14/08/2026
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، باجوڑ کی جانب سے پوری قوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی مبارک۔
14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی عظیم جدوجہد، لازوال قربانیوں اور وطنِ عزیز کے حصول کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قومی ذمہ داری بھی ہے۔
آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم *آئین و قانون کی بالادستی، انصاف، امن، اتحاد، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی* کے لیے دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور اسے ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، باجوڑ