02/08/2026
5 اگست یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر ظفر احمد خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے اہم مقامات، تھانہ جات اور پولیس چوکیات پر شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگاری بینرز آویزاں کر دیے گئے۔
یہ بینرز قوم کو شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں، بہادری اور وطن سے وفاداری کی یاد دلاتے ہیں۔ کوہستان لوئر پولیس شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
شہداء پولیس ہمارا فخر، ہماری پہچان۔ 🇵🇰🕊️