Team Deshani

Team Deshani We Need true DESHANI Lovers. Like this Page .BATTAGRAM Last Hope DESHANI... In Sha Allah next Mpa Battagram

مولانا عطاء محمد دیشانی صاحب کی رائے ونڈ مرکز آمد
25/09/2022

مولانا عطاء محمد دیشانی صاحب کی رائے ونڈ مرکز آمد

اظہار تعزیت شيخ الحديث. مفتی زر ولی خان صاحب  کے  انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیںانا للہ و انا الیہ   ان کی وفات ...
08/12/2020

اظہار تعزیت

شيخ الحديث. مفتی زر ولی خان صاحب کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں
انا للہ و انا الیہ
ان کی وفات سے امت مسلمہ اور بالخصوص اہلیان پاکستان ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگئے ہیں، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں مفتی صاحب کے جملہ لواحقین، منتسبین اور تلامذہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،
اللہ تعالی حضرت مفتی صاحب کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔۔۔
عطاء محمد دیشانی صدر اہلسنت والجماعت خیبر پختونخوا

(علامہ عطاء محمد دیشانی ودیگر رہنماؤں کی دھواں دھار پریس کانفرنس) بٹگرام (نامہ نگار) محکمہ تعلیم زنانہ بٹگرام میں درجہ چ...
17/11/2020

(علامہ عطاء محمد دیشانی ودیگر رہنماؤں کی دھواں دھار پریس کانفرنس)

بٹگرام (نامہ نگار) محکمہ تعلیم زنانہ بٹگرام میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے،پروموشن کی آڑ میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کے باوجود مٹھی گرم کرنے پر تبادلے،بیوٹیفیکشن فنڈز کی پروپوزل میں ردوبدل،کنڈاو تا کوزہ بانڈہ،بٹگرام تا پائمال شریف اور شملائی روڈ کی مرمت اور پختگی میں تاخیری حربے،کرپشن کی الزام میں معطل سابق ڈی ایس پی الائی غلام محمد خان کی دوبارہ تحصیل الائی میں بحالی،ایکشن اینڈ ہائنگرز این جی اوز میں غیر مقامی نوجوانوں کی بھرتیاں،تحصیل الائی میں محکمہ مال کے دفاتر میں رشوت خوری اور تھاکوٹ ٹو الائی روڈ براستہ سجبیاڑ کی عدم مرمت کے خلاف آل پارٹیز بٹگرام کے قائدین کا پرہجوم پریس کانفرنس،مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف محکمہ تعلیم،سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ صحت کے دفاتر کے گھیراؤ اور شدید عوامی احتجاج کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز بٹگرام کے قائدین علامہ عطاء محمد دیشانی،مفتی غلام اللہ،مفےی نثار،مولانا سید مومن شاہ حیدری اور سعید احمد ملکال نے گزشتہ روز پریس کلب بٹگرام میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بٹگرام نے سیاسی ایماء پر درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیاں کرکے بڑے پیمانے پر گھپلے کرکے حقدار امیدوراں کی حق تلفی کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کے باوجود بھی پروموشن کی آڑ میں زنانہ ٹیچرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کرکے سیاسی آقاؤں کو خوش کیا گیا ہے جن کے تمام ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے سابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی کوششوں سے بٹگرام کے لیے ایک ارب بٹگرام شہر کی بیوٹیفیکیشن فنڈز کی سیاسی ایماء پر تقسیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی سی بٹگرام سے درخواست کی کہ وہ سابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی پرپوزل کے مطابق بیوٹیفیکیشن فنڈز کو استعمال کیا جائے اگر سابق پروپوزل میں ردوبدل کی گئی تو موجودہ ڈی سی قوم کو جوابدہ ہو گا۔انہوں نے بٹگرام کے تین بڑے میںن شاہراہوں کنڈوا تاکوزہ بانڈہ روڈ،بٹگرام ٹو پائمال شریف ،بٹگرام ٹو شملائی اور تھاکوٹ ٹو الائی روڈ کی عدم مرمت اور پختگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم سی اینڈ ڈبلیو دفتر کے اندر چارپائیاں لاکر احتجاج کرینگے۔انہوں نے مذید کہاکہ بٹگرام میں کام کرنے والی این جی اوز میں غیر مقامی نوجوانوں کی بھرتیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایکشن اگیسنٹ ہنگر نامی این جی اوز نے ٹیکنیکل سٹاف تو دور کی بات باورچی کو بھی سندھ اور پنجاب سے بھرتی کیا ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرتے۔اگر ضلعی انتظامیہ نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ضلع کے اندر امن وامان کے کی خرابی کی تمام تر زمہ داری اس این جی او پر عائد ہوگی۔آزاد عوامی تحریک کے چیئرمین سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مفتی غلام اللہ نے تھاکوٹ ٹو الائی سجبیاڑ سڑک ،تحصیل الائی میں کرپشن کی سزا میں معطل ہونے والے سابق ڈی ایس پی غلام محمد خان کی دوبارہ تحصیل الائی تعیناتی،محکمہ مال میں رشوت خوری اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال الائی میں صحت کی ناقص سہولیات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہ کیے تو ہم بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ال پارٹیز مشران نے متفقہ طور پر آئی جی خیبرپختونخوا ،ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او بٹگرام سے مطالبہ کیاکہ وہ کرپٹ ڈی ایس پی کو فی الفور تحصیل الائی سے تبدیل کرکے حقیقی معنوں میں مثالی پولیس ہونے کا عملی مظاہرہ کرے۔انہوں نے کہا خیبرپختونخوا پولیس یقینا مثالی پولیس بن چکی ہے لیکن اس کے باوجود اس قسم کے غلط فیصلوں سے خیبرپختونخوا پولیس کی وقار اور ساکھ متاثر ہوگی

