28/07/2026
پریس ریلیز
دفتر اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ
سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے یہ بے بنیاد اور گمراہ کن افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ "رینجرز /ایف سی فورسز کی گاڑیاں تحصیل کھوئی رٹہ کے مختلف علاقوں میں پہنچ چکی ہیں" یا "کوئی آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے"۔
تحصیل انتظامیہ کھوئی رٹہ واضح کرتی ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ نہ ہی کھوئی رٹہ میں کسی قسم کا رینجرز /ایف سی/فورسز آپریشن کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی غیر معمولی صورتحال موجود ہے۔
اہلیانِ کھوئی رٹہ سے پرزور اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر ہرگز یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں آگے پھیلائیں۔ کسی بھی خبر کی تصدیق صرف متعلقہ سرکاری ذرائع سے کریں۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ پرامن رہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور سڑکوں یا شاہراہوں کو بند کرنے سے گریز کریں۔ امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