Rescue1122 Khyber

Rescue1122 Khyber Establishment of an Effective system for emergency preparedness, response, protection & prevention wh 1.
(1)

Provision of the right to timely emergency care by providing quality emergency services as per international standards.

2. Undertake research to recommend evidence based measures to related organizations for prevention of emergencies.

3. Contribute towards establishment of socially responsible community emergency response teams through awareness, enrollment, training & organizing volunteers for emergency preparedness, response & prevention.

04/09/2026
ریسکیو1122خیبرباڑہ نواب مارکیٹ کے قریب دس سالہ بچی پک ڈاٹسن کی ڈالے سے گر کر زخمی ہوگئیریسکیو1122خیبر میڈیکل ٹیم نے موقع...
04/09/2026

ریسکیو1122خیبر

باڑہ نواب مارکیٹ کے قریب دس سالہ بچی پک ڈاٹسن کی ڈالے سے گر کر زخمی ہوگئی
ریسکیو1122خیبر میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔۔

03/09/2026

ریسکیو 1122 خیبر
03/09/2026
خیبر کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ نیو آبادی میں نیک محمد ولد گل محمد عمر 50 سال نامی شخص درخت کاٹنے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس کا ہاتھ دروازے کے لوہے میں پھنس گیا اور لوہے کا حصہ اس کے ہاتھ میں اندر تک چلا گیا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ متاثرہ شخص کو بحفاظت نکالا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں متاثرہ شخص کو مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو میڈیا سیل خیبر

ریسکیو 1122 خیبر تاریخ: ستمبر 2026 ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی ...
03/09/2026

ریسکیو 1122 خیبر
تاریخ: ستمبر 2026

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی ہدایات پر ریسکیو 1122 خیبر کی تکنیکی ٹیم نے سول ہسپتال جمرود میں فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی سیشن اور جائزہ لیا۔

سول ہسپتال جمرود میں ڈی ایچ او خیبر رفیق حیات ایم ایس جمرود اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو آگ بجھانے والے مختلف الات کے استعمال اور ایمرجنسی انخلا کے حوالے سے عملی تربیت دی گئی۔
اس موقع پر ہسپتال کے مختلف وارڈز سمیت او پی ڈی، ایمرجنسی، او ٹی اور دیگر اہم سیکشنز میں فائر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے افسران نے ہسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی کے حوالے سے تکنیکی تجاویز بھی پیش کیں

ریسکیو 1122 خیبر اسی طرح کی آگاہی مہم جاری رکھے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہسپتال انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو سراہا۔

ریسکیومیڈیا سیل

خراج تحسین
03/09/2026

خراج تحسین

KP Rescue1122
Rescue 1122 Peshawar

ریسکیو1122خیبر ماہانہ کارکردگی رپورٹ
03/09/2026

ریسکیو1122خیبر ماہانہ کارکردگی رپورٹ

ریسکیو 1122 خیبرمورخہ:02ستمبر2026ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی ہدایات اور ٹریننگ ونگ انچارج ایمرجنسی آف...
02/09/2026

ریسکیو 1122 خیبر
مورخہ:02ستمبر2026

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی ہدایات اور ٹریننگ ونگ انچارج ایمرجنسی آفیسر نعمان خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 خیبر ٹریننگ ونگ نے نادرا آفس باڑہ کے سٹاف کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا۔

تربیت کے دوران سٹاف کو آگ لگنے کی وجوہات، آگ بجھانے والے آلات کا استعمال اور ایمرجنسی کی صورت میں محفوظ انخلا کے طریقوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا تاکہ سٹاف بروقت آگ پر قابو پانے کی مہارت حاصل کریں

ریسکیو 1122 خیبر کا ضلع بھر کے سرکاری و نجی دفاتر سکولز مدارس اور کمیونٹی کو مفت آگاہی مہم اور ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس ممکن بنایا جا سکے۔

نادرا انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی اس کاوش کو سراہا۔

ریسکیو میڈیا سیل

01/09/2026

Relief Rehabilitation & Settlement Department KP

ریسکیو 1122 ضلع خیبر کی ماہ اگست 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجنئیر شارق ریاض خٹک کی سربراہی میں ...
01/09/2026

ریسکیو 1122 ضلع خیبر کی ماہ اگست 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجنئیر شارق ریاض خٹک کی سربراہی میں ریسکیو 1122 خیبر نے ماہ اگست 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں کنٹرول روم کو 13153 کالیں موصول ہوئیں۔ جن میں 5432 معلومات و ڈراپ کالز اور 7383 فیک کالیں شامل تھیں۔

ماہ اگست کے دوران ریسکیو 1122 نے 338 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ جن میں 282 میڈیکل ایمرجنسیز، 27 روڈ حادثات، 12 تشدد و فائرنگ کے واقعات اور 3 آگ کے کیسز شامل ہیں13 ریکوری ایک ڈوبنے کی وقعات رپورٹ ہوۓ۔ اس دوران 336 مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔
ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال ایمرجنسیز کی تعداد ضلع بھر کی ہسپتالوں سے156 ہے

عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایمرجنسی میں 1122 پر کال کریں اور جھوٹی کالز سے گریز کریں۔

ریسکیومیڈیا سیل

01/09/2026

ریسکیو1122خیبر ایمرجنسیز سروسز کا عوام کیلئے خدمات کا بلاتعطل سلسلہ جاری ہے

Address

Torkham Road, District Administration Complex, Jamrud
Khyber
24730

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue1122 Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue1122 Khyber:

Shortcuts

Share