Jamhoori Watan Party - KOHLU

Jamhoori Watan Party - KOHLU we stand for people's rights....

02/02/2023

کوہلو۔
تحصیل کاہان آبادکاری کے نام پر ہمارے زمینوں کو قبضہ کیا جارہا ہے آباد کاری کے صرف دعوے ہیں۔ علاقہ مکین شیرانی قبائل

کوہلو۔ (رپورٹ موسیٰ جان مری) تفصیلات کے مطابق بلوچستان ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان سے تعلق رکھنے والے شیرانی قبائل کے مکینوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عرصہ سے کاہان کے آبادکاری کی خبریں چل رہے تھے۔
جس سے دیکھ کر بےحد خوشی ہورہی تھی کہ ہم اپنے علاقے میں دوبارہ آباد ہونگے مگر نوابزادہ گزین مری کے منشیوں اور گارڈوں نے آبادکاری کے نام پر ہمارے زمینوں پہ زور زبردستی قبضہ جمالیا ہے ہمارے زمینوں پہ ایف سی کے 3 قلعوں کو قبضہ کرکے انکے سامان گارڈر، دروازے وغیرہ نکال کر فروخت کیا جارہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگ شیرانی قبائل کا مزید کہنا تھا کاہان میں ایف سی کے چلے جانے کے بعد نوابزادہ گزین مری کے منشیوں و گارڈوں نے ہمارے زمینوں پر قبضہ شروع کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل کاہان میں ایف سی کے 3 بڑے قلعہ شیرانی قبائل کے زمینوں پہ مشتمل تھا جوکہ وہ قلعے شیرانی قبیلے کی ملکیت ہے مگر نوابزادہ گزین مری کے منشیوں اور مسلح گارڈوں نے تینوں قلعوں پر قبضہ جمالیا ہے اور تمام قلعوں کا کمروں کے گارڈر دروازے کھڑکیاں وغیرہ توڑ پھوڑ کر فروخت کررہے ہیں جوکہ ہر روز کئی ٹریکٹر پک اپ گاڑی لوڈ ہوکر کوہلو میں فروخت کیا جاتا ہے گزشتہ روز شیرانی قبائل کے معززین کا کاہان جانا ہوا تو دیکھا وہی غنڈہ گردی اور سردار شاہی کا نظام شروع ہوچکا ہے اور کاہان کے آباد کاری کی صرف باتوں تک محدود ہے ان کا مزید کہنا تھا قبضہ گیری صرف شیرانی قبائل کے زمینوں پہ کیا جارہا ہے اور کاہان کی آبادکاری باتیں محض باتیں ہیں اصل محرکات ایف سی کو کاہان سے نکال کر اپنا سردار شاہی اور وڈیرہ شاہی نظام شروع کرکے علاقے پر قبضہ جمانا ہے۔
یاد رہے تحصیل کاہان میں علی زرکون اور مسعود نامی شخص نے لوٹ ماری شروع کیا ہوا ہے ایف سی قلعوں کے دروازے کھڑکی اور گارڈر توڑ کر کوہلو شہر میں کچھ بااثر افراد کی سرپرستی سے فروخت کررہے ہیں آباد کاری کے بجائے لوٹ ماری چل رہی ہے اگر کاہان کو شروعات سے یہی لوٹ ماری جاری ہے اگر ایسا رہا تو آباد کاری بھی ممکن نہیں ہے۔

شیرانی قبائل و علاقہ مکین نے کہا گزین خان مری سے گزارش ہے کرتے ہوئے کہا کہ اپنے منشیوں کو لگام دیا جائے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آباد کاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے مذید حالات کشیدہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آبادکاری کے نام پر اسی طرح لوٹ ماری قبضہ گیری شروع ہوا تو امن و امان قائم ہونے کے بجائے حالت مزید خراب ہوتے جائیں۔

تحصیل کاہان کے مکین شیرانی قبائل نے کہا ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، چیف آف آرمی سٹاف، آئی جی ایف سی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر سبی وزیر تعلیم میرنصیب اللّٰہ مری، ایف سی کمانڈیٹ کوہلو عاطف صاحب، ونگ کمانڈر سید عمران نصیر، ڈپٹی کمشنر کوہلو و دیگر بالا احکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس حوالے سے جلد نوٹس لیکر قبضہ گیری کا نظام ختم کیا جائے۔

نواب اکبر بگٹی نے ایک عورت کے عزت کی حفاظت کے لئے شہادت قبول کی۔آج تاریخ اس کے پوتے شاہ زین بگٹی نے زندہ کی۔  مسجد نبوی ...
29/04/2022

نواب اکبر بگٹی نے ایک عورت کے عزت کی حفاظت کے لئے شہادت قبول کی۔
آج تاریخ اس کے پوتے شاہ زین بگٹی نے زندہ کی۔
مسجد نبوی میں پنجاب کے ایک عورت کی عزت کو ہجوم سے محفوظ رکھتے ہوئے جہالت کا ارض مقدس میں مردوں کی طرح مقابلہ کیا۔

