06/10/2026
خیبر:- میلوارڈ پولیس کی بڑی کامیابی، 60 لاکھ روپے چوری کا سراغ لگا کر 2 ملزمان گرفتار، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی خطوط پر پیشہ ورانہ تفتیش، چوری کی رقم برآمد، ملزمان سے 2 پستول برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ میلوارڈ کی حدود گڈملنگ ایریا میں مورخہ 10 ستمبر 2026 کو مسمی ذیشان ولد ذاہد، قوم کمرخیل، سکنہ گڈملنگ کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے 60 لاکھ روپے چوری کیے تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او میلوارڈ مغریب آفریدی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم ایڈشنل ایس ایچ اوز لعل کلام سلیم خان چوکی انچارج یوسف خان کی سربراہی میں تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں اور واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا۔
میلوارڈ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران مصطفیٰ ولد وہاب، قوم کمرخیل، اور عمر ولد باشئی، قوم بر قمبرخیل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او خیبر وقار احمد نے کہا کہ 60 لاکھ روپے کی چوری کے اہم مقدمے میں میلوارڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی خطوط پر پیشہ ورانہ تفتیش کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور املاک کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