے زائد ہے اور محکمہ کی مؤثر پالیسیوں، سخت نگرانی اور فیلڈ فارمیشنز کی شبانہ روز محنت کا واضح ثبوت ہے۔ترجمان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال2025-26 کیلئے ساؤتھ زون کو سالانہ مبلغ 70ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ تفویض کیا گیا تھا اور دسمبر کوارٹر تک ساؤتھ زون کو سالانہ ٹارگٹ کا 40%اکٹھا کرنا تھا، جو انتہائی کامیابی سے عبور کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ کامیابی ایک ایسے وقت میں حاصل کی گئی جب مجموعی معاشی حالات خاصے چیلنجنگ تھے۔ ملک میں بینکوں کے شرحِ سود میں نمایاں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں ریوینیو کلیکشن میں اندازاً مبلغ 4ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح بجلی کے نرخوں میں نرمی کے باعث مبلغ ٹیکسزکی مد میں 2 سے 2.5ار ب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ تاہم ان تمام عوامل کے باوجود محکمہ انلینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ریونیو اہداف کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ انہیں کامیابی سے عبور کیا۔ترجمان کے مطابق اس شاندار کارکردگی میں پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم کی سخت اور مسلسل مانیٹرنگ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قومی اور مقامی سطح پر مربوط POS ڈیٹا اینالیسس اور ریئل ٹائم سیلز رپورٹنگ کی نشاندہی کے ذریعے ٹیکس چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا گیا۔ اس ضمن میں فیلڈ فارمیشنز کو واضح ہدایات دی گئیں کہ POS سسٹم سے منسلک کاروباری اداروں کی مؤثر انفورسمنٹ، فزیکل ویری فکیشن اور ڈیجیٹل آڈٹ کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جائے۔مزید برآں، محکمہ انلینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) کی جانب سے اسیسمنٹ آرڈرز اور آڈیٹنگ پر توجہ دی گئی۔ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے زیر التواء اور اہم کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا، جس کے نتیجے میں واجب الادا ٹیکس کی بروقت وصولی ممکن ہوئی اور سرکاری خزانے کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسیسمنٹ اور آڈٹ کا عمل مکمل شفافیت، قانونی تقاضوں اور ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیا گیا۔ترجمان انلینڈ ریونیو نے مزید کہا کہ محکمہ کی پالیسی کا محور ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور قانون کی بلاامتیاز عملداری ہے۔ انہی اصولوں کے تحت دسمبر کوارٹر میں ایک مربوط حکمت عملی اپنائی گئی، جس میں فیلڈ فارمیشنز اور سرکل آفیسران کی جانب سے کارکردگی کے تسلسل کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ محکمہ انلینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) آئندہ بھی قومی مفاد میں ریونیو کے اہداف کے حصول، ٹیکس بیس کے فروغ اور معیشت کے قیام کے لیے اپنی کوششیں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جاری رکھے گا۔آخر میں ترجمان نے محکمہ انلینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) کی تمام فیلڈ فارمیشنز، افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور مؤثر قیادت کا نتیجہ ہے، جو مستقبل میں مزید بہتر نتائج کی بنیاد فراہم کرے گی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ محکمہ انلینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) کی اس شاندار کارکردگی پر وزیرِ خزانہ و انلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید اور چیئرمین آزاد جموں و کشمیر سینٹرل بورڈ آف ریونیو / سیکرٹری انلینڈ ریونیو محمد رقیب خان نے تعریفی کلمات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ انلینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) کی قیادت، افسران اور فیلڈ فارمیشنز کو مقررہ اہداف سے زائد ریونیو حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید ظاہر کی کہ محکمہ آئندہ بھی اسی جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور محنت کے ساتھ اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھے گا اور قومی خزانے کے استحکام میں مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا

