Naeem Safdar Ansari Fans & Public Updates

Naeem Safdar Ansari Fans & Public Updates Muhammad Naeem Safdar Ansari
PP-177 Kasur City.

24/05/2026
17/05/2026

تمام اہلِ اسلام کو عیدُالاضحیٰ کے چاند 🌙 کی دلی مبارک باد

15/05/2026

کاروباری برادری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا ریلیف

حاجی محمد نعیم صفدر انصاری ایڈووکیٹ ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کاروباری برادری کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ بندش سے استثنیٰ دے دیا۔

یہ اقدام کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، تاجروں کو سہولت فراہم کرنے اور معیشت کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک مثبت اور خوش آئند قدم ہے، جس سے نہ صرف کاروباری طبقہ بلکہ عام شہری بھی مستفید ہوں گے۔

حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست فیصلے کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

شکریہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ


14/05/2026
10/05/2026

بنیان مرصوص — معرکۂ حق کی تاریخی فتح کا عظیم الشان جشن 🇵🇰

شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس قصور میں “بنیان مرصوص” معرکۂ حق کی عظیم اور تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ شاندار اور یادگار تقریب میں ہزاروں شہریوں، نوجوانوں، کارکنان، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

شاندار میوزیکل کنسرٹ، خوبصورت آتش بازی، ملی نغموں اور قومی جذبے سے سرشار اس پروقار ایونٹ نے قصور کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی۔ ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج، سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور وطن سے محبت کے جذبات دیدنی تھے۔

یہ عظیم الشان اجتماع نہ صرف معرکۂ حق کے شہداء، غازیوں اور قومی جذبے کو خراجِ تحسین تھا بلکہ اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کے اس عزم کا اظہار بھی تھا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے وطن کے دفاع، ترقی اور استحکام کے لیے ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔

تمام ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، منتظمین، کارکنان اور اہلِ قصور کو اس کامیاب اور تاریخی پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاک فوج زندہ باد 🇵🇰


09/05/2026

معرکۂ حق میں عظیم کامیابی اور قومی جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے میوزیکل نائٹ، خوبصورت آتش بازی اور جشنِ فتح کا انعقاد بروز ہفتہ شام 7 بجے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس

تمام دوست احباب، کارکنان اور اہلِ علاقہ کو اس پُروقار تقریب میں شرکت کی دعوت

پاکستان زندہ باد

30/04/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ – الیکٹرک بسز کے لیے خصوصی گرانٹ کی منظوری

حاجی محمد نعیم صفدر انصاری ایڈووکیٹ ایم پی اے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے میری درخواست پر خصوصی شفقت فرماتے ہوئے قصور کے لیے الیکٹرک بسز کے منصوبے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نہ صرف الیکٹرک بسوں کے لیے گرانٹ جاری کی گئی بلکہ بس اسٹاپس اور دیگر ضروری لوازمات کے لیے بھی فنڈز فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، جو کہ عوامی سہولت اور جدید ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند قدم ہے۔

یہ اقدام شہریوں، طلبہ اور روزمرہ سفر کرنے والے افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا اور ماحول دوست سفری نظام کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ انشاء اللہ اس منصوبے سے قصور کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

حاجی نعیم صفدر انصاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے اسی طرح بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔


Address

Punjab Pakistan
Kasur
55050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naeem Safdar Ansari Fans & Public Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share