THQ Hospital Kot Sultan

THQ Hospital Kot Sultan THQ Hospital Kot Sultan is working for serving the poor people of Kot Sultan and surrounding areas. This page is for information

10/04/2026

لیہ :تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان میں ڈاکٹر سحرش امانت کو ناک، کان اور گلے ( ای این ٹی) تعینات کر دیا گیا ، جس کا باقاعدہ افتتاح سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے کیا ، کوٹ سلطان میں ای این ٹی ڈاکٹر نہ ہونے سے جہاں شہریوں کو دور دراز کا سفر کرنا پڑتا تھا اب وہ ناک ، کان اور گلے کی بیماری کا علاج اپنے شہر میں کرا سکیں گے، مزید تفصیل کوہ نور نیوز پر

10/04/2026

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان میں ای این ٹی ڈاکٹر کی تعیناتی کوٹ سلطان کے لیے ایک نعمت ہے جس کا افتتاح سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے کیا مزید دیکھیے روہی ٹی وی کی سکرین پر ۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان ڈاکٹر علی رضا کی خصوصی کاوشوں سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان میں ناک، کان اور گلے (ا...
09/04/2026

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان ڈاکٹر علی رضا کی خصوصی کاوشوں سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان میں ناک، کان اور گلے (ای این ٹی) کے ماہر ڈاکٹر کی تعیناتی کر دی گئی ہے، جس کے بعد اس اہم شعبے کی دیرینہ کمی پوری ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ہسپتال میں ای این ٹی اسپیشلسٹ نہ ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور انہیں علاج معالجے کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب ماہر ڈاکٹر کی دستیابی سے مقامی سطح پر ہی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی

08/04/2026

بارشوں اور موسم کی تبدیلی کے باعث جلد کی بیماریاں جنم لینے لگیں اس بارے جلد اسپیشلسٹ ڈاکٹر فہمیدہ ملک کا کیا کہنا ہے دیکھیے روہی ٹی وی کی سکرین پر ۔

ڈاکٹر سید علی رضا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان، اور ڈاکٹر عمران عباس، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ای...
03/04/2026

ڈاکٹر سید علی رضا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان، اور ڈاکٹر عمران عباس، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) کے ہمراہ، نے تین اپریل دو ہزار چھبیس کی شام کی شفٹ میں ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور انڈور وارڈز کا معائنہ کیا تاکہ خدمات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری منظور شدہ ڈیوٹی راسٹر کے مطابق چیک کی گئی، ساتھ ہی صفائی اور مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کی اور علاج و ہسپتال کی خدمات کے بارے میں رائے لی۔ جہاں ضروری ہوا، متعلقہ عملے کو ہدایات دی گئیں۔
شام کی شفٹ میں ہسپتال کا مجموعی کام کاج اطمینان بخش پایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم کی زیر صدارت ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان کے مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا...
31/03/2026

اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم کی زیر صدارت ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان کے مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈاکٹر سید علی بخاری میڈیکل سپرانٹنڈنٹ تحصییل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور اسسٹنٹ کمیشنر رانا زوہیب صاحب نے ہسپتال کو درپیش انتظامی و طبی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اسسٹنٹ کمیشنر صاحب نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بناتے ہوئے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جائے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ  ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان ڈاکٹر سید علی بخاری اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شکیل نے ہسپتال کے مختل...
22/03/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان ڈاکٹر سید علی بخاری اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شکیل نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا اچانک دورہ کیا، دورے کے دوران گائنی انڈور وارڈ، لیبارٹری، ایکس رے ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے دوران تمام شعبہ جات میں عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا اور کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ۔انہوں نے مریضوں سے بھی براہ راست گفتگو کی فراہم کردہ طبی سہولیات اور علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ہسپتال کے مختلف حصوں میں صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش رہی، جبکہ وارڈز اور راہداریوں کو صاف ستھرا اور منظم پایا گیا۔
دورے کے دوران عید الفطر کی مناسبت سے مریضوں، تیمارداروں اور عملے میں مٹھائی تقسیم کی گئی

20/03/2026
جناب نعیم شاہد (ایچ آر و لیگل آفیسر) کے اعزاز میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامی ٹیم کی جانب سے ایک الوداعی عشائیہ کا اہتم...
07/03/2026

جناب نعیم شاہد (ایچ آر و لیگل آفیسر) کے اعزاز میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامی ٹیم کی جانب سے ایک الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں افسران اور عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ساتھیوں نے جناب نعیم شاہد کی ادارے کے لیے خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتظامی و قانونی امور میں ان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے لیے مستقبل میں کامیابی
اور خوشحالی کی دعا کی۔

جناب نعیم شاہد نے بھی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور عملے کا اپنے دورِ ملازمت کے دوران تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام ان کے اعزاز میں عشائیہ اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا۔

پاکستان میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت ساڑھے 4 کروڑ سے زائد پانچ سال سے کم عمر...
02/02/2026

پاکستان میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت ساڑھے 4 کروڑ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسی سلسلے میں THQ ہسپتال کوٹ سلطان میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں منور خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔
پاکستان میں گزشتہ سال پولیو کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس کے پیش نظر اس مہم کی کامیابی نہایت اہم ہے۔
دو قطرے پلائیں، اپنے بچے کو زندگی بھر کی معذوری سے
بچائیں۔


30/01/2026
اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا وزٹ
14/01/2026

اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا وزٹ

Address

General Traffic Road
Kot Sultan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital Kot Sultan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to THQ Hospital Kot Sultan:

Share