Chairman Usterzai Shahid Hussain

  • Home
  • Chairman Usterzai Shahid Hussain

Chairman Usterzai Shahid Hussain عوام کی خدمت ہمارا نصب العین

عوامی مسائل و مختلف امور کے حوالے سے اہم ملاقاتچیئرمین شاہد حسین کی کمشنر کوہاٹ ڈویژن سے اہم ملاقات، جس میں علاقے کو درپ...
29/08/2026

عوامی مسائل و مختلف امور کے حوالے سے اہم ملاقات

چیئرمین شاہد حسین کی کمشنر کوہاٹ ڈویژن سے اہم ملاقات، جس میں علاقے کو درپیش مختلف عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران عوام کو درپیش مسائل کے حل اور زیرِ التواء امور پر جلد عملی پیش رفت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

24/08/2026
24/08/2026
انا للہ وانا الیہ راجعونافسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ چیئرمین شاہد حسین کی ہمشیرہ محترمہ اور عمران علی و جمیل حیدر ک...
22/08/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ چیئرمین شاہد حسین کی ہمشیرہ محترمہ اور عمران علی و جمیل حیدر کی والدہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین۔

نمازِ جنازہ دو بجے لاڈو قبرستان استرزئی پایاں میں ادا کیا جائے گا۔

کوہاٹ امن جرگہ استرزئی پایاں میں چیف جسٹس (ر) پشاور ہائی کورٹ سید ابن علی کی رہائش گاہ پر ایک اہم کوہاٹ امن جرگہ منعقد ہ...
25/07/2026

کوہاٹ امن جرگہ
استرزئی پایاں میں چیف جسٹس (ر) پشاور ہائی کورٹ سید ابن علی کی رہائش گاہ پر ایک اہم کوہاٹ امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں ضلع کوہاٹ میں امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور چہلم حضرت امام حسینء کے موقع پر مثالی امن برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔جرگے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔امن جرگے میں صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اہل سنت اور اہل تشیع کے علماء کرام، بلدیاتی نمائندوں، قبائلی مشران، وکلاء، سماجی شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کوہاٹ کی تاریخی مذہبی رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کی روایت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور چہلم حضرت امام حسینء کے تمام مذہبی اجتماعات، جلوسوں اور دیگر تقریبات کو مکمل امن، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کے ماحول میں منعقد کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کوہاٹ ہمیشہ سے مذہبی ہم آہنگی اور بین المسالک اتحاد کی ایک روشن مثال رہا ہے، جہاں مختلف مکاتب فکر کے لوگ باہمی احترام اور برداشت کے ساتھ زندگی بسر کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کے امن کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو علماء، مشران، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے ناکام بنایا جائے گا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ امن، رواداری، برداشت اور باہمی احترام ہی ایک مضبوط اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام مکاتب فکر کے علماء، قبائلی عمائدین، وکلاء، منتخب نمائندے اور شہریوں پر یہ مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں، نفرت انگیز رویوں کی حوصلہ شکنی کریں اور نوجوان نسل کو محبت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کا پیغام دیں تاکہ شرپسند عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکے۔۔جرگے کے اختتام پر ضلع کوہاٹ میں دیرپا امن، بھائی چارے، قومی یکجہتی، چہلم حضرت امام حسینء کے پرامن انعقاد اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں میزبان ریٹائرڈ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سید ابن علی نے تمام علماء کرام، قبائلی مشران، وکلاء، بلدیاتی نمائندوں، سماجی شخصیات اور دیگر معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے ایسے جرگے وقت کی اہم ضرورت ہیں، اور تمام طبقات کو اسی جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ کوہاٹ امن، اتحاد اور بھائی چارے کی روشن مثال بنا رہے۔

Usterzai Payan Kohat
24/07/2026

Usterzai Payan Kohat

19/07/2026

کوہاٹ: یونین کونسل استرزئی پایان کے سابق چیئرمین شاہد حسین نے علاقے میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا استرزئی پایان کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں ہر چار گھنٹے بعد صرف ایک گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بجلی آنے کے باوجود وولٹیج اتنا کم ہوتا ہے کہ گھریلو برقی آلات خراب ہو رہے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
شاہد حسین نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد بار متعلقہ حکام سے رابطے کیے گئے، شکایات درج کرائی گئیں اور ہر ممکن فورم پر آواز اٹھائی گئی، لیکن تاحال کوئی مستقل اور مؤثر حل سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے ایکسین واپڈا اور دیگر متعلقہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور استرزئی پایان کے عوام کے بجلی کے مسائل فوری طور پر حل کریں، بصورت دیگر عوام اپنے آئینی اور جمہوری حق کے تحت احتجاج پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ واپڈا حکام پر عائد ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ سڑکیں بند کر کے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، لیکن اگر مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔
شاہد حسین نے کہا کہ شدید گرمی، طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے باعث خصوصاً بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استرزئی پایان میں بجلی کے بلوں کی بہترین ریکوری کے باوجود عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا سامنا ہے، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا فوری طور پر بجلی کی فراہمی کو بہتر بنائے، کم وولٹیج کا مستقل حل نکالے اور عوام کو اس اذیت سے نجات دلائے۔

13/05/2026

انتظامیہ کے حکام کو سیلابی ریلے سے متاثرہ روڈ کے نقصانات پر بریفنگ دیتے ہوئے، تاکہ جلد از جلد بحالی کے اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

13/05/2026

انتظامیہ کے حکام سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے اور نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے۔

حالیہ سیلابی ریلے کے باعث محلہ تیرائی/جبہ استرزئی پایان کی رابطہ سڑک شدید متاثر ہوئی اور متعدد مقامات پر پانی روڈ کو بہا...
13/05/2026

حالیہ سیلابی ریلے کے باعث محلہ تیرائی/جبہ استرزئی پایان کی رابطہ سڑک شدید متاثر ہوئی اور متعدد مقامات پر پانی روڈ کو بہا کر لے گیا، جس سے آمدورفت میں شدید مشکلات پیدا ہوئیں ہیں چیئرمین شاہد حسین نے فوری طور پر محکمہ ایریگیشن کے XEN، تحصیلدار ، پٹواری اور انتظامیہ کے متعلقہ حکام کو موقع پر بلا کر متاثرہ علاقے کا تفصیلی دورہ کروایا۔ متعلقہ افسران نے نقصان کا جائزہ لیا، ضروری نقشہ اور ریکارڈ تیار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ جلد از جلد بحالی و تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

Address


Telephone

+923349448297

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chairman Usterzai Shahid Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share