20/08/2026
*سول ڈیفنس ضلع کوہاٹ*
*بتاریخ:20/08/2026*
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخواہ جناب طارق حسین صاحب اور کنٹرولر سول ڈیفنس/ڈپٹی کمشنر ضلع کوہاٹ جناب محمّد نواز وزیر صاحب کے احکامات کی روشنی میں، سول ڈیفنس آفیسر ضلع کوہاٹ کی ہدایت پر *سول ڈیفنس ایکٹ 1952 اور فائر سیفٹی آرڈر (19-FSO-KP)* کے تحت ضلع بھر کے مختلف جگہوں کی فائر سیفٹی کا معائنہ کیا گیا۔
اس پر _انسٹرکٹر سول ڈیفنس_ نے تمام مالکان کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ *07 دن کے اندر اندر* تمام فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل کریں۔
*بصورتِ دیگر* جوڈیشل مجسٹریٹ-I کوہاٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور سپیشل پاور رول 1951 اور سول ڈیفنس ایکٹ 1952 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں *جرمانہ، قید یا دونوں سزائیں* شامل ہیں۔
*ترجمان۔ سول ڈیفنس آفس ڈسٹرکٹ کوہاٹ*
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Relief Rehabilitation & Settlement Department KP Shehryar Khan Afridi Aqib Ullah Khan Shafi Jan Daud Afridi Aftab Alam Deputy Commissioner Kohat Civil Defence Directorate KPK