23/12/2025

میرپور (پی آئی ڈی)23دسمبر2025
ترجمان محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مورخہ23دسمبر2025کو آزاد جموں و کشمیر میں ٹوبیکو / سگریٹ مینوفیکچرنگ سیکٹر پرٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے ایک اہم اور جامع اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک (زوم کانفرنس) منعقد ہوا۔ اجلاس لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم سے منعقد کیا گیا، جس کی صدارت سید انصر علی، کمشنر ان لینڈ ریونیو نے کی۔اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) حکومت پاکستان کی جانب سے جاویداقبال تارڑ، پراجیکٹ ڈائریکٹر TTS نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس کے مجوزہ لائیسنسی AJCL Authentix Mitasکی نمائندگی ظفر مسعود، کنٹری ہیڈ اوردیگر نمائندگان نے کی۔ اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر میں کام کرنے والی مختلف سگریٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں / ٹوبیکو سیکٹر کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سید علی اصغر، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو (ایکسائز سرکل)،میرپور، فیض اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (MIS)، صابر حسین بلوچ، آڈٹ آفیسر اور چوہدری اظہر حسین اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو، بھمبر نے بھی شرکت کی اور سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے اپنی تجاویز اور مشاہدات پیش کیے۔اجلاس کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں ٹوبیکو سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے متعلق تمام پہلوؤں پر تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سگریٹ مینوفیکچرنگ یونٹس کے نمائندگان کی جانب سے مختلف تکنیکی، آپریشنل اور انتظامی نوعیت کیqueriesپیش کی گئیں، جن کے جوابات فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اتھینٹکس کے متعلقہ ماہرین نے نہایت وضاحت اور تسلی بخش انداز میں فراہم کیے۔ شرکاء کو سسٹم کے تکنیکی ڈھانچے، آپریشنل طریقہ کار، نفاذ کے مراحل اور قانونی تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر اس امر پر اتفاقِ رائے پایا گیا کہ Tripartite Agreementکا مسودہ آئندہ دو یا تین یوم کے اندر تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔ مذکورہ معاہدہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)، اتھینٹکس (Authentix) اور متعلقہ ڈسٹری بیوٹر / پارٹی کے مابین طے پائے گا۔مزید برآں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس معاہدے کی دستخطی تقریب عنقریب فیڈرل بورڈ آف ریونیوہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میں منعقد کی جائے گی، جس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔محکمہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ ٹوبیکو سیکٹر میں شفافیت، ٹیکس کمپلائنس، غیر قانونی پیداوار اور اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جس کے نتیجے میں حکومتی محصولات میں خاطر خواہ اضافہ اور نظامِ محصولات کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔محکمہ ان لینڈ ریونیو آزاد جموں و کشمیر اس امر کے لیے پُرعزم ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ٹیکس نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور قابلِ اعتماد بنایا جائے، تاکہ ریاستی محصولات کے تحفظ اور منصفانہ ٹیکس نظام کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مورخہ 26 نومبر 2025- وزیر  انلینڈ ریونیو و فنانس چوہدری قاسم مجید کا محکمہ انلینڈ ریونیو ساؤتھ زون میرپور کا دورہ محکمان...
26/11/2025

مورخہ 26 نومبر 2025- وزیر انلینڈ ریونیو و فنانس چوہدری قاسم مجید کا محکمہ انلینڈ ریونیو ساؤتھ زون میرپور کا دورہ
محکمانہ کارکردگی، ٹیکس نیٹ کے فروغ اور ریونیو اصلاحات پر جامع بریفنگ

