PNS Property Management

PNS Property Management Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PNS Property Management, Landmark & historical place, Pakistan National Society Gernely Road, Near Green Lagoon Hotel Haider Colony Chashma, Mianwali, Kundian.

11/08/2024

ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں سی ای او کی طرف سے چشمہ ہاؤسنگ سوسائٹی پر 10 مرلہ کا پلاٹ گفٹ کرنے کا اعلان ارشد ندیم جب چاہے آکر اپنا 10 مرلہ کا پلاٹ حاصل کر سکتا ہے ولڈن ارشد ندیم

دوسرا سالانہ آلPAEC فلڈ لائٹ والی بال ٹورنامنٹعباس والی کلب بمقابلہ سی ٹو والی بال کلب گرین
14/05/2024

دوسرا سالانہ آلPAEC فلڈ لائٹ والی بال ٹورنامنٹ
عباس والی کلب بمقابلہ سی ٹو والی بال کلب گرین

10/05/2024

پراپرٹی میں ڈیل
کرنے والے بھائی اپنا ایریا اور

رابطہ نمبر سینڈ کریں۔

01/05/2024

جرنیلی روڈ پہ 5 مرلہ پلاٹ برائے فروخت
ڈیمانڈ
7 لاکھ
0333-3244334

01/05/2024

چشمہ روڈ پہ 1 کنال ریزیڈیشنل پلاٹ برائے فروخت ہے
ڈیمانڈ فائنل 40 لاکھ
0333-3244334

فیصل آباد میں 35 دن پہلے وفات پانے والے بزرگ کے بیٹے نے باپ کی جائیداد لینے کے چکر میں کاعذات پہ انگوٹھے لگانے کےلئے اپن...
01/04/2024

فیصل آباد میں 35 دن پہلے وفات پانے والے بزرگ کے بیٹے نے باپ کی جائیداد لینے کے چکر میں کاعذات پہ انگوٹھے لگانے کےلئے اپنے باپ کی قبر کھود ڈالی۔

27/03/2024

کچھ روز قبل ان باکس میں ایک فی میل آئی ڈی سے میسج آیا کہ مجھے کنسٹرکشن پراجیکٹ کے میٹریل کی کوانٹٹی کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ بتا دیں اللہ آپکو جزا دے گا۔۔

میں نے کہا یہ کوئی دو جمع دو چار جیسا آسان فارمولہ تو نہیں کہ میں آپکو دو سطروں میں بتا دوں۔۔ دوسری بات یہ کہ میں خود تو یہ کیلکولیشن کرتا بھی نہیں۔۔ اس کام کے لئے الگ بندے ہیں اور اس پر وقت بھی لگتا ہے۔

اس صاف جواب پر محترمہ کو مرچیں لگ گئیں۔۔ کہنے لگیں ویسے تو بڑے مذہبی بنے پھرتے ہو اور اتنا سا کام بھی کرنے کو تیار نہیں۔۔۔ بعد میں میری ایک دو پوسٹس جو دراز۔۔ ایزی پیسہ فراڈ سے متعلق تھیں ان کے کمنٹس میں بھی اپنا ساڑ نکالتی رہیں کہ اچھا ہوا آپ کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیئے تھا۔

مجبوراً ان کو بلاک کرنا ہی پڑا۔

ہمارا حال یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ ہماری مرضی کے مطابق ہمیں جواب نہیں دیتا چاہے اس کی وجہ کچھ بھی ہو تو وہ فوری ہمیں برا لگنے لگ جاتا ہے۔ ہم اسے کسی بھی قسم کا مارجن دینے کو تیار نہیں ہوتے۔۔

سیدھی سی بات ہے کہ ہم دوسروں سے غیر حقیقی توقعات وابستہ ہی کیوں کرتے ہیں جو بعد میں پوری نہ ہونے پر مایوس ہو جائیں۔

بشارت حمید

23/03/2024

بڑے انویسٹر کے لیے بڑی بچت سیکم جلدی آنے والی ہے مین روڈ پہ کمرشل کنال کے پلاٹ
مزید تفصیلات 31 مارچ تک جاری کردی جائے گی
0333-3244334

15/03/2024

گھر خود بنوانے اور بنا بنایا خریدنے میں‌فرق

تحریر بشارت حمید (سی ای او الحمید کنسٹرکشن)

