Bukhari Welfare Trust

Bukhari Welfare Trust Bukhari Welfare Service aims to provide basic needs of life including Basic health facilities, food and education.

We are specially targeting population of South Punjab & Cholistan region.

سیت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ ہم سب پہ رحم فرمائے۔۔۔۔۔۔۔آمین
18/10/2025

سیت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ ہم سب پہ رحم فرمائے۔۔۔۔۔۔۔آمین

آہ۔۔۔۔۔پردہ
18/10/2025

آہ۔۔۔۔۔پردہ

سیلاب اور خشک سالی۔۔۔۔۔جہاں ایک طرف وسیب کے علاقے سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور کافی عرصے سے بارشوں سے متاثر ہیں وہیں دوسر...
09/10/2025

سیلاب اور خشک سالی۔۔۔۔۔

جہاں ایک طرف وسیب کے علاقے سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور کافی عرصے سے بارشوں سے متاثر ہیں وہیں دوسری طرف وسیب کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں عرصہ دراز سے بارشیں نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے یہ شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔

یہ روہی یا صحرائے چولستان کے علاقے ہیں جہاں کل ہم نے وزٹ کیا اور کچھ ایسے مقامات کا تعین کیا جہاں انسانوں اور چرند پرند کے لیئے پانی کا انتظام کیا جا سکے۔
ایک اہم بات یہ کہ چولستان میں انسان سے زیادہ جانور رہتے ہیں جو چرنے کے لیئے دور دراز کا سفر کرتے ہیں۔ شدید گری میں ان کے لیئے پانی کی دستیابی ایک اہم مسئلہ ہے۔ کچھ جگہوں پر تو ٹوبھے موجود ہیں جن سے انسان اور جانور اکٹھے پانی پیتے ہیں لیکن بقیہ جگہوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
اسی مقصد کے تحت ہم نے یہاں کا دورہ کیا اور کچھ ایسے کراس روڈز کا انتخاب کیا جہاں سے اکثر و بیشتر جانوروں کے قافلوں کا گزر ہوتا ہے اور وہاں ان کے لیے پانی کی شدید ضرورت ہے۔

کچھ بنیادی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے درد دل رکھنے والے دوستوں کی مدد سے یہاں نلکےاور سولر پمپ لگوانے کا
بندوبست کیا ہے جس کا کام عنقریب شروع ہوجائے گا۔ ان شاء اللہ

وہ دوست احباب جو ہمارے ساتھ تھے، ہیں اور آگے بھی رہیں گے ان سب کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ آپ سب کو جزا دے۔

ڈاکٹر محمد عظیم شاہ
تابناک فاؤنڈیشن

Tabnak Foundation

Allhamdulillah.....After the survey we have selected M. Bashir's house for renovation which was completely damaged by th...
03/10/2025

Allhamdulillah.....
After the survey we have selected M. Bashir's house for renovation which was completely damaged by the devastating floods in Sultanpur, Muzaffargarh.

He was living in a Tent with wife and 4 kids.
Thanks for Your support.

سیلاب سے متاثرہ سلطان پور کی بستی کے ایک کونے میں درختوں تلے چارپائی پر ایک عورت اور چار بچے بیٹھے تھے۔۔۔۔ ساتھ ہی ایک خیمہ لگا تھا۔۔۔۔۔یہ بشیر کا گھر ہے جو کباڑ کا کام کرتا ہے ۔
میں نے اس عورت سے پوچھا کہ کیا حالات ہیں۔۔۔؟
اس نے کہا کہ چار دیواری گر چکی ہے، کمرہ بھی گر چکا ہے، یہ ایک خیمہ لگا ہوا ہے بس۔۔۔۔۔اسی میں سوتے ہیں۔

میں نے اس سے پوچھا کہ کیا خیم حکومت نے دیا ہے۔۔۔؟
تو اس نے کہا نہیں ہم نے چار ہزار روپے کا خریدا ہے۔
مجھے بہت افسوس ہوا۔
سوچا کہ ان کی چار دیواری اور ایک کمرہ بنا کر ان کی دعائیں لے لیں۔ ایک کباڑیا بھلا کتنا ہی کما لیتا ہوگا۔۔۔۔

Medical CampSeetpur.....
02/10/2025

Medical Camp
Seetpur.....

Sultanpur
01/10/2025

Sultanpur

مدد چاہتی ہے یہ حوا کی بیٹییشودا کی ہم جنس، رادھا کی بیٹیپیمبر کی امت، زلیخا کی بیٹیثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟مجھے ...
01/10/2025

مدد چاہتی ہے یہ حوا کی بیٹی
یشودا کی ہم جنس، رادھا کی بیٹی
پیمبر کی امت، زلیخا کی بیٹی
ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟

مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں اس تصویر کے بارے کیا لکھوں۔۔۔؟؟
یہ تصویر مجھے اداس کر رہی ہے۔ اپنی جانب کھینچ رہی ہے اور میں بس اس کو چپ چاپ دیکھ رہا ہوں۔ یہ ہماری بے حسی اور بربادی کی وہ داستان ہے جو سیلاب کے بعد سلطان پور کے چپے چپے پہ رقم ہے۔
پھر لوگ کہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ الگ صوبہ اور اپنے حقوق کیوں مانگتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔بھئی کیوں نہ مانگیں۔
سیت پور سے اگر سلطان پور کا راستہ نہیں ہے تو جتوئی سے تو ہے لیکن یہاں کے لوگوں کے مطابق اب تک حکومتی امداد یہاں نہیں پہنچی۔
اس علاقے کا پانی نہیں نکالا گیا۔
سیلابی پانی کی وجہ سے خراب ہونے کے بعد سڑکیں ہیں لوگوں نے خود ٹھیک کی ہیں یہاں تک کہ بشیر اور اس کی بیوی نے پی ڈی ایم اے کے لوگو والا سرکاری خیمہ مبلغ چار ہزار میں خریدا ہے۔
یہاں کے بچے بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
بیوہ عورتیں خود اپنے مکانوں کی مرمت کر رہی ہیں اور ان کے مٹی والے ہاتھ دیکھ کر مجھے ان پہ بہت ترس آیا۔
علاقے کے بڑے بھی ستو پی کہ سو رہے ہیں اور جو تھوڑی بہت امداد پہنچتی ہے اس کی راہ میں حائل ہیں۔
حالیہ سیلاب نے اس علاقے کو اور پیچھے دھکیل دیا ہے۔۔۔۔۔
اس لیئے اگر آپ کچھ کر سکتےہیں تو بھروسہ مند مقامی افراد کے ذریعے انکی مدد کیجیئے ان کا سہارا بنیئے۔۔۔۔۔

آہ۔۔۔۔۔ میرا وسیب۔
💔😢😭

محمد عظیم شاہ بخاری
سیت پور
٢٨ ستبر ٢٠٢٥

الحمد لله
01/10/2025

الحمد لله

Khwaja Ahmad Hafeez is one of your most Active and dedicated volunteers who always support us Physically and financially...
30/09/2025

Khwaja Ahmad Hafeez is one of your most Active and dedicated volunteers who always support us Physically and financially.......

Special Thanks to him.......❤❤




30/09/2025

Flood affected area of Seetpur.

سیت پور کی نواحی بستی سلطان پور میں سیلاب کی تباہ کاریاں۔۔۔۔۔۔۔۔
اس علاقے میں اب بھی سیلابی پانی کھڑا ہے اور کوئی حکومتی امدا نہیں پہنچی۔۔۔۔۔۔۔




29/09/2025

سیت پور میں وَرلڈ ٹورزم ڈے پر وسیب ایکسپلورر نے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے سیت پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں نہ صرف مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا بلکہ انہیں ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

شکریہ میاں طارق صاحب

سیت پور ہی کیوں۔۔۔؟وسیب ایکسپلورر کے پلیٹ فارم سے اس سال عالمی یوم سیاحت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کرنے ...
29/09/2025

سیت پور ہی کیوں۔۔۔؟

وسیب ایکسپلورر کے پلیٹ فارم سے اس سال عالمی یوم سیاحت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کرنے کا اعلان کیا گیا تو میری شروع سے ہی کوشش تھی کہ ہم سیت پور جائیں اور اس حوالے سے میں نے بہت پہلے ہی ڈاکٹر صاحب کو کہہ دیا تھا کہ ہمیں سیت پور جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔

کیوں۔۔۔؟
کیونکہ سیت پور بالکل ہٹ کے دو دریاؤں کے بیچ واقع ہے۔
کیونکہ وہاں بہت زیادہ تباہی مچی ہوئی ہے اور پانی اب بھی بہت سی جگہوں پہ پھیلا ہوا ہے۔
کیونکہ غربت بہت زیادہ ہے۔
کیونکہ بہت کم این جی اوز یا ادارے وہاں کے دور دراز علاقوں میں گئے ہیں۔
اور سب سے بڑھ کر وہاں میاں صاحب موجود ہیں۔
میاں طارق صاحب، جن کے بارے میں مجھے امید تھی کہ اگر کچھ گڑبڑ ہوئی تو سب کچھ سنبھال لیں گے اور الحمدللہ۔۔۔۔ ایسا ہی ہوا۔
کل کا میڈیکل کیمپ میری زندگی کے بہترین میڈیکل کیمپس میں سے ایک تھا جہاں کم از کم بھی 450 سے زیادہ مریض چیک کیے گئے اور بے شمار ادویات، پیڈز، موسپل اورخشک دودھ کے پیکٹ تقسیم کیئے گئے۔
ساتھ ساتھ ہماری پانچ ٹیموں نے فیلڈ میں جا کر بھی ادویات اورنقدی تقسیم کی۔
الحمدللہ رب العالمین۔۔۔۔۔۔۔
❤❤
میں تمام دوستوں ساتھیوں کا مشکور و ممنون ہوں۔

محمد عظیم شاہ بخاری
وسیب ایکسپلورر
تابناک فاؤنڈیشن

Address

Khanpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bukhari Welfare Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category