01/09/2026
*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کوٹ ادو ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کا عباس انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز سناواں کا دورہ:*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ضلع کوٹ ادو ڈاکٹر محمد رشاد الحق نے عباس انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز سناواں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف سماجی شخصیات اور ریسکیو والنٹیرز سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران چند روز قبل ضلع کوٹ ادو میں پیش آنے والے ڈروننگ کیس کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی جانب سے انجام دی جانے والی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سماجی شخصیات نے بھرپور سراہا۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں کی شبانہ روز محنت، عزم اور بروقت ریسپانس کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈروننگ کیس کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی سرگرمیوں میں شریک سیفٹی/رضاکار ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے، جن کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
دورانِ گفتگو ڈاکٹر محمد رشاد الحق نے اس امر پر زور دیا کہ حادثات اور ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو بنیادی طبی امداد اور Basic Life Support (BLS) کی تربیت حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ CPR (Cardiopulmonary Resuscitation) کی بنیادی تربیت ہر شہری کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی چند منٹ کسی انسان کی زندگی بچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی تربیت اور عوام میں ایمرجنسی رسپانس کا شعور اجاگر کرنا محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔
ملاقات کے اختتام پر سماجی شخصیات نے ریسکیو 1122 کی عوامی خدمت اور خصوصاً حالیہ ڈرونگ کیس میں پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
"ملاقات کے دوران ہنگامی صورتحال میں پیش آنے والی مختلف مشکلات، چیلنجز اور ان کے مؤثر تدارک کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔"