ABWA - All Bazeedpur Welfare Association Kasur

ABWA - All Bazeedpur Welfare Association Kasur To serve humanity with multiple directions with the
help of available resources.

انتہائی ضروری اور فوری توجہ فرمائیں!بزید پور کے رہائشی ملک لیاقت صاحب کا 10 سالہ بیٹا 'سبحان' آج صبح 3 بجے سے لاپتہ ہے۔ ...
31/05/2026

انتہائی ضروری اور فوری توجہ فرمائیں!
بزید پور کے رہائشی ملک لیاقت صاحب کا 10 سالہ بیٹا 'سبحان' آج صبح 3 بجے سے لاپتہ ہے۔ علاقہ مکینوں اور تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ بچے کی تلاش میں مدد کریں اور اگر کسی کو کوئی بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر اس نمبر پر رابطہ کریں: 03008482590۔
اللہ تعالیٰ بچے کو بخیریت گھر پہنچائے، آمین۔ براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کا پہلا اور سب سے مصروف دن فیملی کے بجائے ابوا (ABWA) کور کمیٹی کے مخلص ساتھیوں کے ساتھ فیل...
28/05/2026

ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کا پہلا اور سب سے مصروف دن فیملی کے بجائے ابوا (ABWA) کور کمیٹی کے مخلص ساتھیوں کے ساتھ فیلڈ میں، قربانی کی کھالیں جمع کرتے ہوئے گزرا۔ اپنوں کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت میں دن گزارنا ہی ہماری تنظیم کا اصل اثاثہ ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہم پر بھرپور اعتماد کیا اور اپنی قربانی کی کھالیں ابوا تنظیم کے سپرد کیں۔
اللہ پاک آپ سب کا یہ عطیہ اور تعاون اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ہمیں آگے بھی اسی جذبے کے ساتھ مستحقین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین، ثم آمین!

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!​"قربانی آپ کی، خدمت ہماری—آئیں مل کر مستحقین کا سہارا بنیں!" 🤝✨​جیسا کہ آپ سب دوستوں...
26/05/2026

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
​"قربانی آپ کی، خدمت ہماری—آئیں مل کر مستحقین کا سہارا بنیں!" 🤝✨
​جیسا کہ آپ سب دوستوں کے علم میں ہے کہ ابوا تنظیم (ABWA) ایک سماجی تنظیم کے طور پر ہمیشہ غریب، بے سہارا اور مستحق لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔ سیلاب جیسی ناگہانی آفت کا وقت ہو یا کوئی اور مشکل گھڑی، ابوا تنظیم نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہ کر بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت کی ہے اور نیک کاموں میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
​اس عید الاضحیٰ کے موقع پر میری تمام دوستوں اور علاقے کے غریب پرور بھائیوں سے دلی گزارش ہے کہ اپنی قربانی کی کھالیں ابوا تنظیم (ABWA) کو عطیہ کریں۔
​آپ کا یہ تعاون ہمارے ہاتھ مضبوط کرے گا تاکہ ہم اس خیر کے کام کو مزید آگے بڑھا سکیں، اور آپ کے اس عطیے سے حاصل ہونے والی رقم سے سفید پوش، غریب اور مستحق لوگوں کی زیادہ سے زیادہ اور بہتر طریقے سے خدمت کی جا سکے۔
​آئیں! اس عید پر اپنی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شامل کریں جنہیں ہماری ضرورت ہے۔
​جزاکم اللہ خیراً!
منجانب: ابوا تنظیم

22/05/2026

الحمدللہ! بزید پور کے نوجوانوں، آپ لوگ بہت ہی شاندار کام کر رہے ہیں۔ جوانوں نے کل سے مورچہ سنبھال رکھا تھا، واپڈا والوں سے کامیاب مذاکرات بھی کیے اور کافی بلوں کی ریکوری بھی کروائی۔
​اللہ پاک آپ سب کو اسی طرح ہمت دے کہ آپ لوگ مل کر لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ نے کسی کا انتظار نہیں کیا اور خود ہی نکل کھڑے ہوئے!

14 اگست 2018ء کو 'ابوا' (ABWA) تنظیم کا ایک سال مکمل ہونے پر کھینچی گئی ایک یادگار تصویر! الحمدللہ، آج بھی ہم اور ہماری ...
20/05/2026

14 اگست 2018ء کو 'ابوا' (ABWA) تنظیم کا ایک سال مکمل ہونے پر کھینچی گئی ایک یادگار تصویر! الحمدللہ، آج بھی ہم اور ہماری ٹیم اسی عزم و حوصلے کے ساتھ خدمتِ خلق میں مصروف ہیں

مستری تنویر ولد محمد رفیق بازید پور اللہ کی رضا سے وفات پا گئے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون
17/05/2026

مستری تنویر ولد محمد رفیق بازید پور اللہ کی رضا سے وفات پا گئے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون

06/05/2026

اناللہ و انا الیہ راجعون
بازیدپور:محمد علی ٹریکٹر والا کے بھائی،ماسٹر امین کے چچا محمد حنیف ولد برکت موٹا قضائے ربی سے وفات پا گئے ہیں، اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے
نماز جنازہ 10 بجے بازیدپور میں ادا کیجائے گی۔

ایک استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا، وہ صرف ایک کلاس روم سے نکل کر معاشرے کے وسیع کینوس پر اپنی حکمت کے رنگ بکھیرنا شروع کر ...
10/04/2026

ایک استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا، وہ صرف ایک کلاس روم سے نکل کر معاشرے کے وسیع کینوس پر اپنی حکمت کے رنگ بکھیرنا شروع کر دیتا ہے
ہمارے گاؤں کی مایہ ناز شخصیت، جناب استاد حسن شاہ بخاری صاحب آج اپنی پیشہ ورانہ تدریسی خدمات مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ٹیم ابوا (ABWA) دعاگو ہے کہ اللہ پاک ان کے آنے والے ہر سفر کو آسان بنائے اور انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آمین

بازیدپور: گوورنمنٹ بوائز اسکول کے سالانہ نتائج پروگرام کی جھلکیاں جس میں مہمان خصوصی میاں وسیم اختر شیخ حاضرین سے مخاطب ...
31/03/2026

بازیدپور: گوورنمنٹ بوائز اسکول کے سالانہ نتائج پروگرام کی جھلکیاں جس میں مہمان خصوصی میاں وسیم اختر شیخ حاضرین سے مخاطب ہیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جبکہ روڈ کے حوالے سے اپریل تک کام مکمل کرنے کا وعدہ، بجلی کا شارٹ فال، موبائل سروسز کی خرابی، صاف پانی پراجیکٹ ،مٹی اور درخت کاٹنے کے حوالے سے بھی انہوں نے بتایا کہ بہتری لائی جائے گی ، اللہ کریم ان وعدوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے مزید یہ کہ بازیدپور کے ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کروڑ کی گرانٹ جلد آرہی ہے جو گاؤں کی نالیوں اور گلیوں میں لگائی جائے گی۔ اسکول کے مرحومین اساتذہ اکرام "ماسٹر فیروز دین ، سید نواب شاہ صاحب اور ماسٹر شبیر احمد صاحب کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔


Admission Open in GPS Bazeed Pur جس علم کی تاثیر سے زن ہوتی ہے نازاںکہتے ہیں اسی علم کو اربابِ نظر موت
26/03/2026

Admission Open in GPS Bazeed Pur
جس علم کی تاثیر سے زن ہوتی ہے نازاں
کہتے ہیں اسی علم کو اربابِ نظر موت

Address

Kasur

Telephone

+923334617170

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABWA - All Bazeedpur Welfare Association Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category