جب ہم نئے گھر کے بارے سوچتے ہیں‌تو اس کے ساتھ بہت سے مسائل بھی ذہن میں‌آتے ہیں‌۔ جن لوگوں کا پہلے کوئی تجربہ نہیں‌ہوتا انہیں‌گھر کی تعمیر خود کروانا ایک بہت بڑا مسئلہ لگتا ہے۔ پھر ہر بندہ مصروف ہے، اتنا وقت بھی نہیں‌ہوتا کہ اپنے کام کاج سے چھ آٹھ ماہ نکال کر گھر تعمیر کروایا جائے۔ اگر وقت نکال بھی لیا جائے تو تعمیر کے بارے زیادہ علم نہیں‌ہوتا کہ بندہ کام کو اچھے طریقے سے کروا بھی سکے۔ میٹیریل کی خریداری بذات خود ایک بڑا ایشو ہے کہ کہاں‌سے اچھا اور کوالٹی میٹیریل ملے گا۔ کام کے دوران ٹھیکیدار اچانک کہہ دیتے ہیں‌کہ فلاں‌شے ختم ہو گئی ہے فوری منگوائیں ۔۔ بندہ کہیں‌دور بیٹھا پریشان ہو رہا ہوتا ہے کہ اتنی ایمرجنسی میں‌کیسے ارینجمنٹ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح‌کے کافی مسائل بنتے رہتے ہیں۔

کئی لوگ اتنا لمبا انتظار نہیں‌کرنا چاہتے اور پیسے جیب میں‌ہوں‌تو فوری طور پر کوئی بنا بنایا گھر خرید کر شفٹ ہونا چاہتے ہیں۔

مارکیٹ میں‌بہت سارے بلڈرز موجود ہیں‌جو سوسائٹیز کے ساتھ مل کر یا اپنے پلاٹ خرید کر گھر بناتے ہیں‌اور اس طرح‌کے جلد باز خریداروں کو بیچ کر اچھا خاصا نفع کماتے ہیں۔ عمومی طور پر بہت سارے بلڈرز اپنی انویسٹمنٹ سے گھر بناتے وقت بہت ہلکی کوالٹی کا میٹیریل استعمال کرتے ہیں۔ اینٹیں بھی اول دوم مکس، سیمنٹ‌کی ریشو بھی کم، چھت کی سلیب میں‌سریا بھی کم اور سلیب کی موٹائی بھی کم، پائپنگ بھی گزارے والی، پلستر بھی بس ایسا ہی، یعنی گرے سٹرکچر میں‌ہر ممکن حد تک بچت کرتے ہیں‌ جبکہ رنگ روغن، کچن ، باتھ رومز اور لائٹس پر زیادہ پیسے خرچ کرکے فل ڈیکوریشن کر دیتے ہیں تاکہ دیکھنے والوں‌کو زیادہ خوبصورت دکھائی دے ۔ ان کا ٹارگٹ عام طور پر خواتین اور بچوں‌کی پسند کی چیزیں اچھی سے اچھی لگانا ہوتا ہے کیونکہ گھر کی خریداری میں‌خواتین اور بچے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں ۔

ایسے گھروں‌کے سٹرکچر زیادہ پائیدار نہیں‌ہوتے اور چار چھ ماہ بعد مسائل سامنے آنے لگتے ہیں‌تب تک بیچنے والے بلڈر صاحب کہیں‌اور پہنچ چکے ہوتے ہیں۔ کئی بلڈرز گھر مکمل کرکے خود اس میں‌شفٹ ہو جاتے ہیں‌اور یہ ظاہر کرتے ہیں‌کہ یہ گھر تو اپنے لئے بنایا تھا لیکن کسی مجبوری کی بنا پر بیچنا پڑ رہا ہے۔ کسٹمر یہ خیال کرتے ہیں کہ انہوں‌نے واقعی اپنے لئے ہی بنایا ہوگا اور اس میں‌میٹیریل اچھا ہی لگایا ہو گا وہ اس جھانسے میں‌آ کر سودا کر لیتے ہیں‌اور بعد میں‌بھگتتے رہتے ہیں۔اس طرح‌کے بلڈرز گھر میں‌بجلی کی تار بھی ہلکی کوالٹی کی استعمال کرتے ہیں‌اور ایک کمرے کی چھت میں‌اگر دس لائٹس لگی ہیں‌تو وہ ساری ایک یا دو سوئچز پر چلتی ہونگی یعنی اضافی سوئچ کا معمولی سا خرچہ بھی بچاتے ہیں۔ بنیادوں‌کی واٹر پروفنگ بھی نہیں‌کرتے اور نہ ہی مٹی کی بھرتی کو صحیح طرح بٹھاتے ہیں۔

