ISF KUST

ISF KUST ایاک نعبد وایاک نستعین
ISF KUST OFFICIAL

آج یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک نہایت قابلِ مذمت، غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام سامنے آیا ہے، جس میں ا...
12/02/2026

آج یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک نہایت قابلِ مذمت، غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام سامنے آیا ہے، جس میں امتحان سے قبل طلبہ سے موبائل فون زبردستی لے کر آفس میں جمع کروائے گئے اور بعد ازاں طلبہ سے دو ہزار، پانچ ہزار حتیٰ کہ دس ہزار روپے تک کی ناجائز رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ طلبہ کو یہ کہا گیا کہ جب تک وہ رقم ایزی پیسہ کے ذریعے ادا نہیں کریں گے، نہ تو ان کے موبائل واپس کیے جائیں گے اور نہ ہی انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ عمل سراسر بلیک میلنگ، کرپشن اور طلبہ کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو طلبہ کو سہولیات فراہم کرنی چاہئیں، نہ کہ انہیں لوٹنے اور ذہنی دباؤ میں ڈالنے کا ذریعہ بنے۔
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس ظلم، ناانصافی اور کرپٹ نظام کو کسی صورت قبول نہیں کرتی۔ ہم واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہیں کہ طلبہ سے بھتہ وصول کرنے، امتحانات کو بزنس بنانے اور خوف کے ذریعے فیصلے مسلط کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف فوری انکوائری کی جائے
طلبہ سے وصول کی گئی تمام رقم فوری واپس کی جائے
آئندہ کسی بھی طالبعلم کو اس طرح ہراساں نہ کیا جائے
اگر ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہر آئینی، قانونی اور جمہوری پلیٹ فارم پر اس مسئلے کو اٹھائے گی اور ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے گا۔

صدر
فضل مجید
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ!!!کل 8 فروری بروزخوشحال گڑھ میں پہیہ جام ہڑتالریاستی جبر، ناانصافی اور غیر آئینی اقداما...
07/02/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ!!!
کل 8 فروری بروز
خوشحال گڑھ میں پہیہ جام ہڑتال
ریاستی جبر، ناانصافی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔
جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا، ہماری مزاحمتی جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی۔
انشاء اللہ، ظلم کے خلاف خاموشی جرم ہے۔ ✊

آج چونگی ملز تھانہ کے قریب انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ کے صدر فضل مجید کو دو نامعلوم افراد نے پہلے گاڑی سے ٹکر مار ک...
05/02/2026

آج چونگی ملز تھانہ کے قریب انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ کے صدر فضل مجید کو دو نامعلوم افراد نے پہلے گاڑی سے ٹکر مار کر جان سے مارنے کی کوشش کی، اور پھر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ کھلی غنڈہ گردی اور بزدلانہ حملہ ہے۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ ISF کے کارکنان کو خوفزدہ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ظلم، جبر اور فسطائیت کے سامنے نہ کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی۔
اگر مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو اس کی ذمہ داری براہِ راست متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔” ✊🔥
Stay strong saddar ✊🔥

8 فروری بند کا مطلب بند🚨اب 8 فروری کو گھروں سے نکل کر مکمل سڑکوں کو بند کرکے جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا اگر اس...
18/01/2026

8 فروری بند کا مطلب بند🚨
اب 8 فروری کو گھروں سے نکل کر مکمل سڑکوں کو بند کرکے جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا اگر اس بار بھی پاکستانی عوام نے غیرت نہیں دکھائی تو پھر لیڈرشپ لیڈرشپ کرنا چھوڑ دو کیونکہ پھر لیڈرشپ اور عوام ایک پیج پر ہونگے🔥✊
انشاء اللہ اپنے ساتھیوں کے مشاورت کے بعد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ
8 فروری کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں ماڈلن...
18/01/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں ماڈلنگ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ تعلیمی ادارے علم و تربیت کے مقدس مراکز ہوتے ہیں، نہ کہ بے حیائی، فحاشی اور اسلامی اقدار سے انحراف کے اڈے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ سب کچھ یونیورسٹی انتظامیہ اور بعض اساتذہ کی موجودگی میں ہوا، جو طلبہ کی اخلاقی تربیت کے ذمہ دار ہیں۔
ہم ایک اسلامی اور پختون معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں حیا، غیرت، عزت اور اقدار ہماری شناخت ہیں۔ تعلیم کے نام پر ان اقدار کو پامال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ہم وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار اساتذہ اور طلبہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور آئندہ تعلیمی اداروں کے تقدس اور پختون روایات کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے۔

کسٹ کیمپس میں نو منتخب صدر فضل مجید اور جنرل سیکریٹری صاحبزادہ یوسفزئی کو نئی نامزد کابینہ پر مبارکباد دینے کے لیے Insaf...
18/12/2025

کسٹ کیمپس میں نو منتخب صدر فضل مجید اور جنرل سیکریٹری صاحبزادہ یوسفزئی کو نئی نامزد کابینہ پر مبارکباد دینے کے لیے Insaf Students Federation (آئی ایس ایف) کسٹ اور مختلف طلبہ یونینز کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور نو منتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
ضلعی صدر آئی ایس ایف کوہاٹ ربنواز خان کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین اسامہ اوکزئی، نائب صدر محمد عارف اور نائب صدر محمد عادل نے بھی تقریبِ مبارکبادی میں شرکت کی اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں طلبہ رہنماؤں نے اتحاد، تعلیمی حقوق اور طلبہ مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ Kohat University of Science and Technology (کسٹ) میں طلبہ سیاست کو مثبت اور تعمیری سمت میں آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔

18/12/2025
12/12/2025

اسلام علیکم 📢
کل انشاء اللہ 2 بجے کوہاٹ بورڈ چوک سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ کی قیادت میں جلسے کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی کی جائی گی
لہٰذا آپ سب دوستوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
شکریہ...💙

24/11/2025

ایسے دستور کو صبح بے نور کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
✌️🔥

31/10/2025

آج کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) کے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ و طالبات نے اپنے حقوق کے لیے علامتی احتجاج کیا، جس میں سینکڑوں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ سب نے ایک ساتھ مل کر اپنے حق کے لیے آواز بلند کی اور یونیورسٹی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

کل کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ تمام طلبہ نے ایک ہی آواز میں کہا کہ ہم بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ہرگز قبول نہیں کرتے۔ ایسے فیصلے جو طلبہ کے مستقبل سے جڑے ہوں، اُن میں طلبہ کی رائے شامل ہونا ضروری ہے۔

طلبہ نے واضح طور پر کہا کہ یہ فیصلہ غیر منصفانہ، غیر شفاف اور طلبہ کے مفاد کے خلاف ہے، اس لیے ہم اسے ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ متحد ہیں اور اپنے تعلیمی مستقبل کے لیے ہر جائز اور پُرامن راستہ اختیار کریں گے۔

طلبہ نے مزید کہا کہ اگر پیر تک یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ آیا، تو اس سے بھی زیادہ تعداد میں طلبہ اگلا پُرامن احتجاج کریں گے۔



ہماری آواز صاف ہے:
“بند کمروں کے فیصلے نامنظور!”
“طلبہ کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں!”
“ہمارا حق — ہمارا مستقبل!”
“انصاف دو یا جواب لو!”
“الائیڈ ہیلتھ سائنسز طلبہ ایک ہیں!”

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کُسٹ، کوہاٹ کا اعلامیہ!!!!!آج کُسٹ نرسنگ کمیونٹی (KNC) کی جانب سے کوہاٹ پریس کلب میں ہونے و...
17/10/2025

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کُسٹ، کوہاٹ کا اعلامیہ!!!!!

آج کُسٹ نرسنگ کمیونٹی (KNC) کی جانب سے کوہاٹ پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اُٹھائے گئے تمام نکات اور مطالبات پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کُسٹ، کوہاٹ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات نے اپنے حقوق کے لیے جو آواز اُٹھائی ہے، وہ بالکل جائز اور آئینی ہے۔ تین سال سے جاری بدانتظامی، بنیادی سہولیات کی کمی، فیکلٹی کی عدم دستیابی اور انتظامیہ کی مسلسل غفلت لمحہ فکریہ ہے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کُسٹ، کوہاٹ واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ:

جہاں بھی طلباء کے حقوق پامال ہوں گے، وہاں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی — چاہے وہ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ ہو، فزیوتھراپی، ایمرجنسی، یا کوئی اور شعبہ...

ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نرسنگ کمیونٹی کے تمام مطالبات — رجسٹریشن، فیکلٹی تعیناتی، عمارت کی فراہمی، اور پیڈ انٹرن شپ — پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ طلباء کا اعتماد بحال ہو۔

اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے خاموشی برقرار رکھی تو ISF کُسٹ، کوہاٹ نہ صرف نرسنگ کمیونٹی بلکہ ہر طلباء تنظیم کے ساتھ ہر فورم پر آواز بلند کرے گی، چاہے وہ یونیورسٹی کیمپس ہو یا قانونی پلیٹ فارم۔

ہم طلباء کی طاقت ہیں، اور جب تک انصاف نہیں ملتا — جدوجہد جاری رہے گی۔


صدارتی امیدوار فضل مجید انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF)
کُسٹ، کوہاٹ

11/10/2025

صوبائی صدر مشرف آفریدی اور صوبائی جنرل سیکرٹری اظہار خان غزنوی کی ہدایت پر، ضلعی صدر رب نواز خان کی صدارت میں سابقہ ضلعی صدر فرہاد آفریدی، سابقہ جنرل سیکرٹری عاقب شاہ، ، کسٹ کیمپس کے فضل مجید, مزمل عباس (سینئر نائب صدر)، چئیرمین سامہ، پوسٹ گریجویٹ کالج کے صدر احمد شہاب, عصمت اللہ اور تمام آئی ایس ایف ٹائیگرز نے اپنے مرشد، قائد عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا وزیرِ اعلیٰ کے طور پر نامزدگی کا پرزور خیرمقدم کیا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نامزدگی اس صوبے اور خصوصاً سابقہ فاٹا کے عوام کے لیے مثبت قدم ہے۔ دوسری جانب، کچھ غیر جمہوری قوتیں اور ناجائز فارم 47 پر مبنی طریقِ کار عوامی منڈیٹ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہی ہیں—یہ غیر آئینی اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
آئی ایس ایف کسی صورت خیبر پختونخوا کے عوامی منڈیٹ اور جمہوری حق سے دستبردار نہیں ہوگی اور ایسے تمام غیر جمہوری اقدامات کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ ہم عوامی مفاد میں ہونے والی کسی بھی سازش یا غیر آئینی حرکت کے خلاف بھرپور اور پرعزم مزاحمت کے لیے تیار ہیں۔
سب ادارے ائین پاکستان کی مقررہ کردا ذمداری کو پورے کریں اور اپنی حلف کی پاسداری کا احترام کریں سیاسی انجیرنگ ، سیاسی مداخلت سے باز آجائیں
جو عوام کی وسیع تر مفاد اور اس ملک بقا اور سلامتی کے لیے ٹھیک نہیں ۔
فضل مجید
صدارتی امیدوار ، آئی ایس ایف کسٹ، کوہاٹ

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF KUST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share