_دیشانی صاحب کل 2 بجے اہم پرنس کانفرنس کریں گے
16/11/2020

_دیشانی صاحب کل 2 بجے اہم پرنس کانفرنس کریں گے

آل پارٹیز کے زیرِ اہتمام فرانس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بدترین گستاخی اور پشاور میں مدرسے کے معصوم طلباء پر س...
29/10/2020

آل پارٹیز کے زیرِ اہتمام فرانس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بدترین گستاخی اور پشاور میں مدرسے کے معصوم طلباء پر سفاکانہ حملے کے خلاف
کل بعد نماز جمعہ بٹگرام میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا تمام احباب سے شرکت کی اپیل
صدر اہلسنت و جماعت عطاء محمد دیشانی

ڈی سی بٹگرام کا آفس پھر ترند خوانین کے حجرے میں تبدیل ، کمشنر ہزارہ ، چیف سیکرٹری نوٹس لیں ، ڈی سی نے اگر اپنا رویہ نہ ب...
23/10/2020

ڈی سی بٹگرام کا آفس پھر ترند خوانین کے حجرے میں تبدیل ، کمشنر ہزارہ ، چیف سیکرٹری نوٹس لیں ، ڈی سی نے اگر اپنا رویہ نہ بدلا تو پھر ان کے آفس کے سامنے دھرنا دوں گا، کسی سرکاری آفس کو سیاست کے لئیے استعمال نہیں کرنے دیں گے، تاج محمد خان ترند کو سیاسی سرگرمیوں کے لئیے ڈی سی آفس حوالے کرنا افسوس ناک ہے، نیاز محمد خاں ترند کو سرکاری تقریبات میں ساتھ لیکر گھومنا ڈی سی کے منصب کو زیب نہیں دیتا، اعلی حکام نوٹس لیں

عطاء محمد دیشانی صدر اہلسنت والجماعت خیبر پختونخوا

آخری وارننگديشان فیڈر اور خیر آباد فیڈر پر روزانہ رات 9 بجے سے صبح 8 بجے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے، جس سے عوام کو شدید مش...
23/10/2020

آخری وارننگ

ديشان فیڈر اور خیر آباد فیڈر پر روزانہ رات 9 بجے سے صبح 8 بجے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام کو آخری بار متنبہ کر رہا ہوں کہ عوام کے ساتھ یہ ظالمانہ رویہ ترک کیا جائے، کل تک اگر بجلی کی ترسیل کو شیڈول کے مطابق نہ بنایا گیا تو سخت ردعمل آئے گا،

عطاء محمد دیشانی صدر اہلسنت والجماعت خیبر پختونخوا

لوئردیرعلامہ عطاء محمد دیشانی ودیگر علماء نے مولانا ضياء الحق حیدری کے اہتمام میں جندول مندوزئی میں یتیم خانہ دار معاویہ...
21/10/2020

لوئردیر
علامہ عطاء محمد دیشانی ودیگر علماء نے مولانا ضياء الحق حیدری کے اہتمام میں جندول مندوزئی میں یتیم خانہ دار معاویہ للبنين کی سنگ بنیاد رکھ دی،

بٹگرام کا شیر  ❤
21/10/2020

بٹگرام کا شیر ❤

دیشانی صاحب کا آج کی تقریب میں ایک خوب صورت جھلک...پیج لائک کریں.
18/10/2020

دیشانی صاحب کا آج کی تقریب میں ایک خوب صورت جھلک...

پیج لائک کریں.

قائد اہلسنت والجماعت صوبہ خیبر پختونخواہ علامہ دیشانی صاحب کا یوہ وینہ ورکرز کنونشن سے نہایت اہم خطاب ۔۔۔اپنے خطاب میں ک...
18/10/2020

قائد اہلسنت والجماعت صوبہ خیبر پختونخواہ علامہ دیشانی صاحب کا یوہ وینہ ورکرز کنونشن سے نہایت اہم خطاب ۔۔۔
اپنے خطاب میں کہاں جس آفیسر نے قوم مشران کیخلاف نازیباں زباں استعمال کی ہے عنقریب ڈی سی صاحب سے اسکی شکایت کرینگے اور اسکے خلاف کاروائی ضروری سمجھتے ہیں جب تک وہ معافی نہ مانگے ۔
اور جس آفیسر کا تبادلہ ہوا ہے اسکی وجہ کیا ہے ؟
اگر معقول وجہ نہ بتائی گئی تو ہم نئے آنے والے آفیسر کو کام کرنے نہیں دینگے ۔
بٹگرام میں جو چند کام دیکھنے کو مل رہے ہین یہ ہمارے دباوں کا نتیجہ ہی ہے ۔
ترند گروپ کے کرپشن پوشیدہ نہیں عنقریب یہی کرپشن انکیلئے مشکلات پیدا کرکے رہیگی ۔
ایک عجیب ڈرامہ رچایا ہوا ہے شمولیاتی پروگرامات کا کوئی ایک بندہ شامل ہوتا ہے لکھتا ہے ہزاروں شامل اور وہ ایک بھی عارضی ہوتا ہے ۔
انشاءاللہ جب ہم عنقریب شمولیاتی پروگرامات شروع کرینگے تو انکی نیند اڑجائیگی ۔
بلدیاتی انتخابات میں ضرور اور بھرپور حصہ لینگے بہترین پینل کیساتھ میدان میں اترینگے اور شکست عظیم سے دوچار کرینگے ۔
بٹگرام کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے چاہیئے ہر اقدام میں ہمارے ساتھ رہیئے ۔
شکریہ یوہ وینہ اینڈ سعید ملکال صاحب ۔۔۔

Address

Batgram Kpk
Kpk

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Deshani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share