Pakistan Awaam Raaj KPK

Pakistan Awaam Raaj KPK Pakistan Awam Raj Tehreek KPK �
Voice of the People | Justice | Unity
عوام کی طاقت، نظام کی تبدیلی

10/07/2026

‏سب سے خطرناک ہتھیار بندوق نہیں، بلکہ وہ سوچ ہے جو غریب کے بچے کو یہ یقین دلا دے کہ وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ عوام راج تحریک اسی سوچ کو بدلنے اور عام آدمی کو قیادت کا حق دلانے کی تحریک ہے۔ یہی اصل انقلاب ہے۔

08/07/2026

کراچی میں عوام راج تحریک کے شاندار کنونشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں حقیقی عوامی حکمرانی، میرٹ، انصاف اور شفاف نظام کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

07/07/2026

پولٹری فیڈ فیکٹریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن — 12 فیکٹریاں سیل

اسسٹنٹ کمشنر خانپور جنید خالد کی خان پور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم پولٹری فیڈ فیکٹریوں کے خلاف بھرپور کارروائی۔

کارروائی کے دوران مختلف قوانین اور سرکاری ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں پر 12 پولٹری فیڈ فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔

معائنہ کے دوران درج ذیل بے ضابطگیاں سامنے آئیں:

- فضائی آلودگی (Air Pollution) کا باعث بننے والے اخراج پر مؤثر کنٹرول نہ ہونا۔
- حفاظتی اصولوں (Safety Protocols) پر عملدرآمد نہ کرنا۔
- فضلہ اور گندے پانی کے باعث ماحول اور آبی وسائل کی آلودگی۔
- لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں اور مزدوروں کو محفوظ ماحول فراہم نہ کرنا۔
- صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی معیار کی عدم پاسداری۔

اس موقع پر واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ پولٹری ویسٹ یا دیگر فضلہ لے جانے والی تمام گاڑیوں کو لازماً مکمل طور پر ڈھانپ کر (Covered) منتقل کیا جائے تاکہ تعفن، آلودگی اور بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

اس ضمن میں ضلع پولیس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کھلے عام پولٹری ویسٹ منتقل کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ ہری پور واضح کرتی ہے کہ انسانی صحت، صاف ماحول، عوامی تحفظ اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام صنعتی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ماحولیاتی، حفاظتی اور لیبر قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کہیں بھی پولٹری ویسٹ کی غیر قانونی منتقلی، آلودگی، یا کسی بھی قسم کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور آفس کے نمبر 0995640162 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

صاف ماحول، محفوظ شہری اور قانون کی عملداری ہماری اولین ترجیح ہے۔

05/07/2026
04/07/2026

پاکستان کی حقیقی طاقت اس کے غریب عوام اور مڈل کلاس نوجوان ہیں، مگر موجودہ نظام نے انہیں ہمیشہ فیصلہ سازی سے دور رکھا۔ عوام راج تحریک اسی فرسودہ سوچ کو بدلنے کے لیے میدان میں اتری ہے تاکہ اقتدار، اختیار اور نمائندگی چند خاندانوں کی نہیں بلکہ عوام کی امانت بنے۔

مردان میں ہونے والی گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تحریک کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرتے ہوئے اقرار الحسن کے وژن کو گھر گھر پہنچایا جائے، تاکہ ہر نوجوان اس تبدیلی کا حصہ بنے جس کا مرکز عوام ہوں، نہ کہ اشرافیہ۔

ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب راج کرے گی خلقِ خدا۔

03/07/2026

آج ضلع مردان میں عوام راج تحریک کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

میٹنگ کی صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر و موبلائزیشن ہیڈ خیبر پختونخوا، عطا اللہ صاحب نے کی۔ اجلاس کے دوران ضلع مردان کی تنظیمی ساخت کو مزید مؤثر، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے باہمی مشاورت سے اہم فیصلے کیے گئے۔

ان شاء اللہ، اتحاد، نظم و ضبط اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ عوام راج تحریک ضلع مردان عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط انداز میں آگے بڑھائے گی۔

کرک سے عوام راج تحریک کے تنظیمی سفر کا باقاعدہ آغاز! ❤️4 جولائی کو ہونے والا پہلا تنظیمی و مشاورتی اجلاس ان شاء اللہ ضلع...
01/07/2026

کرک سے عوام راج تحریک کے تنظیمی سفر کا باقاعدہ آغاز! ❤️
4 جولائی کو ہونے والا پہلا تنظیمی و مشاورتی اجلاس ان شاء اللہ ضلع کرک میں عوامی جدوجہد کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
راج کرے گی خلقِ خدا، جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو۔

سیاست صرف اقتدار کا نام نہیں بلکہ کردار، دیانت اور خدمت کا نام ہے۔ہمیں چاہیے کہ سیاست کے آڑ میں نہیں، بلکہ اعلیٰ اخلاق، ...
26/06/2026

سیاست صرف اقتدار کا نام نہیں بلکہ کردار، دیانت اور خدمت کا نام ہے۔

ہمیں چاہیے کہ سیاست کے آڑ میں نہیں، بلکہ اعلیٰ اخلاق، بہترین کردار اور سچائی کے ساتھ لوگوں کے دل جیتیں۔ ہماری اصل طاقت ہمارے الفاظ نہیں بلکہ ہمارا عمل اور ہمارا اخلاق ہے۔ جب ہم عزت، احترام، انصاف اور اخلاص کے ساتھ لوگوں سے پیش آئیں گے تو لوگ خود ہماری تحریک کا حصہ بنیں گے۔

اخلاق سے دل جیتیں، کردار سے اعتماد پیدا کریں، اور خدمت سے عوام راج Awam Raj راج کی منزل حاصل کریں۔

21/06/2026

آج کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عطاء اللہ صاحب کوآرڈینیٹر حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے۔

آج سرحد یونیورسٹی مردان میں عوام راج تحریک مردان کی ایک اہم میٹنگ جاری ہے۔ اس میٹنگ میں عطا اللہ صاحب (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر...
21/06/2026

آج سرحد یونیورسٹی مردان میں عوام راج تحریک مردان کی ایک اہم میٹنگ جاری ہے۔ اس میٹنگ میں عطا اللہ صاحب (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مردان و ممبرشپ موبلائزیشن ہیڈ خیبر پختونخوا) اور ناصر آفریدی صاحب (کوآرڈینیٹر پشاور و ہیڈ خیبر پختونخوا) خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔

میٹنگ میں تنظیمی امور، عوامی رابطہ مہم، ممبرشپ سازی اور عوام راج تحریک کے آئندہ لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ شرکاء نے عوامی خدمت، شفاف نظام اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے تحریک کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Address

KPK
Kpk
20200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Awaam Raaj KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share