M.usman

M.usman in this page for persanal

18/01/2025
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون جامعہ دارالعلوم عید گاہ کبیروالا کے نائب شیخ الحدیث، محبوب الطلباء و العلماء ، ہزاروں علماء ک...
14/01/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
جامعہ دارالعلوم عید گاہ کبیروالا کے نائب شیخ الحدیث، محبوب الطلباء و العلماء ، ہزاروں علماء کرام کے استاد و مربی ، المعروف بابا جی حضرت مولانا عبد الستار صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ دار فانی سے کوچ کر گئے۔۔۔ حضرت استاد محترم کی نماز جنازہ آج مورخہ 14 جنوری 2025 بروز منگل بعد از نماز عشاء 8 بجے جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا ضلع خانیوال میں ادا کی جائے گی۔۔۔۔

05/01/2025
20/12/2024

ٹی وی پر چلنے والا ڈرامہ ”پری زاد“ صرف ڈرامہ نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا حقیقی چہرہ تھا۔ پری زاد ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ مجھے حقیقت پہ مبنی لگا۔ ڈرامے کے ہیرو پری زاد سے ایک امیر کبیر خاتون کہتی ہے!
”سنو لڑکے یہ چہرہ، صورت ، شخصیت ہیں ناں یہ سب لوئر مڈل کلاس کے مسائل ہوتے ہیں۔ مرد کی صورت شخصیت اور وقار سب اس کے پیسے سے ہوتا ہے۔ جاو اس بے رحم دنیا میں جاو اور اپنے حصے کی دولت سمیٹ لو۔ خود کو اتنا امیر کرو یہ جو تمہاری شخصیت کے عیب ہیں ناں دنیا کو سٹائل لگنے لگیں۔ اور ہاں چھوڑو یہ شاعری واعری یہ سب بھرے پیٹ کے چونچلے ہیں۔ غریب کی شاعری دنیا کو فضول لگتی ہے اور مرد اگر امیر ہوتو دنیا کو اس کی گالی بھی شاعری لگنے لگتی ہے۔
تلخ حقیقت

20/12/2024

ہم عجیب مزاج کے لوگ ہیں

پانچ ہزار روپے کا پیزا کھا لیں گے مگر ہزار روپے کی کتاب نہیں خریدیں گے۔ کتاب کی باری آۓ گی تو کوشش کریں گے کہ کسی سے مانگ کر پڑھ لیں بلکہ پڑھ کر اپنے پاس ہی رکھ لیں۔

شادی بیاہ پر لاکھوں لٹا دیں گے مگر ازدواجی صحت کیلئے پیسہ نہیں خرچ کریں گے کیونکہ ہمیں نام و نمود چاہئیے ہوتی ہے تنہائی والی ذلت کو کس نے دیکھنا ہے ( اگر سمجھیں تو )۔۔

نئے سے نیا لباس خریدیں گے لیکن معیاری غذا پہ کہیں گے “ بہت مہنگا دے رہا ہے یار “ ڈاکٹر کو دو تین ہزار فیس دیتے ہوۓ چہرے پر ایسی مسکینی طاری کر لیں گے جیسے صدیوں سے لا زوال غربت کا شکار ہوں اور صدقہ اور زکات پر پل رہے ہوں۔

لاہور سے جنوبی پنجاب تک اپنی گاڑی پہ آنے والا مولوی صاحب جلسے میں بیان کرے اور چالیس ہزار مانگ لے تو سمجھیں سوشل میڈیا پہ بھنک پڑ گئی تو ایک قیامت ٹوٹ پڑے گی لیکن مہک علی اگر ایک شو کے لاکھو ں روپے لے تو کسی کوئی مطلب نہیں ۔

20/12/2024

‏1۔ روزانہ ایک دیسی ڈلی لہسن ضرور کھائیں.
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔

7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں,

8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں..
9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔

11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے!

12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔۔۔تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کریں!!! اللہ آپ کیلئے آسانیاں فرمائے آمین ۔

16/12/2024
11/12/2024

Address

Chak Number 80/10 R
Khanewal
58150

Telephone

+923166617119

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M.usman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to M.usman:

Share