Drug Inspector Ghanche

Drug Inspector Ghanche Ensuring safe, effective & quality medicines in District Ghanche. Updates on drug control, awareness, and actions against counterfeit medicines.

Safe Medicines • Healthy Community. Health is mandatory for a happy and growing life. Your Good habit gives you good health. Do Good for your health. If some changes are need then Go for heal.

18/02/2026

ڈرگ انسپکٹر گانچھے ڈاکٹر عارف کریمی نے آج ہسپتال روڈ خپلو میں واقع مختلف میڈیکل اسٹورز پر اچانک چھاپہ لگایا اور غیر رجسٹرڈ سرجیکل آئٹمز، میڈیکل ڈیوائسز اور تھیراپیوٹک اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ انسپکشن کے دوران اسٹورز میں موجود سرجیکل آئٹمز اور میڈیکل ڈیوائسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں سے بعض اشیاء ڈرگ ریگولیٹری اٹارٹی اف پاکستان سے رجسٹرڈ نہیں تھیں۔ مذکورہ غیر رجسٹرڈ اشیاء کو موقع پر ضبط کر لیا گیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مزید برآں، ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے ادویات کی میعاد (ایکسپائری) کی جانچ، لائسنس کی درستگی، درجہ حرارت کی صورتحال، اسٹوریج کے نظام، نسخہ کے بغیر ادویات کی فروخت، اور ریکارڈ کی پڑتال بھی کی گئی۔ بعض مقامات پر اصلاحی ہدایات جاری کی گئیں اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سختی سے تنبیہ کی گئی۔ تمام میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ڈرگ سے رجسٹرڈ سرجیکل آئٹمز، میڈیکل ڈیوائسز اور ادویات فروخت کریں اور ڈرگ قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ اقدامات عوامی صحت کے تحفظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جاری رہیں گے۔

District Administration Ghanche
Drug Control Administration, Gilgit Baltistan
District Health Office Ghanche

ہسپتال روڈ خپلو میں اچانک چھاپہ، غیر رجسٹرڈ سرجیکل آئٹمز ضبط، *************************ڈرگ انسپکٹر گانچھے ڈاکٹر عارف کری...
18/02/2026

ہسپتال روڈ خپلو میں اچانک چھاپہ، غیر رجسٹرڈ سرجیکل آئٹمز ضبط،
*************************

ڈرگ انسپکٹر گانچھے ڈاکٹر عارف کریمی نے آج ہسپتال روڈ خپلو میں واقع مختلف میڈیکل اسٹورز پر اچانک چھاپہ لگایا اور غیر رجسٹرڈ سرجیکل آئٹمز، میڈیکل ڈیوائسز اور تھیراپیوٹک اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

انسپکشن کے دوران اسٹورز میں موجود سرجیکل آئٹمز اور میڈیکل ڈیوائسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں سے بعض اشیاء ڈرگ ریگولیٹری اٹارٹی اف پاکستان سے رجسٹرڈ نہیں تھیں۔ مذکورہ غیر رجسٹرڈ اشیاء کو موقع پر ضبط کر لیا گیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

مزید برآں، ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے ادویات کی میعاد (ایکسپائری) کی جانچ، لائسنس کی درستگی، درجہ حرارت کی صورتحال، اسٹوریج کے نظام، نسخہ کے بغیر ادویات کی فروخت، اور ریکارڈ کی پڑتال بھی کی گئی۔ بعض مقامات پر اصلاحی ہدایات جاری کی گئیں اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سختی سے تنبیہ کی گئی۔

تمام میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ڈرگ سے رجسٹرڈ سرجیکل آئٹمز، میڈیکل ڈیوائسز اور ادویات فروخت کریں اور ڈرگ قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ اقدامات عوامی صحت کے تحفظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جاری رہیں گے۔

ڈرگ انسپکٹر گانچھےآج ڈرگ انسپکٹر گانچھے جناب ڈاکٹر عارف حسین کریمی صاحب نے سب ڈویژن ڈوغنی کے مختلف میڈیکل اسٹورز اور ہیل...
26/01/2026

ڈرگ انسپکٹر گانچھے
آج ڈرگ انسپکٹر گانچھے جناب ڈاکٹر عارف حسین کریمی صاحب نے سب ڈویژن ڈوغنی کے مختلف میڈیکل اسٹورز اور ہیلتھ فسیلٹیز کا اچانک معائنہ کیا۔
دورانِ معائنہ ادویات کی ایکسپائری ڈیٹ، وارنٹی، اسٹوریج کے معیار، صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ نارکوٹیک ادویات کی خرید و فروخت، ریکارڈ اور ضابطہ کار کو بھی تفصیل سے چیک کیا گیا۔
معائنے کا مقصد عوام کو معیاری، محفوظ اور قانونی تقاضوں کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ جناب ڈاکٹر عارف حسین کریمی صاحب نے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ادویات خصوصاً نارکوٹیک ادویات کے حوالے سے حکومتی قوانین پر مکمل عمل کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایسے اقدامات عوامی صحت کے تحفظ اور محکمہ صحت کی مؤثر نگرانی کا واضح ثبوت ہیں۔
ایڈمن: گونگمیاری

