Gulam e ghosia

Gulam e ghosia we offer a spiritual service meditation or reiki healing sessions
and also offer services for those people who r disturbing there lives with jadu jinnat etc.

istkhara others services are also available💎✨

11/07/2026

@

جن اور شیطان کھجور سے نفرت کیوں کرتے ہیں رسول اکرم ﷺ نے وصیت فرمائی ہے کہجن اور شیطان کھجور سے نفرت کیوں کرتے ہیں رسول ا...
28/04/2026

جن اور شیطان کھجور سے نفرت کیوں کرتے ہیں رسول اکرم ﷺ نے وصیت فرمائی ہے کہ

جن اور شیطان کھجور سے نفرت کیوں کرتے ہیں رسول اکرم ﷺ نے وصیت فرمائی ہے کہ روزانہ کھجور کھایا کرو، یہ کیوں؟

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جب انسان کھجور کھاتا ہے تو اس کے جسم میں ایک نیلی غیر مرئی توانائی پیدا ہوتی ہے جو پورے جسم کو گھیر لیتی ہے، اور اس توانائی کی وجہ سے جن شیطان جادو اور نظرِ بد سے حفاظت ہوتی ہے۔
اگر کسی کو خون کی کمی (انیمیا) ہو تو کیمیائی دواؤں کی ضرورت نہیں صرف روزانہ چند کھجوریں کھاؤ، خون کی کمی دور ہو جائے گی۔

اگر جگر چربی والا یا بڑا ہو گیا ہے تو روزانہ صبح کے وقت سات کھجوریں کھاؤ
کینسر ہر مسلمان کے لیے ایک خطرہ ہے کینسر سے بچاؤ کا بہترین علاج بھی کھجور ہے؟

حدیث مبارک میں ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس گھر میں کھجور نہیں، وہ گھر یقیناً بھوکا ہے۔"
GreatestHighlights

28/04/2026

🌙 زیارتِ رسول ﷺ — ایک بے مثال سعادت 🌙زیارتِ مصطفیٰ ﷺ کوئی عام خواب نہیں…یہ وہ عطا ہے جو ہر دل کو نصیب نہیں ہوتی۔یہ نصیب ...
28/04/2026

🌙 زیارتِ رسول ﷺ — ایک بے مثال سعادت 🌙

زیارتِ مصطفیٰ ﷺ کوئی عام خواب نہیں…
یہ وہ عطا ہے جو ہر دل کو نصیب نہیں ہوتی۔
یہ نصیب ہوتی ہے اُن دلوں کو
جو عشق میں سچے ہوں،
جن کی آنکھیں اشکوں سے پاک ہوئی ہوں،
اور جن کے لب درودِ پاک سے مہکتے ہوں…

جب بندہ سچے دل سے آقا ﷺ کو یاد کرتا ہے،
درودِ پاک کو اپنا معمول بنا لیتا ہے،
اور دل کو گناہوں کی گرد سے صاف کرتا ہے،
تو پھر ایک دن رحمت کے در کھلتے ہیں…

اور وہ لمحہ آتا ہے
جب خواب میں ہی سہی،
غلام اپنے آقا ﷺ کی زیارت سے مشرف ہوتا ہے… 🤍✨

یہ زیارت صرف آنکھوں کی نہیں ہوتی،
یہ روح کی بیداری ہوتی ہے…
یہ ایمان کی تازگی ہوتی ہے…
یہ محبت کی معراج ہوتی ہے…

اللّٰہم ارزقنا زیارت حبیبک ﷺ 🌸

بسم اللہ الرحمٰن الرحیموَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَاللہ نے قرآن میں شفاء ن...
26/04/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ
اللہ نے قرآن میں شفاء نازل کی ہے اور نبی کریم ﷺ نے خود اپنے گھر والوں پر معوذات پڑھ کر دم کیا یہ بخاری کی روایت ہے جسے عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے نقل کیا ہے صحابہ کرام نے ایک زہریلے کاٹے ہوئے شخص پر سورہ فاتحہ سے دم کیا اور وہ شفایاب ہو گیا یہ واقعہ بھی بخاری اور مسلم دونوں میں موجود ہے
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اپنے دم مجھ پر پیش کرو دم میں کوئی حرج نہیں جب تک اس میں شرک نہ ہو یہ صحیح مسلم کتاب السلام کا مضمون ہے
جبریل امین علیہ السلام نے خود نبیؐ کو دم کیا اور فرمایا بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ اللہ کے نام سے تمہیں دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو تکلیف دے
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ دم اور پناہ جب اللہ کے ناموں اور آیات سے ہو تو وہ حق ہے اس میں کوئی حرج نہیں یہ الکافی میں موجود ہے
دم جھاڑ پھونک کو بدعت کہنا خود نبی ﷺ کے عمل کی تردید ہے اور اسے جادو کہنا صحابہ کرام پر الزام ہے
رقیہ شرعیہ صرف قرآنی آیات اسماء الہٰیہ اور صحیح احادیث سے کی جائے شفاء کا اعتقاد صرف اللہ کی ذات سے ہو اور دم کرنے والا خلوصِ نیت رکھتا ہو یہ تین شرطیں ہیں جن پر تمام فقہاء کا اتفاق ہے
جو خدمت دیانت سے اور بلا معاوضہ ہو وہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے

’’لَا فَتٰی اِلَّا علّی لَا سَیف الّا ذوالفقار‘‘"لا فتی الا علی، لا سیف الا ذوالفقار" کا مطلب ہے "کوئی جوان (بہادر) نہیں...
21/04/2026

’’لَا فَتٰی اِلَّا علّی لَا سَیف الّا ذوالفقار‘‘
"لا فتی الا علی، لا سیف الا ذوالفقار" کا مطلب ہے "کوئی جوان (بہادر) نہیں مگر علی، اور کوئی تلوار نہیں مگر ذوالفقار"۔ یہ جملہ حضرت علی (کرم اللہ وجہہ) کی شجاعت اور ان کی تلوار ذوالفقار کی فضیلت بیان کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ حضرت علی سے بڑھ کر بہادر کوئی جوان نہیں اور ذوالفقار سے عمدہ کوئی تلوار نہیں۔ یہ نعرہ جنگ بدر میں جبرائیل نے بلند کیا، جس کے مطابق علی کی تلوار کو خاص فضیلت حاصل ہے اور فتح صرف علی کے ساتھ ہے، یہ دراصل مولا علی (ع) کی عظمت اور طاقت کی نشاندہی کرتا ہے، جو کہ جنگ میں فتح و نصرت کا ذریعہ بنتی ہے.

🌙 رازِ تصوف — فقرِ ابوذرؓ                        زہد کا وہ درویش جو آخر میں تنہا رہ گیااسلام کی تاریخ میں کچھ ایسے لوگ ب...
20/03/2026

🌙 رازِ تصوف — فقرِ ابوذرؓ

زہد کا وہ درویش جو آخر میں تنہا رہ گیا

اسلام کی تاریخ میں کچھ ایسے لوگ بھی گزرے ہیں
جنہوں نے دنیا کو صرف دیکھا نہیں…
بلکہ اس کی حقیقت کو پہچان لیا تھا۔

ان لوگوں کے دل
دنیا کے بازار میں رہ کر بھی
دنیا سے خالی تھے۔

انہی میں ایک نام ہے
حضرت ابوذر غفاریؓ۔

وہ صحابی
جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

“زمین و آسمان نے ابوذر سے زیادہ سچا انسان نہیں دیکھا۔”

ابوذرؓ کی زندگی
سچائی، فقر اور زہد کا ایک جلتا ہوا چراغ تھی۔

وہ دنیا کی دولت سے نہیں
بلکہ اللہ کی رضا سے محبت کرتے تھے۔

جب انہوں نے اسلام قبول کیا
تو مکہ کے بازار میں کھڑے ہو کر
بلند آواز میں اعلان کیا:

“اشهد أن لا إله إلا الله.”

لوگوں نے مارا
پتھروں سے زخمی کیا
مگر ابوذرؓ کی زبان سے کلمہ نہ چھین سکے۔

ان کے دل میں
دنیا کے مال کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی۔

وہ ہمیشہ کہتے تھے

“مجھے تعجب ہے اس شخص پر
جس کے پاس کھانے کو نہیں
پھر بھی وہ ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتا۔”

اسی حق گوئی کی وجہ سے
وہ ہمیشہ دنیا داروں کو کھٹکتے رہے۔

وقت گزرا
اور ایک دن وہ لمحہ بھی آیا
جب ابوذرؓ کو مدینہ چھوڑ کر
ربذہ کے سنسان صحرا میں رہنا پڑا۔

وہی ابوذرؓ
جو کبھی رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں بیٹھتے تھے
اب ایک ویران صحرا میں رہنے لگے۔

کوئی لشکر نہیں
کوئی شہر نہیں
کوئی دنیاوی عزت نہیں۔

صرف ایک چھوٹا سا خیمہ
اور ایک درویش دل۔

کہتے ہیں
ان کی وفات کے وقت

وہ تقریباً اکیلے تھے۔

مگر یہ تنہائی بھی عجیب تھی۔

کیونکہ وہ تنہا ہو کر بھی
اپنے رب کے قریب تھے۔

رسول اللہ ﷺ نے پہلے ہی فرمایا تھا

“ابوذر تنہا جئیں گے
تنہا مریں گے
اور تنہا ہی اٹھائے جائیں گے۔”

اور واقعی ایسا ہی ہوا۔

جب ان کا وقتِ وصال آیا
تو ایک قافلہ وہاں سے گزرا
اور انہی کے ہاتھوں
اس درویش صحابی کی تدفین ہوئی۔

