Pti kissan wing Khushab

Pti kissan wing Khushab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pti kissan wing Khushab, Political Party, Khushab.

ہم خضر حیات نیازی کو صدر، گل فرازالحق کو جنرل سیکرٹری اور انصاف یوتھ ونگ کے تمام منتخب  عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہ...
08/11/2025

ہم خضر حیات نیازی کو صدر، گل فرازالحق کو جنرل سیکرٹری اور انصاف یوتھ ونگ کے تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں انشاء اللہ آپ پارٹی اور عمران خان کے لیے بھرپور انداز سے کردار ادا کریں گے

02/07/2025
01/07/2025

‏دو قومی نظریہ:
بات اگر پی ٹی آئی کی ہو تو کور کمانڈر ہاؤس بھی بدل کر جناح ہاؤس بن جاتا ہے لیکن بات مریم نواز کی ہو تو جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تبدیل ہو کر مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بن جائے تب بھی جناح کی حرمت پر حرف نہیں آتا۔

طلوعِ حسن ملک: ایک نوجوان لیڈر کی عوامی فتح کا بیانیہیہ جولائی 2022 کی ایک گرم شب تھی، جب خوشاب کے پُرانے چوک میں ہزاروں...
25/06/2025

طلوعِ حسن ملک: ایک نوجوان لیڈر کی عوامی فتح کا بیانیہ

یہ جولائی 2022 کی ایک گرم شب تھی، جب خوشاب کے پُرانے چوک میں ہزاروں لوگ پسینے میں شرابور، دم سادھے، نظریں جمائے ایک نوجوان لیڈر کے منتظر تھے۔ یہ کوئی عام رات نہ تھی، یہ تاریخ کے صفحات پر رقم ہونے والی ایک نئی داستان کا ابتدائی منظر تھا۔

اچانک اسٹیج پر ایک جری، پُرعزم نوجوان نمودار ہوا، ہاتھ میں مائیک تھاما اور اپنے پہلے ہی جملے سے ہجوم کے دل میں اُتر گیا:
“میں طلوع ہو رہا ہوں، تُو غروب ہونے والا!”

یہ للکار صرف الفاظ نہ تھے، یہ پندرہ سالہ مقامی سیاسی اجارہ داری پر پہلا کاری وار تھا۔ آصف بھاء جیسے سیاسی جغادری اور سنگھے جیسے نووارد بھگوڑوں کے لیے یہ للکار ایک طوفانی آغاز تھی۔

ایک شب بعد، خوشاب ہاکی اسٹیڈیم کے سامنے ایک اور جلسے میں یہی نوجوان عوامی عدالت لگا بیٹھا۔ لہجہ وہی، دبدبہ وہی، مگر اب مخاطب صرف افراد نہیں بلکہ پورا فرسودہ نظام تھا۔ اس نے کہا:

“میں آئینہ ہوں، دکھاؤں گا داغ چہروں کے… جسے برا لگے، وہ سامنے سے ہٹ جائے!”

یہ ایک اعلانِ جنگ تھا۔ جنگ اُس نظام سے جو دہائیوں سے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا، عوامی نمائندگی کی آڑ میں ذاتی تجوریاں بھر رہا تھا۔

پھر آیا 17 جولائی 2022 — چناؤ کا دن۔ اور وہ سورج واقعی طلوع ہوا۔
یہ حسن ملک تھا ، ملک نعیم خان کا بھانجہ جو اب نعیم ثانی کہلاتا ہے
حسن ملک کامیاب ہوا،اُسکی کامیابی کا سورج طلوع ہوچکا تھا۔
مگر دلکش بات یہ تھی کہ فتح کے لمحے میں، جب لوگ ڈھول کی تھاپ پر مبارکبادیں دے رہے تھے، حسن ملک ہر ایک کو یہی کہہ رہا تھا:
“ایم پی اے میں نہیں بنا… آپ لوگ بنے ہو!”

یہ کوئی سیاسی جملہ نہیں تھا، بلکہ اس فکر کی بنیاد تھی جس پر وہ اپنی قیادت کی عمارت کھڑی کرنا چاہتا تھا۔ اگلے چھ ماہ میں یہ دعویٰ ایک حقیقت میں بدل گیا۔ ہر شہری کی رسائی اپنے ایم پی اے تک ممکن ہوئی۔ حسن ملک نے “نمائندگی” کو حقیقی معنوں میں عوام کی دہلیز پر لا کھڑا کیا۔

سوشل میڈیا پر گونجتے اُس کے وائس میسیجز، تیز رفتاری سے مکمل ہوتے ترقیاتی منصوبے، اور بغیر پروٹوکول عوام کے درمیان گھومتا ہوا حسن ملک، خوشاب کے لیے ایک نیا باب بن چکا تھا۔ یہاں مخالف بھی تعریف کرنے پر مجبور تھے۔

مگر سفر ختم نہیں ہوا تھا۔ ابھی نظام سے تصادم باقی تھا، اور حسن ملک پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں تھا۔

فروری 2024کے انتخابات میں ایک بار پھر وہ اسمبلی تک پہنچا، لیکن اس بار اپوزیشن بینچ پر۔ بظاہر یہ پچھلی پوزیشن سے کمزور مرحلہ تھا، مگر درحقیقت یہی وہ مقام تھا جہاں اُس نے نظام کو کھلے عام للکارنا شروع کیا۔

مگر اس دفعہ حسن ملک اپنی عوام سے کئے ایک بہت بڑے وعدے کا بوجھ اپنے کندھوں پہ لائے اسمبلی میں آیا تھا ، اور یہ وعدہ تھا “عمران خان کی رہائی “
اپنے قائد عمران خان کی رہائی کےلئے ہونے والی ہر ممکن کوشش میں حسن ملک نے خُوب کردار ادا کیا ، شمالی پنجاب میں ہونے والے احتجاج ہوں یا سینٹرل پنجاب میں ہونے والے جلسے ، صوابی کے پنڈال ہوں یا پشاور کے کنونشنز، اسلام آباد ہائیکورٹ سے لے کر لاہور ہائیکورٹ تک حسن ملک نا صرف خود پہنچا بلکہ اپنی ٹیم کو بھی اپنے شانہ بشانہ کھڑے کر کے عمران خان کی رہائی کےلئے جہد و جہد کی ،

وادی سون میں صحت کی سہولتوں کی کمی، مُہاڑ میں انفراسٹرکچر کی پسماندگی، اساتذہ کے حقوق، اور غریبوں کے مسائل—یہ وہ ایجنڈا تھا جس پر وہ اسمبلی کے فلور پر گونج رہا تھا۔ وہ واحد رکن تھا جو بجٹ پر عوام کا مقدمہ لڑ رہا تھا۔ مگر جب یہ للکار ناقابلِ برداشت بن گئی، تو اسمبلی نے اُسے معطل کر دیا۔

یہ وہی وعدہ تھا جو اس نے ہاکی سٹیڈیم میں کیا تھا — نظام کو اُس کا اصل چہرہ دکھانا۔

آج حسن ملک اقتدار کی گیلریوں میں زیربحث ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پنجاب کو پہلی بار ایک ایسا نوجوان لیڈر ملا ہے جو صرف نعرے نہیں، عمل کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ خوشاب کو وہ صوبے کے نمایاں ترین اضلاع کی صف میں لے آیا ہے۔

سیاسی مبصرین اسے پنجاب میں نوجوان لیڈرشپ کی نئی لہر کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔ اس کے بیانیے میں مزاحمت ہے، اس کی پالیسی میں شفافیت ہے، اور سب سے بڑھ کر — اس کی سیاست میں عوامی خوشبو ہے۔

خوشاب سے اُٹھنے والی یہ للکار اب پورے پنجاب میں گونج رہی ہے۔
سوال اب صرف یہ ہے کہ کیا نظام اتنی شدت سے ہلنے کو تیار ہے؟

25/06/2025

Plz All PTi Khushab Tiger like this page pti kissan wing khushab Regards. Malik Umar sujra Information Sectery

Address

Khushab
41000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pti kissan wing Khushab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share