ہمارے عزیز ایک ایسے ہی گھر میں‌کرایے پر رہ رہے تھے جو کسی بلڈر نے بنا کر سیل کیا تھا۔ ان کے گراونڈ فلور ٹی وی لاونج کے فرش پر چلتے ہوئے ایسے دھمک محسوس ہوتی تھی جیسے اس کے نیچے کوئی تہہ خانہ ہے۔ وہاں‌بھی یہی ہوا تھاکہ مٹی کی کوٹائی صحیح نہیں‌تھی اور کچھ عرصہ بعد مٹی نے فرش کی کنکریٹ کو چھوڑ دیا تھا اور نیچے بیٹھ گئی تھی لیکن اوپر کنکریٹ‌کے بل پر فرش کھڑا تھا حالانکہ فرش پر ٹائل لگائی گئی تھی لیکن اس کے نیچے خالی تھا۔ جب کبھی کوئی شے اس فرش پر زور سے گری تو یقینی طور پر اس میں‌گڑھا پڑ جائے گا اور سارا فرش توڑ کر نیا لگانا پڑے گا۔

اسی طرح‌ایک صاحب بتا رہے تھے کہ ان کے کسی عزیز نے بنا بنایا گھر خریدا اور شفٹ ہو گئے۔ بیچنے والے صاحب نے رقم جیب میں‌ڈالی اور کھسک گئے۔ کچھ روز بعد انہیں‌محسوس ہوا کہ ایک فلور کے باتھ روم میں‌پانی نہیں‌آرہا۔ پلمبر کو بلایا گیا۔ اس نے آ کر چیک کیا تو پتہ چلا کہ ٹونٹیاں‌دیوار میں‌ہی کسی ہوئی ہیں‌اور پیچھے پانی کی لائن ڈالی ہی نہیں‌گئی۔۔ پھر انہوں‌نے ٹائلیں‌تڑوا کر لائن ڈلوائی اور دوبارہ سے ٹائلیں‌لگوائیں۔۔

ان حقیقی مثالوں‌سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں‌کہ بنا بنایا گھر خریدنا کیسا فیصلہ ہے۔ دوسری بات یہ کہ ہر فیملی کی اپنی ضروریات اور اپنا لائف سٹائل ہوتا ہے۔ گھر بنانے والے اپنی سوچ کے مطابق بناتے ہیں‌اور ضروری نہیں‌کہ ہر بنا ہوا گھر آپکی ضروریات پوری کرتا ہو اس لئے بہتر یہی ہے کہ اپنی ضروریات کے مطابق نقشہ بنوائیں‌اور گھر اپنی مرضی سے تعمیر کروائیں۔ البتہ اگر کوئی ایسی صورتحال بن گئی ہو کہ فوری بنا بنایا گھر خریدنا ہی واحد آپشن ہو تو پھر ایسے بلڈر کا بنا ہوا گھر خریدیں جن کی ریپیوٹ اچھی ہو اور ان سے خریدے گئے گھروں میں‌رہنے والے ان کے کام سے مطمئن ہوں۔

اگر آپکو ایسا بندہ بھی نہ ملے تو جس گھر کو بنے ہوئے ایک دو سال ہو چکے ہوں‌نئی تعمیر کی بجائے پھر اسے ترجیح دیں کیونکہ نئے گھر کے مسائل فوری سامنے نہیں آئیں گے جبکہ سال دو سال پرانے گھر کے سارے مسئلے جیسے باتھ روم لیکیج، دیواروں‌کی دراڑیں اور نمی وغیرہ سب سامنے آ چکا ہوتا ہے اور آپ کو فیصلہ کرنے میں‌آسانی ہوتی ہے۔

بنا ہوا گھر خریدتے وقت گھر کی چمک دمک پر نہ جائیں‌بلکہ اس کی مضبوطی پر توجہ دیں جو کہ کچھ پرانے گھر میں‌بہتر انداز سے محسوس کی جاسکتی ہے جبکہ نئے زیرو میٹر گھر میں‌اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ہمارا مشورہ یہی ہے کہ اگر وقت ہے تو اپنا گھر خود کسی اچھے بلڈر سے تعمیر کروائیں تاکہ آپ بعد کی پریشانیوں‌سے بچ سکیں۔

(تعمیر مسکن سے اقتباس)

13/03/2024

السلام علیکم۔
سب سے بہترین انوسٹمنٹ اس دنیا میں دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ آخرت کی تیاری کرنا ہے۔
دنیاوی لحاظ سے بہترین انوسٹمنٹ اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا اور اچھی دینی و دنیاوی تعلیم وتربیت پر خرچ کرنا ہے۔
اس کے بعد پاکستان کے حالات کی وجہ سے یہاں پر بہترین انوسٹمنٹ پراپرٹی ہی ہے۔
آپ اپنےبجٹ اور خواہشات کے مطابق نقد اور آسان اقساط میں پراپرٹی خرید سکتے ہیں۔
0459-241227
0333-3244334

Address

Pakistan National Society Gernely Road, Near Green Lagoon Hotel Haider Colony Chashma, Mianwali
Kundian
42050

Telephone

+92 459 241227

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PNS Property Management posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share