WildLife Socity KUST

WildLife Socity KUST To preserve wildLife

کیوی 💥 KIWI                        کيوی ۔ Kiwi نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے۔کیوی ایک ایسا پرندہ ہے جو اڑنے کے قابل نہیں۔ ...
25/07/2023

کیوی 💥 KIWI

کيوی ۔ Kiwi نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے۔کیوی ایک ایسا پرندہ ہے جو اڑنے کے قابل نہیں۔ یہ پرندہ اپنی جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑا انڈہ دیتا ہے۔ایک جوان کیوی کا وزن ایک کلوگرام سے 3 کلو گرام تک ہوتا ہے۔
کیوی کا تعلق شتر مرغ کے خاندان سے ہے۔

💥 شکل و صورت

یہ پرندہ دوسرے پرندوں سے کچھ مختلف دکھائی دیتا ہے۔ اس کا سر چھوٹا اور جسم پر پنکھ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی دم بالکل نہیں ہوتی ، ٹانگیں مضبوط اور جسم کے پچھلے حصے سے جڑی ہوتی ہے۔ کیوی کے پیر میں سامنے 3 موٹی اور مضبوط جھلی سے جڑی ہوئی انگلیاں ہوتی ہیں جبکہ اس کی پچھلی انگلی چھوٹی اور اوپر کو اٹھی ہوتی ہے۔ سامنے کی انگلیوں میں لمبے ناخن پائے جاتے ہیں۔ اس کے پر سرخ بادامی یا پھر بھورے ہوتے ہیں ، اور ان پر کالی دھاریاں بھی ہوتی ہیں۔ اس کے بال دوسرے پرندوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ لمبے موٹے بالوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس کی آنکھیں چھوٹی اور کمزور ہوتی ہیں۔
کیوی کے پَر اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ بمشکل نظر آتے ہیں۔

💥رہن سہن

کیوی سارا دن چھوٹے چھوٹے غاروں میں یا زمین کے گڈھوں میں گرے ہوئے پتوں کے ڈھیر میں چھپے بیٹھے رہتے ہیں اور رات ہونے پر غذا کی تلاش میں باہر نکل پڑتے ہیں۔ عام طور پر یہ شام ہوتے ہی پھرتیلے اور چست ہو جاتے ہیں۔ یہ شام کے وقت ایک طرح کی کرخت آواز نکالتا ہے جو ان کے نام سے ملتی جلتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے باشندوں نے اس کا نام "کیوی" رکھ دیا ۔
کیوی کو پالتو پرندوں کے طور پر بھی پلا جاتا ہے ۔
یہ ایک شریف پرندہ ہے بلکل گاۓ جیسا ہی سمجھ لیں ۔

💥رہائش

کیوی معتدل ساحلی جنگلات میں رہتے ہیں ۔ کیوی ساری زندگی ایک ہی جیون ساتھی کے ساتھ گزار دیتے ہیں۔ ان کی عمر 20 سال تک ہوتی ہے۔

💥بریڈنگ

کیوی اپنا گھونسلا چھوٹے چھوٹے غاروں، گڑھوں یا زمین پر بناتے ہیں ۔ کیوی مارچ سے جون تک بریڈ کرتے ہیں۔ انڈوں کا رنگ سبزی مائل سفید ہوتا ہے۔ 62 سے 90 دن میں انڈوں سے بچے نکلتے ہیں۔
جب کیوی کے پیٹ میں انڈا ہوتا ہے تو کیوی کو کئی دن تک بھوکا رہنا پڑتا ہے۔کیوں کہ انڈے کا سائز کیوی کی اوکات سے بھی بڑا ہوتا ہے۔انڈے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں کھانے کی جگہ باقی نہیں رہتی۔کیوی کا سائز گھریلو مرغی کے برابر ہوتا ہے لیکن کیوی کا انڈا مرغی سے 6 گنا زیادہ بڑا ہوتا ہے ۔

