26/07/2026
دریائے سندھ ہماری زندگی، ہماری شناخت اور ہماری بقا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ جناب نثار احمد کھوڑو صاحب کی کال پر بھارتی آبی جارحیت اور دریائے سندھ کے پانی پر کسی بھی قسم کی زیادتی کے خلاف جیلانی ہاؤس، خیرپور سے ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
اس ریلی کی قیادت جناب منیر احمد منگی صاحب نے کی، جبکہ پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے یہ واضح پیغام دیا کہ سندھ کے پانی اور دریائے سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ قومی مفادات، آئینی حقوق اور عوام کے وسائل کے تحفظ کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ہم اپنے دریاؤں، اپنے پانی اور اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔
"مرسوں مرسوں، سندھو نہ ڈیسوں"
جیئے بھٹو ✌️
پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد
دریائے سندھ پائندہ باد.