09/05/2026
پشاور ری وائیٹلائزیشن منصوبہ، دارالحکومت کو جدید، خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنانے کی جانب ایک تاریخی اقدام
بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی قیادت میں “ریوائٹلائزیشن آف پشاور” ایک عملی حقیقت بنتا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوامی وسائل کو براہِ راست عوام کی بہتری پر صرف کرنا ہے۔
اس تاریخی منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 200 ارب روپے کے ویژن میں سے بڑے ترقیاتی اقدامات جاری ہیں، جن میں سے 171 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں۔ جن میں نمایاں پیش رفت یہ ہے:
▪️رنگ روڈ مسنگ لنک — 9.8 ارب روپے
▪️انڈر پاسز — 23 ارب روپے سے زائد
▪️35 بڑی سڑکوں کی اپگریڈیشن — 19.9 ارب روپے
▪️کیبل انڈر گراؤنڈنگ — 5.2 ارب روپے
▪️اربن فارسٹ اور پارکس کی بحالی — 1.5 ارب روپے سے زائد
▪️تھیم پارک اور والڈ سٹی کی بحالی و تزئین
▪️صاف پانی منصوبے — 4.2 ارب روپے
▪️سیوریج و صفائی نظام — 43 ارب روپے سے زائد
▪️اربن سروسز اپ گریڈیشن — تقریباً 4 ارب روپے
▪️واٹر و فلڈ کنٹرول منصوبے — 13.8 ارب روپے
▪️روڈ نیٹ ورک توسیع — 11 ارب روپے
یہ تمام منصوبے پشاور کو ایک جدید، صاف، سرسبز اور سہولت یافتہ شہر میں تبدیل کر رہے ہیں، جہاں ترقی صرف عمارتوں تک محدود نہیں بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی میں واضح بہتری لا رہی ہے۔
پشاور بدل رہا ہے… اور یہ تبدیلی عوام کے لیے، عوام کے ساتھ ہے۔