01/09/2024
Qasim Khan Suri Syed Zahoor Agha Nawab Khan Dummar Umar Ayub Khan Ali Muhammad Khan Shehryar Khan Afridi Sher Afzal Khan Marwat Sher Afzal Khan Fans Sher Afzal Marwat Sher Afzal Khan pti fans PTI Baluchistan Sajid Khan PTI Islamabad PTI Karachi Pakistan Tehreek-e-Insaf Imran Khan
پی ٹی آئی بلوچستان میں دہرا معیار پسند و نا پسند کی سیاست عروج پہ ہے ضلع کوہلو میں نئےشمولیت کے دوران پی ٹی ائی کوہلو کے پرانے عہدیداروں اور پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کونسلر کو دعوت تک نہیں دیا گیا۔آج پھر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ صاحب نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے مرضی سے دور بیٹھ کر واٹس ایپ رابطوں کے ذریعے ایک سلیکشن کردہ نوٹیفکیشن جاری کیا پاکستان تحریک انصاف کوہلو کے سابقہ ضلعی عہدیداران اور انصاف یوتھ ونگ کے موجودہ کابینہ اور پارٹی رہنمائیں اس من پسند نوٹیفیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چند ماہ پہلے پی ٹی آئی صوبائی قیادت کا ایک شمولیتی پروگرام کے سلسلے میں کوہلو آمد ہوا مگر صدر دادوشاہ کاکڑ صاحب اور انکے ساتھیوں نے پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کی بجائے پارٹی کو کمزور کرنے کی ایک سازش کی۔15 سالوں میں خان صاحب کے نظریے کے ساتھ کھڑے ورکرز کو ناصرف مایوس کیا بلکہ اپنے پسند و نا پسند کی سیاست کی وجہ سے انہیں پی ٹی آئی سے جدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کوہلو آمد کے موقع پر سنئیر قیادت نے کوئی میٹنگ تک گورا نہیں کیا یادرہے کہ پی ٹی آئی کے لیے کوہلو کے ساتھیوں کے خدمات قابل قدر ہیں کوہلو میں 2018 اور بلدیاتی انتخابات 2022-23 میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا
بلوچستان بھر سے ضلع کوہلو وہ واحد ڈسٹرکٹ تھا جس نے 250 کونسلرز میں 152 کونسلر منتخب کیے اور بلدیاتی الیکشن میں صرف ڈسٹرکٹ کوہلو میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما میر نثار احمد مری اور ضلعی صدر میر اسرار مری نے بہت محنت کی پارٹی کو کامیابی سے ہم کنار کیا اور عمران خان کے سوچ و نظریات پہ کھڑے ورکرز نے مشکل حالات میں رہ کر بھی صوبے بھر سے یہ اعزاز اپنے نام کیا ڈسٹرکٹ چیرمین ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین اور میونسپل کمیٹی میں کلین سوئپ کردیا
پی ٹی آئی کوہلو کے پرانے اور نظریتی عہدے داروں اور یوتھ ونگ کے موجودہ کابینہ پارٹی کے سینئیر رہنماؤں نے مرکزی قیادت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سلیکٹڈ کابینہ اور قیادت کی پسند و نا پسند کی سیاست پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ضلع کابینہ بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے ایک میٹنگ کی تھی اس میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ ضلع کابینہ انٹرا پارٹی الیکشن کے مطابق کیا جائے گا۔جو ممبروں کے رجسٹریشن بھی چار رکنی کمیٹی نے کیا تھا۔پی ٹی آئی کے پرانے رہنماؤں اور پارٹی کے سابقہ عہدے داروں نے پہلے بھی اپنے ایک جاری بیان میں کہا تھا کہ صوبائی صدر داود شاہ صاحب اپنے ارد گرد کے لوگوں سے مشورہ کر کے نئے شامل ہونے والے چہروں کی کابینہ بنا کر ناصرف پرانے وركروں کو دیوار سے لگا لیں گے بلکہ یہی حالت رہے تو پارٹی سے بھی نفرت کرنے کے لیے مجبور کریں گے۔صوبائی صدر صاحب نے دورہ کوہلو کے موقع پہ رہنماوں کو بتایا تک نہیں اور ناہی ڈسٹرکٹ کوہلو میں آکر پارٹی ورکرز تو دور کی بات منتخب عوامی نمائندے کونسلرز تک نہیں ملے ناہی شمولیتی پروگرام میں کسی کو مدعو کیا۔پی ٹی آئی کوہلو کی رہنماوں کا پہلے سے کیے گیے پیشن گوئی آج درست ثابت ہوا وہی نئے چہروں کی سلیکٹڈ نوٹیفیکشن جاری کیا گیا جو ناقابل قبول ہے۔صوبائی صدر داؤد شاہ صاحب ایک بندے کے کہنے پر یہ سب کچھ کر رہا ہے۔ پی ٹی ائی کے رہنماوں اور عہدیداروں اور یوتھ ونگ کے رہنماوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے دوران پارٹی کینڈیڈیٹ اور ضلعی صدر ایڈوکیٹ میر اسرار مری کو پارٹی کی ٹکٹ پیسوں سے آفر کیا گیا جو ایک بندے کے وائس ریکارڈ موجود ہیں بہت جلد سوشل میڈیا میں ضلعی صدر پبلک کریں گے۔پی ٹی آئی کوہلو سابقہ عہدے داران اور عمران خان صاحب نظریے سے تعلق رکھنے والے پرانے ورکرز نے اس سلیکشن کردہ نوٹیفکیشن کو نہ صرف مسترد کی۔بلکہ بھرپور الفاظوں میں مذمت بھی کی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سابق صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ سابق گورنر ظہور اغا صاحب سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری صاحب صوبائی رہنما عالم کاکڑ صاحب فارم 45 کے ایم پی اے عبدالغفار خان کاکڑ صاحب فارم 45 کے ایم این اے صدام خان ترین صاحب سابق شمال مشرق کی ریجن کے صدر حاجی نواب خان دمڑ صاحب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ اور پورے کابینہ کے عہدیداروں کی ضمیر کو جھنجوڑ کر نیند سے جگانے کی کوشش کریں اور پارٹی کو نقصان پہنچنے سے بچائیں۔
پی ٹی آئی کوہلو کے دیرینہ اور پرانے رہنماوں سابقہ عہدیداروں و یوتھ ونگ کے موجودہ کابینہ اور پارٹی کے پرانے تمام ورکروں کا مشترکہ بیان۔۔