Waste Management Company Kharmang Unit

Waste Management Company Kharmang Unit "We Handle The Trash,You Breath Easy"

Welcome to Giglit Batistan Waste Management Company District Kharmang – Clean Kharmang, Green Kharmang! ��
We are dedicated to creating a cleaner, healthier, and more sustainable environment in District Kharmang.

15/08/2026

On the occasion of Independence Day, the Gilgit-Baltistan Waste Management Company Kharmang (GBWMC), in collaboration with GBRSP and led by Assistant Commissioner Ishrat Fatima, successfully conducted a comprehensive cleanliness campaign at Manthokha Waterfall in Kharmang. This patriotic initiative aimed to protect natural tourist destinations and promote eco-friendly awareness among visitors. To further support environmental sustainability, a dedicated drive was launched to distribute reusable cloth bags among commercial business owners, staff, and the general public to actively discourage the use of single-use plastics. The event concluded with special prayers for the security of Pakistan and the prosperity of the Armed Forces, serving as a formal call to action for everyone to keep our tourist sites clean and plastic-free.
Assistant commissioner Kharmang Official District Administration Kharmang Sheikh Abid Hussain Hafizi Daily K2 Kharmang Times Tv

15/08/2026

On the occasion of Independence Day, the Gilgit-Baltistan Waste Management Company Kharmang (GBWMC), in collaboration with GBRSP and led by Assistant Commissioner Ishrat Fatima, successfully conducted a comprehensive cleanliness campaign at Manthokha Waterfall in Kharmang. This patriotic initiative aimed to protect natural tourist destinations and promote eco-friendly awareness among visitors. To further support environmental sustainability, a dedicated drive was launched to distribute reusable cloth bags among commercial business owners, staff, and the general public to actively discourage the use of single-use plastics. The event concluded with special prayers for the security of Pakistan and the prosperity of the Armed Forces, serving as a formal call to action for everyone to keep our tourist sites clean and plastic-free.
Assistant commissioner Kharmang Official District Administration Kharmang Sheikh Abid Hussain Hafizi Daily K2 Kharmang Times Tv

موضوع: مہدی آباد اسکول کے گردونواح کی صفائی اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کی اپیلالسلام علیکم،ضلع کھرمنگ ویسٹ مینجمنٹ کمپ...
07/08/2026

موضوع: مہدی آباد اسکول کے گردونواح کی صفائی اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کی اپیل
السلام علیکم،
ضلع کھرمنگ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آپ تمام کاروباری بھائیوں کی معاشی ترقی اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آپ کے علم میں ہے کہ مہدی آباد کا یہ اسکول کا احاطہ ہمارے معصوم بچوں کی تربیت گاہ ہے، جہاں ہمارے ہی گھروں کے چراغ زیرِ تعلیم ہیں۔
ضلع کھرمنگ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آپ سے نہایت ادب سے گزارش کرتی ہے کہ اسکول کے قریب کچرا ڈمپ کرنے سے مکمل پرہیز فرمائیں۔ ہمیں کچھ ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق نادانستگی میں کچرے کے ڈبوں (Dustbins) کو بھی ان کی اصل جگہ سے ہٹا کر اسکول کے پاس منتقل کر دیا جاتا ہے۔
اپنے بچوں کو صحت مند اور صاف ستھرا تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے درج ذیل باہمی گزارشات پر عمل فرما کر ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں:
پاکیزہ ماحول کا قیام: اسکول کی دیوار یا اس کے اطراف کو صاف رکھیں اور کچرا وہاں پھینکنے سے گریز فرمائیں۔
ڈسٹ بن کا درست استعمال: کچرے کے ڈبوں کو ان کی مقررہ جگہوں پر ہی برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور تمام فضلہ صرف ڈبے کے اندر ہی ڈالیں۔
علماء کرام اور معززینِ علاقہ سے گزارش: مہدی آباد کے تمام علماِ دین اور علاقائی عمائدین سے بھی مخلصانہ گزارش ہے کہ وہ جمعہ کے خطبات اور عوامی مجالس میں لوگوں کو صفائی کی اہمیت اور اسکول کے ماحول کو پاکیزہ رکھنے کی خصوصی ہدایت فرمائیں۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر انتظامیہ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون فرمائیں گے اور کھرمنگ کو ایک مثالی اور صاف ستھرا ضلع بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
صفائی نصف ایمان ہے۔
آپ کا تعاون ہماری کامیابی ہے۔
نیک تمناؤں کے ساتھ،
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، Kharmang Times Sada e Kargil News Sheikh Abid Hussain Hafizi Assistant commissioner Kharmang Official District Administration Kharmang Daily K2 Model Boys High School Mehdiabad Kharmang Mehdiabad - Parkuta GB Plus Waste Management Company Kharmang Unit Gilgit Baltistan Waste Management Company Gilgit

چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں خصوصی صفائی مہم تاریخ: 3 اگست 2026مقصد: چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صفائی اور صفائی کے بہتر ...
03/08/2026

چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں خصوصی صفائی مہم

تاریخ: 3 اگست 2026
مقصد: چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صفائی اور صفائی کے بہتر انتظامات
چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کے احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (GBWMC) کھرمنگ یونٹ کی جانب سے 3 اگست کو ڈسٹرکٹ کھرمنگ کے میونسپل ایریا میں خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

صفائی مہم کے دوران تمام مجالس کے مقامات، امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کے مقررہ راستوں کی خصوصی صفائی کی گئی۔ صفائی عملے نے سڑکوں، گلیوں اور دیگر متعلقہ مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر مناسب طریقے سے منتقل کیا، جبکہ جلوس کے راستوں کو صاف ستھرا اور آمدورفت کے لیے موزوں بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

اس خصوصی صفائی مہم کا مقصد چہلم امام حسینؓ کے موقع پر عوام، عزاداران اور شرکاء کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اور مذہبی اجتماع کے دوران صفائی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانا تھا۔

GBWMC کھرمنگ یونٹ آئندہ بھی مذہبی و قومی مواقع پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔
District Administration Kharmang Assistant commissioner Kharmang Official Gilgit Baltistan Waste Management, Skardu Kharmang Times Tv Sada e Kargil News Sheikh Abid Hussain Hafizi Commissioner Baltistan Division Najam Ul Hassan Waxeer Gilgit Baltistan Waste Management Company Gilgit

Right way to dispose the waste District Administration Kharmang Gilgit Baltistan Waste Management, Skardu Sada e Kargil ...
25/07/2026

Right way to dispose the waste
District Administration Kharmang Gilgit Baltistan Waste Management, Skardu Sada e Kargil News Sheikh Abid Hussain Hafizi Kharmang Times Tv

انٹرنیشنل پلاسٹک فری ڈے (3 جولائی) کے موقع پر، گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (GBWMC) ڈسٹرکٹ کھرمنگ آپ سے تعاون کی اپیل...
04/07/2026

انٹرنیشنل پلاسٹک فری ڈے (3 جولائی) کے موقع پر، گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (GBWMC) ڈسٹرکٹ کھرمنگ آپ سے تعاون کی اپیل کرتی ہے۔پلاسٹک کی آلودگی ہمارے دریاؤں، مٹی، جنگلی حیات اور صاف ہوا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اپنے خوبصورت ماحول اور صحت کے تحفظ کے لیے :
1.ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک (تھیلوں اور بوتلوں) کا استعمال بند کریں۔
2.کپڑے یا کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔
3.کچرا صرف مقرر کردہ کچرا دانوں میں ڈالیں۔
آئیے مل کر کھرمنگ کو خوبصورت اور صاف بنائیں!
منجانب: گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (GBWMC)، ڈسٹرکٹ کھرمنگ

*رپورٹ برائے خصوصی صفائی مہم محرم الحرام 2026*عاشورہ محرم الحرام 2026 کے سلسلے میں جی بی ڈبلیو ایم سی کھرمنگ کی ٹیم نے(D...
24/06/2026