💥 خوراک

ﮐﯿﻮﯼ ﻭﮦ ﻭﺍﺣﺪ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﻮ ﺳﻮﻧﮕﮫ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ -ان کی لمبی چونچ ان کے لیے بڑی بڑی مدد گار ہے۔ یہ اپنی مضبوط چونچ کے ذریعہ کائی اور سڑے گلے تنوں کو کرید کر اس کے اندر پائے جانے والے کیڑے مکوڑوں اور کیچوؤں کو پکڑ کر کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیج ، پھل مچھلی اور مینڈک وغیرہ بھی ان کی پسندیدہ غذا ہے۔
۔ کیوی اپنے رزق کے حصول کیلئے جو طریقہ اِختیار کرتا ہے وہ کافی دلچسپ ہے۔جب کافی تلاش کے باوُجود شکار ہاتھ نہیں لگتا تو یہ ایسی آواز نکالتا ہے جو بارش کی آواز سے مشابہ ہوتی ہے۔ زمین کے اندر رہنے والے کیڑے مکوڑے یہ سمجھ کر کہ بارش ہو رہی ہے، زمین سے باہر نکل آتے ہیں اور اس پرندے کی غذا بن جاتے ہیں۔

22/04/2023
This is the national flower of Zimbabwe. It’s called the Flame Lily.Credit: Reddit|HerbziKal
28/03/2023

This is the national flower of Zimbabwe. It’s called the Flame Lily.

Credit: Reddit|HerbziKal

Life cycle of strawberry
28/03/2023

Life cycle of strawberry

Scientific names of domesticated farm animals
28/03/2023

Scientific names of domesticated farm animals

International forest day celiberation at Kohat university of science and technology Kohat
21/03/2023

International forest day celiberation at Kohat university of science and technology Kohat

This photo is taken at night.  If you Zoom &  observe, you will be amazed that there’s not a single leaf 🍃 🌹
20/03/2023

This photo is taken at night. If you Zoom & observe, you will be amazed that there’s not a single leaf 🍃 🌹

ID : Yellow-Billed Blue MagpieBanjosa , Azad Kashmir, PakistanDOC : 17-02-2023DOP : 20-03-2023
20/03/2023

ID : Yellow-Billed Blue Magpie
Banjosa , Azad Kashmir, Pakistan
DOC : 17-02-2023
DOP : 20-03-2023

📍Poombarai, A village in TamilNadu, India.
19/03/2023

📍Poombarai,
A village in TamilNadu, India.

آج سے تقریباً پندرہ بیس سال  قبل اس موسم میں بلوچستان کی فضاؤں میں ہزاروں کے حساب سے ایک خوبصورت پرندہ انتہائی ڈسپلن اور...
19/03/2023

آج سے تقریباً پندرہ بیس سال قبل اس موسم میں بلوچستان کی فضاؤں میں ہزاروں کے حساب سے ایک خوبصورت پرندہ انتہائی ڈسپلن اور خوبصورت آواز کے ساتھ گزرتی تھی،تو ہم اپنے مقامی زبانوں میں زور سے آواز دیتے تھے ،
زانی رالے زانی رالے

پھر کونج نامی پرندے کا سینکڑوں پر مبنی قافلہ فضا میں چکر لگانے لگ جاتی تھی،شائد یہ اس پرندے کا کوئی نیچرل عمل تھا،مگر ہم بچے خوش ہوتے تھے،کہ ہماری بات سن کر کونجوں کی قطار فضا میں چکر کاٹ رہی ھے،
اور چونکہ رات کو کمروں سے باہر کھلے صحن میں سونے کی روایت تھی،مگر رات کو بارش باہر سوئے ہوؤں کو بھگا دیتی تھی،بارش تھمنے کے بعد جب باہر بستر لگاکر سونے لگتے تھے،تو بھی ان پرندوں کا خوبصورت آواز سے لیس قافلہ رات بھر کوہلو اور بلوچستان کی فضاؤں میں سفر میں ہوتی تھے،
مگر بدقسمتی سے آجکل شکار کے نام پر اس پرندے کی نسل تقریباً مٹا دی گئی ھے،
پورے بلوچستان میں شکار کے نام پر اس نایاب اور خوبصوت مسافر پرندے کی نسل جو کہ سائبیریا سے آتی ھے،مٹنے کے قریب ھے،اگر ان وحشی درندوں کو نہ روکا گیا تو شائد ہماری آنے والی نسلیں اس کے نام سے بھی ناآشنا ہونگے،
ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی گزارش ھے کہ اس بے زبان کی نسل کشی روکنے میں اپنا کردار ادا کریں.

Save nature
14/03/2023

Save nature

Address

Kohat
26000

Telephone

+3261883355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WildLife Socity KUST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to WildLife Socity KUST:

Share