صوفیا کہتے ہیں

تصوف کی اصل یہی ہے۔

دنیا کے بیچ رہ کر بھی
دل کو دنیا سے آزاد رکھنا۔

یہ وہی فقر ہے
جو ابوذرؓ کے دل میں تھا۔

یہ وہی زہد ہے
جو اصحابِ صفہ کے پاس تھا۔

اصحابِ صفہ
وہ لوگ تھے
جو مسجدِ نبوی کے ایک چبوترے پر رہتے تھے۔

نہ گھر
نہ مال
نہ دنیا کی آسائشیں۔

مگر ان کے پاس
ایک دولت تھی۔

رسول اللہ ﷺ کی قربت۔

وہ دن رات
علم، ذکر اور عبادت میں رہتے تھے۔

کبھی کئی کئی دن
بھوک میں بھی گزر جاتے۔

مگر ان کے دلوں میں
اللہ کا نور تھا۔

اسی لیے
اہلِ تصوف کہتے ہیں

جس نے فقرِ ابوذرؓ کو سمجھ لیا
اور اصحابِ صفہ کی زندگی کو جان لیا
وہ تصوف کے دروازے پر پہنچ گیا۔

کیونکہ تصوف کا مطلب
صرف درویش بننا نہیں۔

بلکہ یہ ہے

دنیا ہاتھ میں ہو
مگر دل صرف اللہ کے پاس ہو۔

🌙 راہِ تصوف
وہ راستہ
جہاں ابوذرؓ کا فقر
اور اصحابِ صفہ کی بھوک
دل کو اللہ کے قریب لے جاتی ہے۔

سیدہ غلام غوثیہ 🤲🏻



ؓ

#تصوف

اللہ کی رضا میں راضی ہونے والے ہی در حقیقت حقیقی سکون پاتے ہیں فرمایا گیا ہے جو اللہ کا ہو جاتا ہے اللہ اس کا ہو جاتا ہے...
08/03/2026

اللہ کی رضا میں راضی ہونے والے ہی در حقیقت حقیقی سکون پاتے ہیں فرمایا گیا ہے جو اللہ کا ہو جاتا ہے اللہ اس کا ہو جاتا ہے
اسکا مفہوم کچھ اس طرح ہے
کہ دعا کی جا ۓ صبر کیا جائے قناعت کریں نیکی کریں پر صرف اللہ کی رضا کیلئے،
لوگوں سے اس کا بدلا اور مطلب لالچ کیلئے نہیں خالص اللہ کی محبت اور حکم کو مانتے ہوۓ اللہ کی عبادت کرو پر مطلب کے سجدے نہیں بلکہ اللہ کی چاہت اور قربت کیلئے۔۔

جب سچے من سے دل دماغ جسم روح اللہ کی طرف مائل ہو جاتی ہے تو
اللہ سبحان تعالیٰ تو پہلے ہی ستر گناہ ماؤں سے پہلے ہی چاہتا ہے پر انسان کو وہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ وہ طلب خواہش سوچ ابھی زبان پر آتی بھی نہیں اور اللہ کن فیکون فرما دیتا ہے اے اللہ ہمارے دلوں سے دنیاۓ فانی اور اسکے عشق سے نکال دے اور رسول پاک کے صدقے
اللہ پاک ہمارے دلوں 💓 کو اپنی محبت چاہت اور قرب سے بھر دےآمین ثم آمین 🤲🏻🤲🏻
ذکر اللہ سے اپنے دلوں کو آباد کریں 💞
دعاۓ طالب 👈🏻 سیدہ غلام غوثیہ

حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ سب سے بڑھ کر رسول کریم ﷺ سے مشابہ تھے15 رمضان المبارک یوم ولادت حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ ...
05/03/2026

حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ سب سے بڑھ کر رسول کریم ﷺ سے مشابہ تھے
15 رمضان المبارک یوم ولادت حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ ۔

یا اللہ آج ہم سب کی جھولی میں امام حسن کا صدقہ ڈال دے کوئی بھی جھولی کوئی بھی ہاتھ خالی مراد نہ رہے زندگی صحت عزت دولت علم ایمان خوشیاں سکون پائیں تمام ظاہر باطن دشمنوں کےشر سے نجات ہو حفاظت ہو ہماری ہمارے گھروں ہماری سرزمین کی تمام با ایمان مسلمانوں کی ۔
اور شیطان کے شر سے ہم سب کو محفوظ رکھنا صدقے حسنین کریمین کہ آمین ثم آمین یا رب العالمین
🤲🏻🤲🏻🤲🏻

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:“ہر سانس کے بدلے صدقہ دینا لازم ہے نیکی کرنا کسی کی مشکل میں مدد کرنا اور اچھا مشورہ کرنا بھی صدقہ...
25/02/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“ہر سانس کے بدلے صدقہ دینا لازم ہے نیکی کرنا کسی کی مشکل میں مدد کرنا اور اچھا مشورہ کرنا بھی صدقہ ہے

Address

Lahore
CHOWKYATEEMKHANAMARKET

Opening Hours

Monday 17:00 - 21:00
Tuesday 17:00 - 21:00
Wednesday 17:00 - 21:00
Thursday 17:00 - 21:00
Friday 17:00 - 21:00
Saturday 17:00 - 21:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulam e ghosia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gulam e ghosia:

Shortcuts

Share

Category