*رپورٹ برائے خصوصی صفائی مہم محرم الحرام 2026*

عاشورہ محرم الحرام 2026 کے سلسلے میں جی بی ڈبلیو ایم سی کھرمنگ کی ٹیم نے(DMO کھرمنگ) وزیر نجم الحسن صاحب اور سپروائزرز کی نگرانی میں ضلع کھرمنگ کے میونسپل ایریا (مہدی آباد ، غاسینگ، منٹھوکھا، گہوری اور کمنگوطولتی) میں تین روزہ جامع صفائی مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔ اس خصوصی مہم میں ادارے کے تمام عملے نے بھرپور شرکت کی اور مسلسل تین دن تک امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات، جلوس کے راستوں، بازاروں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنایا۔

صفائی مہم کے دوران جمع شدہ کچرے کو بروقت اٹھا کر مناسب مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ عزاداران کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

ادارہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں عوامی خدمت اور صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

جی بی ڈبلیو ایم سی کھرمنگ عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ صفائی برقرار رکھنے میں ادارے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایک صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔شکریہ!
Kharmang Times Tv District Administration Kharmang Waste Management Company Kharmang Unit Daily K2 Gilgit Baltistan Waste Management Company Gilgit Commissioner Baltistan Division GB Plus

ضلع کھرمنگ میں ویسٹ مینجمنٹ ٹیم کی کارکردگی اور حال ہی میں پیش آنے والے تخریبی واقعات۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈسٹرکٹ کھرمنگ ...
24/06/2026

ضلع کھرمنگ میں ویسٹ مینجمنٹ ٹیم کی کارکردگی اور حال ہی میں پیش آنے والے تخریبی واقعات۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈسٹرکٹ کھرمنگ کی عملہ اور ٹیم اپنے علاقے میں کچرے کو بہترین اور سائنسی خطوط پر مینج کر رہی ہے۔ گھر گھر سے کچرا اکٹھا کر کے اسے باقاعدہ ڈمپ سائٹ تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے۔
شرپسند عناصر کا منفی کردار:
محکمہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود کچھ شرپسند عناصر دانستہ طور پر محکمے کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ ان عناصر کی جانب سے ڈمپ سائٹ پر بار بار جان بوجھ کر آگ لگائی جا رہی ہے۔
ماحول اور رہائشی علاقوں کو نقصان:
اس آگ کے باعث اٹھنے والا زہریلا دھواں اور تعفن قریبی رہائشی آبادیوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے اور مقامی لوگوں کی صحت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔
ریسکیو آپریشنز:
آج بھی ڈمپ سائٹ پر آگ لگائی گئی، جس پر ہماری ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم کی بروقت مدد سے آگ پر قابو پایا اور اسے پھیلنے سے روکا۔ اس سے قبل بھی اس قسم کے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں ہماری ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ بجھائی۔یہ تمام صورتحال محکمے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش معلوم ہوتی ہے۔ اعلیٰ حکام سے التماس ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اور شرپسند عناصر کی نشاندہی کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کی صحت کا تحفظ کو برقرار رکھا جا سکے۔
Commissioner Baltistan Division Waste Management Company Kharmang Unit Sheikh Abid Hussain Hafizi GB Local Council Board Gilgit-Baltistan Environmental Protection Agency Daily K2 Najam Ul Hassan Waxeer e District Administration Kharmang GB Plus Kharmang Times Tv

ماہِ محرم الحرام کے تقدس اور احترام کے پیشِ نظر، جی بی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ضلع کھرمنگ ،(GBWMC) کے عملے امام بارگاہوں کی ص...
17/06/2026

ماہِ محرم الحرام کے تقدس اور احترام کے پیشِ نظر، جی بی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ضلع کھرمنگ ،(GBWMC) کے عملے امام بارگاہوں کی صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات میں مصروفِ عمل ہے۔ عزاداروں اور زائرین کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے جلوس کے راستوں، امام بارگاہوں اور سبیل پوائنٹس سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھانے اور جھاڑو دینے کا کام انتہائی جانفشانی سے جاری ہے، تاکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران زائرین کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Address

Tolti Murkun
Kharmang

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waste Management Company Kharmang Unit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share