22/01/2026
چیف انسپکٹر آف ڈرگز/ سیکرٹری کوالٹی کنٹرول ڈرگز  گلگت بلتستان  جناب عبید خان صاحب اور سینئر ڈرگ انسپکٹر گلگت بلتستان خاد...
19/01/2026

چیف انسپکٹر آف ڈرگز/ سیکرٹری کوالٹی کنٹرول ڈرگز گلگت بلتستان جناب عبید خان صاحب اور سینئر ڈرگ انسپکٹر گلگت بلتستان خادم حسین صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر گنگچھے ڈاکٹر عارف کریمی نے ضلع گانچھے کی تحصیل مشہ بروم میں سول ہسپتال تھگس، بی ایچ یو مچلو اور تحصیل مشہ بروم میں قائم نجی میڈیکل اسٹورز کا جامع اور تفصیلی معائنہ کیا۔ دورانِ انسپیکشن سرکاری و نجی اداروں میں ادویات کی دستیابی، خرید و فروخت کے بل، وارنٹی ، ادویات کی ایکسپائری تاریخ، مناسب درجۂ حرارت پر ذخیرہ، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مجموعی طور پر ڈرگ ایکٹ کے تحت مقررہ معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
معائنے کے دوران مختلف ادویات کے نمونے حاصل کیے گئے جنہیں معیار اور افادیت کی جانچ کے لیے متعلقہ لیبارٹری ارسال کر دیا گیا۔ مزید برآں ایک نجی میڈیکل اسٹور پر بل اور وارنٹی ریکارڈ نامکمل پایا گیا، چند ادویات کی ایکسپائری تاریخ قریب ہونے کے علاوہ اسٹور کے اندر صفائی کے انتظامات غیر تسلی بخش تھے، جس پر متعلقہ میڈیکل اسٹور کو فوری طور پر نوٹس جاری کیا گیا اور سخت وارننگ دی گئی۔ اسٹور مالکان کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر تمام قانونی تقاضے پورے کریں، ادویات کے ریکارڈ کو مکمل کریں اور صفائی و ذخیرہ کے نظام کو بہتر بنائیں، بصورتِ دیگر ڈرگ ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دورانِ انسپیکشن متعلقہ اسٹاف کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور مستند ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی
جائے گی۔

District Administration Ghanche
Drug Control Administration, Gilgit Baltistan
District Health Office Ghanche

14/01/2026

گلگت میں سیکریٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان کی سربراہی میں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف میڈیکل اسٹورز کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی پر ایک میڈیکل اسٹور سیل جبکہ ایک کا لائسنس منسوخ کیا گیا، تین کیسز کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی اور ایک کیس کو عدالت بھجوانے کی منظوری دی گئی، جبکہ اجلاس کی اہم ہائی لائٹ کے طور پر ضلع گانچھے سے سب اسٹینڈرڈ ادویات کیس کو عدالت میں پراسیکیوشن کے لیے باقاعدہ منظوری دی گئی۔

14/01/2026
📍 خپلو، ضلع گنگچھےچیف انسپکٹر آف ڈرگز گلگت بلتستان جناب عبید خان کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر عارف کریمی نے ضلع گنگچھے ...
01/01/2026

📍 خپلو، ضلع گنگچھے
چیف انسپکٹر آف ڈرگز گلگت بلتستان جناب عبید خان کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر عارف کریمی نے ضلع گنگچھے کے مرکزی شہر خپلو میں قائم مختلف میڈیکل اسٹورز کا تفصیلی اور جامع معائنہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد عوام کو محفوظ، معیاری اور مستند ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔
معائنے کے دوران میڈیکل اسٹورز میں موجود ادویات کی بل وارنٹیز، نارکوٹک رجسٹرز، کوالیفائیڈ اسٹاف کی موجودگی اور دیگر قانونی و لازمی ریکارڈز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل اسٹور مالکان اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ بغیر بل اور وارنٹی کے ادویات کی فروخت سے مکمل طور پر گریز کیا جائے، کیونکہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیاں ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت سنگین جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔
معائنے کے دوران اس امر کی بھی تصدیق کی گئی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) اور ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی ریکال شدہ (Recall) دوا کی مارکیٹ میں دستیابی نہیں پائی گئی، جو کہ تسلی بخش امر ہے۔

20/12/2025

عوام الناس کے نام ڈرگ انسپکٹر کا پیغام:

صحت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ ضلع بھر میں صرف معیاری، رجسٹرڈ اور محفوظ ادویات دستیاب ہوں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ:

- ہمیشہ رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز سے ہی ادویات خریدیں۔
- ایکسپائری یا کھلی ہوئی دوا ہرگز استعمال نہ کریں۔
- جعلی، غیر معیاری یا مشکوک ادویات کی اطلاع فوری طور پر محکمہ صحت یا قریبی ڈرگ انسپکٹر کو دیں۔
- بچوں کی پہنچ سے ادویات کو دُور رکھیں۔

یاد رکھیں! ایک ذمہ دار شہری بن کر آپ نہ صرف اپنی بلکہ پورے معاشرے کی صحت کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف حسین کریمی
ڈرگ انسپکٹر، ضلع گانچھے
آپ کی صحت، ہماری ترجیح ایڈمن *گونگمیاری ر*

Address

Daghoni Valley. Siachen Road. Ghanche
Khapalu
16100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Drug Inspector Ghanche posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share