District Administration Ghanche

District Administration Ghanche Information about District Administration Ghanche

06/08/2026
پریس ریلیز5 اگست 2026ملک بھر کی طرح ضلع گنگچھے میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر قومی جوش و جذبے اور بھرپور یکجہتی کے ساتھ منا...
05/08/2026

پریس ریلیز
5 اگست 2026
ملک بھر کی طرح ضلع گنگچھے میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر قومی جوش و جذبے اور بھرپور یکجہتی کے ساتھ منایا گیا
ملک بھر کی طرح ضلع گنگچھے میں بھی 5 اگست 2026 کو یومِ استحصالِ کشمیر انتہائی قومی جذبے، ملی یکجہتی اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ضلع بھر کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مرکزی تقریب ضلعی ہیڈکوارٹر خپلو میں منعقد ہوئی، جہاں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خپلو سے قلم چوک تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے، ولی اللہ فلاحی نے کی۔ ریلی میں علمائے کرام، تمام سرکاری محکموں کے سربراہان و افسران، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار، سول سوسائٹی، صحافی برادری، کالج کے طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی اور دیگر مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کی۔ مقررین نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی منصفانہ جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
عبدالرحیم
پی آر او، ڈپٹی کمشنر آفس گنگچھے

05/08/2026

اطلاع برائے ہارڈ بال کرکٹ ٹرائلز ڈسٹرکٹ گنگچھے

تمام ہارڈ بال کرکٹ کھلاڑیوں، ضلع گانچھے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جشنِ آزادی پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 (انڈر 30) کے سلسلے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز 05 اور 06 اگست 2026 کو ہائی سکول گراؤنڈ خپلو میں منعقد ہوں گے۔

تاریخ: 05 اور 06 اگست 2026
وقت: صبح 11:00 بجے تا شام 6:00 بجے
مقام: ہائی سکول گراؤنڈ خپلو/ ھای سکول گراؤنڈ خپلو ۔

ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے تمام انڈر 30 ہارڈ بال کرکٹ کھلاڑی بروقت ٹرائلز میں شرکت کریں۔
فائنل ٹیم کا اعلان: 07 اگست 2026
گلگت روانگی: 09 اگست 2026

Dilawar Hussain
District Sports Officer Ghanche
📞 0355-5703507

Athar
Sports Officer Khaplu
📞 0355-5102011

Fida Hussain
📞 0355-5275525

پریس ریلیزتاریخ: 4 اگست 2026 ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی تاج الدین کی چہلم حضرت امام حسینؑ کے مر...
04/08/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 4 اگست 2026

ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی تاج الدین کی چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی، ضلع بھر میں تقریبات پرامن طور پر اختتام پذیر۔

ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی نے آج ایس ایس پی گنگچھے تاج الدین کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس اور مرکزی خانقاہ خپلو کا دورہ کیا اور سکیورٹی، ٹریفک، صفائی، طبی امداد اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور جلوس کے اختتام تک تمام انتظامات مؤثر انداز میں برقرار رکھے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے جلوس کے منتظمین، علمائے کرام، امن کمیٹیوں، رضاکاروں، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام متعلقہ محکموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون، بہترین ہم آہنگی اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کے باعث ضلع گنگچھے بھر میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے تمام جلوس اور مجالس انتہائی پرامن، منظم اور خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئے۔

انہوں نے ضلع کے عوام بالخصوص عزاداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رواداری، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی تمام مکاتبِ فکر کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

عبدالرحیم
پی آر او ٹو ڈپٹی کمشنر گنگچھے

پریس ریلیزتاریخ: 3 اگست 2026ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی کی تعزیت، عوامی وفود سے ملاقات اور ڈوغنی کے سرکاری دفات...
03/08/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 3 اگست 2026
ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی کی تعزیت، عوامی وفود سے ملاقات اور ڈوغنی کے سرکاری دفاتر کا دورہ
ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے، ولی اللہ فلاحی نے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گنگچھے تاج الدین کے ہمراہ تھلے بوردس میں اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ رستم علی کے گھر جا کر ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور مطالبات سنے اور متعلقہ حکام کو عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس ڈوغنی اور تھانہ ڈوغنی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفتری امور، عوامی خدمات اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
عبدالرحیم
پی آر او، ڈپٹی کمشنر آفس گنگچھے

پریس ریلیز 31جولائی 2026 آج ڈپٹی کمشنر آفس خپلو میں بابو اسداللہ بلتستانی کی ترقی کے بعد ضلع سکردو تبادلے کے موقع پر ایک...
31/07/2026

پریس ریلیز
31جولائی 2026

آج ڈپٹی کمشنر آفس خپلو میں بابو اسداللہ بلتستانی کی ترقی کے بعد ضلع سکردو تبادلے کے موقع پر ایک سادہ مگر پُروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
۔ اس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر زاہد حسین نے بابو اسداللہ بلتستانی کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے بابو اسداللہ بلتستانی کو ترقی اور ضلع سکردو میں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے شرکاء نے بھی ان کی آئندہ کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

تقریب کے اختتام پر بابو اسداللہ بلتستانی کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

عبدالرحیم
پی آر او ڈی سی آفس گنگچھے

Address

Ghanche
Khapalu
05816

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Administration Ghanche posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Administration Ghanche:

Shortcuts

Share