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر انلینڈ ریونیو و فنانس آزاد جموں و کشمیر چوہدری قاسم مجیدنے آجمورخہ 26نومبر 2025ء کو محکمہ ان لینڈ ریونیو کے ساؤتھ زون میرپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد رواں مالی سال اور گزشتہ مالی سال کے دوران محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینا، موجودہ ریونیو صورتحال دیکھنا، درپیش چیلنجز کا حل تجویز کرنا اور ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ حکمتِ عملی طے کرنا تھا۔ اجلاس وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر جناب فیصل ممتاز راٹھور کی خصوصی ہدایات پر منعقد ہوا، جس میں کمشنر انلینڈ ریونیو اپیلز باصل صدیق اور ساؤتھ زون کے افسران کے علاوہ ضلع میرپور، بھمبر اور کوٹلی سے محکمانہ افسران اور انسپکٹران نے بھی شرکت کی۔ کمشنر انلینڈ ریونیو ساوئتھ زون سید انصر علی نے جامع بریفنگ دی۔ کمشنر انلینڈ ریونیو سید انصر علی نے وزیر موصوف کو محکمہ کے تمام قائدکار، آپریشنل میکانزم، ریونیو ٹارگٹس، ٹیکس وصولی کے طریقہ کار اور فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے محکمہ کو درپیش مسائل جیسے کہ ٹیکس سے متعلق تکنیکی و قانونی پیچیدگیاں، ریونیو اہداف کے حصول میں رکاوٹیں، فیلڈ اسٹاف کے انتظامی چیلنجز، بلڈنگ، گاڑیوں اور مالی وسائل کی کمی، پروموشنز اور HR مسائل وغیرہ پر بھی واضح روشنی ڈالی۔وزیر ان لینڈ ریونیو کی افسران سے تفصلی گفتگو ہوئی اور انہوں نے محکمانہ کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اظہار کیا۔ وزیر ان لینڈ ریونیو، چوہدری قاسم مجید نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی اور افسران کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ'آپ لوگوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ لیکن ریاست کی پائیدار ترقی کے لیے ریونیو میں مسلسل اضافہ ناگزیر ہے۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیر ان لینڈ ریوینیو کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور ریونیو میں بہتری، زیادہ سے زیادہ نئے ٹیکس دہندگان کو نیٹ میں شامل کیا جانا، مارکیٹ، برانڈز، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور دیگر کاروباری مراکز کو ٹیکس رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنانا، میرپور، بھمبر اور دیگر صنعتی علاقوں میں تمام فیکٹریز، انڈسٹریز اور کاروباری یونٹس کو آپریشنل اور فعال بنانے میں بھرپور تعاون کرنا، انڈسٹریز کو سہولت فراہم کرتے ہوئے انہیں ٹیکس قوانین کے مطابق آگاہی دینا تاکہ بہتر ریونیو جنریشن ممکن ہو سکے، ان کو ٹیکس فائلنگ اور ادائیگی کے عمل میں مکمل رہنمائی اور سہولت میسر کرنا اور ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے دوستانہ ماحول اور آسان طریقہ کار اپنانا قابل ذکر ہیں۔ وزیر موصوف نے محکمانہ مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کئے جانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کے اندر بلڈنگ، سرکاری گاڑیوں، پروموشنز، اور فنانشل ضروریات سے متعلق تمام کیسزتحتِ ضابطہ فوری طور پر پروسس کیے جائیں۔ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔وزیر موصوف نے محکمے کے افسران و ملازمین سے الگ سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل، ٹیکنیکل رکاوٹوں اور آپریشنل مشکلات کو بغور سنا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔وزیر ان لینڈ ریونیو نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہآزاد کشمیر کی معاشی خود کفالت کے لیے ریونیو کا مضبوط اور منصفانہ نظام انتہائی ضروری ہے۔ ہم ان لینڈ ریونیو کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر اصلاحات کے ذریعے مزید مضبوط، شفاف اور عوام دوست بنائیں گے۔

