PTI Kharmang District

PTI Kharmang District This is an official social media page of PTI District Khamang

20/08/2026

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

پاکستان تحریکِ انصاف بلتستان کے چہرہ، خواجہ مدثر پر ہونے والے جان لیوا حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ...
17/08/2026

پاکستان تحریکِ انصاف بلتستان کے چہرہ، خواجہ مدثر پر ہونے والے جان لیوا حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔ ذمہ داران کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو اس معاملے پر بھرپور قانونی اور جمہوری انداز میں آواز اٹھائی جائے گی۔

دوکاندار کو بھاری اسلحے بارود سمیت  گرفتار کر لیا افسوس صد افسوسجشن آزادی کے موقعے پر پنجاب میں عمران خان کی تصویر والی ...
07/08/2026

دوکاندار کو بھاری اسلحے بارود سمیت گرفتار کر لیا
افسوس صد افسوس
جشن آزادی کے موقعے پر پنجاب میں عمران خان کی تصویر والی شرٹ بیچنے والے کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی،
پنجاب پولیس انعام کی مستحق ھے

03/08/2026

پشاور انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں نوجوانوں کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ 5 اگست کے جلسے میں بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے واضح لائحۂ عمل اور لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

ریلی کی قیادت مرکزی صدر احسان طور، مرکزی جنرل سیکرٹری مبشر عباسی، کاشف کمال، آصف بنگش، ابرار خان گوہر خان شاہزیب خان، صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع پشاور اور انصاف یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے سابق جنرل سیکرٹری سرکار عباس خان مرزا نے کی۔

A Fact-Finding Committee has been formed under the directives of Secretary General Bashir Ahmed Khan to probe violations...
30/07/2026

A Fact-Finding Committee has been formed under the directives of Secretary General Bashir Ahmed Khan to probe violations of party discipline during Elections 2026.

Deadline for Report Submission: 15th August 2026

18/07/2026

ستھرا پنجاب کے ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج اور تھیف منسٹر کی پولیس کا غنڈا راج!

جو بھی اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے گا اس پر پنجاب پولیس کے غنڈے چھوڑ دیے جائیں گے، گھر توڑ دیے جائیں گے، لاٹھی، گولی ،آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا بے دریغ استعمال ہوگا۔۔۔۔ پاکستانیو اس وقت تک یہ ظلم جاری رہے گا جب تک تم متحد ہوکر اس ظلم کے خلاف نہیں نکلتے۔

جن لوگوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مشکل ترین دور میں اپنے کارکنوں، ووٹرز اور نظریے کا ساتھ چھوڑ کر مخصوص آفسوں کے درواز...
14/07/2026

جن لوگوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مشکل ترین دور میں اپنے کارکنوں، ووٹرز اور نظریے کا ساتھ چھوڑ کر مخصوص آفسوں کے دروازوں پر حاضری دینا مناسب سمجھا، آج وہی افراد نئی جماعتوں کے جھنڈے تلے کارکنوں کو ہار پہنا کر وفاداری، اصول پسندی اور قیادت کے دعوے کر رہے ہیں۔

ہم گلگت بلتستان کی باشعور عوام، بالخصوص تحریکِ انصاف کے مخلص کارکنوں کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وفاداری کا اصل امتحان اقتدار کے ایوانوں میں نہیں بلکہ آزمائش، دباؤ اور مشکلات کے دنوں میں ہوتا ہے۔

جو لوگ کڑے وقت میں اپنے نظریے، اپنے قائد اور اپنی جماعت کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں، وہ مستقبل میں بھی عوامی امنگوں اور اصولوں کے مطابق نہیں بلکہ انہی مخصوص آفسوں میں جاکر ان کے اشاروں پر فیصلے کریں گے جن کے سہارے انہوں نے اپنی نئی سیاسی راہیں تلاش کیں۔

تحریکِ انصاف کا ہر کارکن اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ نظریہ نہ خریدا جا سکتا ہے، نہ دبایا جا سکتا ہے، اور نہ ہی ہار پہنا کر یا عارضی مفادات دے کر وفاداریاں تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ تاریخ ہمیشہ انہی لوگوں کو عزت دیتی ہے جو ہر قسم کے دباؤ، لالچ، دھونس اور مشکلات کے باوجود اپنے اصولوں اور اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہتے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے۔ اس کی اصل طاقت نہ عہدے ہیں، نہ اقتدار، اور نہ ہی وقتی سیاسی اتحاد؛ بلکہ اس کی حقیقی قوت وہ لاکھوں کارکن ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں عمران خان کے بیانیے اور انصاف کے نظریے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے، ہر قربانی دی، اور آج بھی اپنے عزم و استقلال کے ساتھ اسی جدوجہد کا حصہ ہیں۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوام وقتی سیاسی تماشوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ مشکل وقت میں کون ثابت قدم رہا اور کون ذاتی مفادات کی خاطر نظریات کا سودا کر گیا۔ عوام کا فیصلہ ہمیشہ اصول، کردار اور مستقل مزاجی کی بنیاد پر ہوگا، نہ کہ وقتی سیاسی مفادات یا نمائشی سرگرمیوں کی بنیاد پر۔

جاری کردہ:
مرکزی صوبائی میڈیا ڈپارٹمنٹ
پاکستان تحریکِ انصاف، گلگت بلتستان

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی جانب سے 2026 کے عام انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی ...
07/07/2026

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی جانب سے 2026 کے عام انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی شفاف تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ کمیٹی تمام شکایات، شواہد اور حقائق کا غیرجانبدارانہ جائزہ لے کر 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی تاکہ پارٹی میں نظم و ضبط، انصاف اور احتساب کے اصولوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

پاکستان تحریک انصاف کا عزم ہے کہ پارٹی آئین، ڈسپلن اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

کچھ لوگ عہدوں کے لیے نظریہ بیچ دیتے ہیں، اور کچھ لوگ نظریے کے لیے عہدے قربان کر دیتے ہیں۔ سہیل عباس نے ثابت کیا کہ وفادا...
22/06/2026

کچھ لوگ عہدوں کے لیے نظریہ بیچ دیتے ہیں، اور کچھ لوگ نظریے کے لیے عہدے قربان کر دیتے ہیں۔ سہیل عباس نے ثابت کیا کہ وفاداری اور اصول آج بھی زندہ ہیں

15/06/2026

.......

*بریکنگ نیوز 🚨*

*عمران خان پر انٹرنشنل میڈیا نے ڈاکومنٹری جاری کردی!!*
*عمران خان سے Zionist کیوں ڈرتے ہیں!!*

*ابسٹین Files میں ابسٹین کیوں عمران خان کو خطرناک قرار دے رہے ہیں!!*

*اسکو پھیلائیں 🛑 اہم ہے!!*

Address

PTI Office District Khamang Gilgit Baltistan
Kharmang
16450

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Kharmang District posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share