تاریخ گواہ رہنا

💝✌ Sardar
09/04/2022

💝✌ Sardar

20/02/2022

*سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کوہلو۔*
*کوہلو۔*
*چمالنگ تعلیمی پروگرام کے بااثر شخصیت کے ہتھے چڑھنے نہیں دینگے وڈیرہ غازی خان مری کے چارجز لے کر جونیئر کو دینے کی مزمت کرتا ہوں* ترجمان جمہوری وطن پارٹی

تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کوہلو ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ کہا کہ چمالنگ تعلیمی پروگرام کو بااثر شخصیت نے اپنے قابو میں لے کر اسے اپنے مرضی سے چلانا چاہتے ہیں جس کے ان ناپاک ارادوں کو کبھی پورا ہونے نہیں دیں گے اس چمالنگ کے لیئے بڑی بڑی قربانیاں مری قوم نے دی ہیں ان قربانیوں کا پھل خود لینا ناانصافی ہے جمہوری وطن پارٹی ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیتا آرہا ہے اور آج بھی غریبوں کے ساتھ ہے چمالنگ تعلیمی پروگرام غریبوں بچوں کا واحد تعلیمی پروگرام ہے جس سے بچے تعلیم جیسی زیور سے آراستہ ہورہے ہیں
وڈیرہ غازی مری کے سیکرٹری کسی جونئر کو دینے سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ بااثر لوگ اپنا لوہا منوایا چاہتے ہیں جو ہم ہونے نہیں دیں گے
ہم احکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں وہ سیکٹری کے چارجز واپس وڈیرہ غازی مری کو دیئے جائیں

08/02/2022
ضلعی سیکٹریٹ جمہوری وطن پارٹی کوھلو ۔۔۔۔۔
15/01/2022

ضلعی سیکٹریٹ جمہوری وطن پارٹی کوھلو ۔۔۔۔۔

 #کوہلو۔بوہڑی لائن کو کاٹ کر سراسر ظلم ہے کوہلو واپڈا اپنا قبلہ درست کرے ورنہ جلد احتجاج نکالا جائے گا۔ جمہوری وطن پارٹی...
13/12/2021

#کوہلو۔
بوہڑی لائن کو کاٹ کر سراسر ظلم ہے کوہلو واپڈا اپنا قبلہ درست کرے ورنہ جلد احتجاج نکالا جائے گا۔ جمہوری وطن پارٹی کوہلو

کوہلو۔ ( موسیٰ جان مری ) تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین میر پرویز مری، ضلعی رہنما میرسلال مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ آج واپڈا والوں نے بوہڑی کا بجلی لائن کاٹ کر سخت سراسر ظلم اور نااہلی ظاہر کرتے ہوئے غیر قانونی کی ہے اور ہم اس پہ سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سٹی لائن کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا اور بوہڑی لائن کو کاٹ کر سراسر ظلم ہے واپڈا والے اپنا چوری بہتا خوری اور نااہلی چھپانے کی وجہ سے بوہڑی کے ساتھ تماشا کیا جارہا ہے واپڈا والے کوہلو بازار میں فی دکان کا ہزار لیکر بہتا خوری کی انتہا کردی ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی رہنما میر پرویز مری اور میرسلال مری نے مزید کہاکہ کوہلو واپڈا والے جلد اپنا قبلہ درست کریں چوری چھپانے کی کوشش نہ کریں بوہڑی لائن کو جلد از جلد بحال کیا جائے اگر دو دنوں کے اندر بوہڑی لائن نہ لگایا گیا تو ہم جمہوری وطن پارٹی کی طرف ڈے واپڈا کے خلاف سخت ریلی نکال کر کوہلو شہر کو بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے بند کریں گے۔

01/11/2021

Unseen video of Nawab saheb. Nawab Saheb condolences with Hindu panchait for Shuda e Dera Bugti on 17th March 2005.

آج کوہلو میں کےپی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کہ میچ میں میر پرویز مری اور میر صحبت مری کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔۔۔۔۔۔
09/10/2021

آج کوہلو میں کےپی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کہ میچ میں میر پرویز مری اور میر صحبت مری کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔۔۔۔۔۔

25/09/2021

نوابزاد شازین بگٹی کی نصیر آباد آمد۔۔۔۔۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَبیشک موت برحق ہے ہر کسی نے موت کا زائقہ چکناہے آج بلوچ قوم خاص کر مری قبیلہ ای...
25/08/2021

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
بیشک موت برحق ہے ہر کسی نے موت کا زائقہ چکناہے
آج بلوچ قوم خاص کر مری قبیلہ ایک بزرگ سیاستدان اور ایک قد آور شخصیت سے محروم و یتیم ہوگئے یقیناً اس خلا کو پر کرنا اب ناممکن ہے

الله پاک وڈیرہ میر ہزارخان مری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطاء فرمائے آمین
ترجمان جہوری وطن پارٹی کوھلو

Address

Kohlu Balochistan
Kohlu
83000

Telephone

+923336673097

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamhoori Watan Party - KOHLU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share