21/10/2025

میرپور (پی آئی ڈی)21 اکتوبر 2025 ء
نادرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں محکمہ ان لینڈ ریونیو آزاد جموں و کشمیر اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مابین ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اعلیٰ سطحی وفد شریک ہوا جس کی قیادت کمشنر ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) میرپور سید انصر علی نے کی۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹرز (MIS Wings) جنوبی و شمالی زونز، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو (ایکسائز سرکل) میرپور، آڈٹ آفیسر ان لینڈ ریونیو صابر حسین بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔ اجلاس میں نادرا کی جانب سے HODای۔گورننس، پروگرام مینیجر، ای ٹی ڈی علمدار حسنین مہدی اورنادرا کی ITٹیکنیکل ٹیم نے نمائندگی کی.جن میں فضل الرحمٰن پروجیکٹ منجیر فیصل ودود, بزنس اینالسٹ, مسعود فاروق,ڈپٹی ڈائریکٹر, اشتیاق, اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل تھے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد نادرا اور محکمہ ان لینڈ ریونیو کے اشتراک سے آزاد جموں و کشمیر میں مرکزی موٹر وہیکل رجسٹریشن اینڈ ٹیکس مینجمنٹ سسٹم کی آٹومیشن کے منصوبے کو عملی شکل دینے سے متعلق فنانشل اور ٹیکنیکل تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کرنا تھا۔اجلاس میں چند اہم امور زیر بحث لائے گئے جن میں آزاد جموں و کشمیر کے تمام موٹر وہیکلز مالکان کے لیے اسلام آباد کی طرز پر جدید اسمارٹ کارڈ (Motor Vehicle Identification Card) یا NFCکارڈکے اجرا، گاڑیوں کی خرید و فروخت میں شامل افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کا نفاذ تاکہ کسی بھی جعلی یا غیر قانونی لین دین کی روک تھام، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کا نفاذ، دونوں محکموں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اور مجوزہ نظام کے لیے فنانشل اسٹرکچر، لاگت، اور عمل درآمد کے مراحل قابل ذکر تھے۔ نادرا کے نمائندوں نے اجلاس کے دوران محکمہ ان لینڈ ریونیو کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی مدد سے گاڑیوں کی رجسٹریشن، ملکیت کی منتقلی، اور ٹیکس ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ایک خودکار، شفاف اور محفوظ نظام کے تحت انجام دی جا سکے گی۔نادرا کی ٹیم نے ان لینڈ ریوینیو کے وفد کو بتایا کہ نادرا نےPak Identityکے نام سے ایک موبائل ایپ متعارف کروا رکھی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کے موٹر وہیکلز مالکان وغیرہ اس موبائل ایپ میں Log in کرتے ہوئے digital cardحاصل کرنے اور بائیومیٹرک تصدیق کر سکیں گے اور اس آن لائن سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس سے متعلقہ جتنے سیکورٹی فیچرز درکار ہونگے و ہ نادرا منیجمنٹ خود کنٹرول کر ے گی اور اس ضمن میں موبائل ایپ میں ضروری اپ گریڈیشن بھی کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ، لاہور اور محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے مابین سنٹر لائزڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی بابت معاہدہ ہو چکا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ اجلاس کے دوران یہ طے پایاکہ نادرا اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے آن لائن ویب پورٹل آپس میں integrateکر دیئے جائیں گے۔مزید یہ کہ نادرا سلام آباد کی طر ز پرموٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم سے متعلقہ و ڈیجیٹل کارڈ کے اجراء اور موبائل ایپ Pak Identityکے تحت تمام ترتکنیکی و عملی سہولیات آزاد جموں وکشمیر کے موٹر رجسٹریشن سسٹم کیلئے بھی فراہم کرے گا۔ پاک آئیڈینٹیٹی موبائل ایپ کے اہم فیچرز میں ڈیجیٹل وہیکل آئیڈینٹیفیکیشن کارڈ، گاڑی کے مالک کی شناخت اور رجسٹریشن کی ڈیجیٹل سہولت اور متعلقہ معلومات تک آسانی سے رسائی، بائیومیٹرک تصدیقی سروس (فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت) وغیرہ شامل ہیں۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ نادرا آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے یہ جدید ترین سہولیات آزاد جموں و کشمیر کیلئے فراہم کرے گا جو تاحال بقیہ صوبوں میں بھی دستیاب نہ ہیں۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) سید انصر علی نے نادرا کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:یہ منصوبہ آزاد جموں و کشمیر میں گاڑیوں کے ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور عوامی سہولت میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ محکمہ ان لینڈ ریونیو اور نادرا کے باہمی تعاون سے ایک جدید اور قابلِ اعتماد نظام قائم کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آئے گی بلکہ محکمہ جاتی شفافیت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو، حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں ڈیجیٹل گورننس اور ریونیو ریفارمز کے ایجنڈے پر تیزی سے کام کر رہا ہے، اور یہ منصوبہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نادرا اور محکمہ ان لینڈ ریونیو کی مشترکہ ٹیمیں جلد از جلد عمل درآمد کے فیز کو حتمی شکل دینے کے لیے تکنیکی اور فنانشل ورکنگ کی تکمیل کو یقینی بنائیں گی۔ نادرا نے اپنے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کے لیے ضروری تکنیکی سپورٹ، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ اور ڈیٹا انٹیگریشن کے حوالے سے فوری طور پر فریم ورک تیار کیا جائے تاکہ اس منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

18/10/2025

Address

Azad Jammu & Kashmir
Kashmir

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Telephone

+923006276163

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Inland Revenue Bhimber Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share