Mangla Dam - WAPDA

Website

Mangla Dam - WAPDA This is official page of Mangla Dam, Mangla Hydel Power Station and Mangla Refurbishment Project.

WAPDA House Lahore on the eve of 12th Rabi-ul-Awwal
25/08/2026

WAPDA House Lahore on the eve of 12th Rabi-ul-Awwal

واپڈا گرلز ہائی سکول منگلا میں جشنِ آزادی کی تقریبواپڈا گرلز ہائی سکول منگلا میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا ا...
14/08/2026

واپڈا گرلز ہائی سکول منگلا میں جشنِ آزادی کی تقریب

واپڈا گرلز ہائی سکول منگلا میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف انجینیئر پاور محمد طارق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر واپڈا آفیسرزبھی موجود تھے۔

طالبات نے پینٹنگ، اردو و انگریزی تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مہمانِ خصوصی نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آزادی کی قدر اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

پراجیکٹ آفس واپڈا منگلا میں 79ویں یومِ آزادی کی تقریبواپڈا منگلا ڈیم آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام 14 اگست کو یومِ آزادی کی ...
14/08/2026

پراجیکٹ آفس واپڈا منگلا میں 79ویں یومِ آزادی کی تقریب

واپڈا منگلا ڈیم آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام 14 اگست کو یومِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مہمانِ خصوصی جنرل منیجر ایم آر پی اجلال حسین نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ واپڈا افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جبکہ مہمانِ خصوصی نے یادگاری شجرکاری بھی کی۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کے ساتھ ہوا۔

Independence Day Celebrations - Office of GM Mangla Dam Organization lit up in the colors of Pakistan. 🇵🇰
13/08/2026

Independence Day Celebrations - Office of GM Mangla Dam Organization lit up in the colors of Pakistan. 🇵🇰

WAPDA House illuminated to commemorate the historic Pakistan–Saudi Arabia–Türkiye Defence Pact
08/08/2026

WAPDA House illuminated to commemorate the historic Pakistan–Saudi Arabia–Türkiye Defence Pact

منگلا میں شجرکاری مہممون سون کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی انجینئر فخرِ جہاں، جنرل منیجر (ایم ڈی او) اور انجینئر محمد طارق، ...
31/07/2026

منگلا میں شجرکاری مہم

مون سون کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی انجینئر فخرِ جہاں، جنرل منیجر (ایم ڈی او) اور انجینئر محمد طارق، چیف انجینئر (پاور) منگلا نے منگلا میں ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اور ادارے کے سرسبز ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس مہم کا آغاز جنرل منیجر (ایم ڈی او) اور چیف انجینئر (پاور) منگلا نے پراجیکٹ آفس، واپڈا گرلز ہائی سکول، اور واپڈا ہائر سیکنڈری سکول/انٹر کالج منگلا میں پودے لگا کر کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے آفیسرز، انجینئرز، ملازمین اور عملے نے بھرپور شرکت کی اور ماحولیات کے تحفظ، پائیدار ترقی اور سرسبز پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر (ایم ڈی او) اور چیف انجینئر (پاور) منگلا نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درخت ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے، فضائی آلودگی کم کرنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ نہ صرف زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں بلکہ ان کی مناسب دیکھ بھال، حفاظت اور آبیاری کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھیں تاکہ یہ پودے تناور درخت بن کر ماحول کو دیرپا فوائد پہنچا سکیں۔

Tree Plantation Campaign at Mangla

With the arrival of the monsoon season, Engr. Fakhr-i-Jahan, General Manager (MDO), and Engr. Muhammad Tariq, Chief Engineer (Power) Mangla, inaugurated a comprehensive tree plantation campaign at Mangla to promote environmental conservation and enhance the green landscape of the project.

The campaign commenced with a ceremonial plantation drive led by the General Manager (MDO) and the Chief Engineer (Power) Mangla. The inaugural saplings were planted at the Project Office, WAPDA Girls High School, and WAPDA Higher Secondary School/Inter College, Mangla. Officers, engineers, officials, and employees from various departments actively participated in the event, reaffirming their commitment to environmental sustainability and the promotion of a greener workplace.

Addressing the participants, the General Manager (MDO) and Chief Engineer (Power) Mangla highlighted the vital role of trees in maintaining ecological balance, reducing environmental pollution, and creating a healthier environment for present and future generations. They emphasized that tree plantation is a collective responsibility and urged all officers and employees to ensure the proper care, protection, and maintenance of the newly planted saplings to maximize their survival and long-term environmental benefits.

منگلا میں واپڈا آفیسرز سپورٹس گالا 2026 کامیابی سے منعقدواپڈا آفیسرز کلب، منگلا کے زیرِ اہتمام واپڈا آفیسرز سپورٹس گالا ...
30/07/2026

منگلا میں واپڈا آفیسرز سپورٹس گالا 2026 کامیابی سے منعقد

واپڈا آفیسرز کلب، منگلا کے زیرِ اہتمام واپڈا آفیسرز سپورٹس گالا 2026 کامیابی سے 20 سے 29 جولائی 2026 تک منعقد ہوا۔ گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں منگلا کی مختلف فارمیشنز میں خدمات انجام دینے والے آفیسرزنے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔اس سپورٹس گالا نے آفیسرزکوصحت مند کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کیا۔

اختتامی تقریب میں جنرل منیجر منگلا ڈیم آرگنائزیشن، چیف انجینئرز اور دیگر سینئر آفیسرزنے شرکت کی۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور تمام شرکاء کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فاتحین اور رنر اپ ٹیموں و کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

Mangla Successfully Holds WAPDA Officers Sports Gala 2026

The WAPDA Officers Club, Mangla, successfully organized the WAPDA Officers Sports Gala 2026 from 20 to 29 July 2026. The Gala featured competitions in Cricket, Badminton and Table Tennis, with enthusiastic participation from officers serving in different formations at Mangla. The event provided an excellent opportunity for officers to promote a healthy sporting culture.

The closing ceremony was attended by the General Manager MDO, Chief Engineers and other senior officers. They appreciated the efforts of the organizing committee and commended all participants for making the event a success. Trophies were awarded to the winners and runners-up of the respective competitions.

ہائیڈل پاور سٹیشن شادیوال کالونی میں نئے تعمیر شدہ چلڈرن پارک کا افتتاح  گزشتہ دنوں ہائیڈل پاور سٹیشن شادیوال کالونی میں...
16/06/2026

ہائیڈل پاور سٹیشن شادیوال کالونی میں نئے تعمیر شدہ چلڈرن پارک کا افتتاح

گزشتہ دنوں ہائیڈل پاور سٹیشن شادیوال کالونی میں نئے تعمیر شدہ چلڈرن پارک کا افتتاح کردیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف انجینئر منگلا محمد طارق تھے، جبکہ سمال ہائیڈل پاور سٹیشن کےسپرنٹنڈنگ انجینئر مراد امیر ، ایکسین بلال نواز اور ریذیڈنٹ انجینئر سید ظہیر عباس بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے چلڈرن پارک کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی محمد طارق نے ہائیڈل پاور سٹیشن شادیوال انتظامیہ کی اس شاندار کاوش کو سراہا اور کہا کہ بچوں اور فیملیز کے لیے صحت مند تفریحی سہولیات کی فراہمی ایک خوش آئند اقدام ہے، جو نہ صرف کالونی کے ماحول کو بہتر بنائے گا بلکہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

فرانسیسی ترقیاتی ادارے (AFD) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ہائیڈرو پاور سٹیشن رسول کا دورہ کیا۔وفد میں مسٹر مارک انتوانی (کنٹ...
11/06/2026

فرانسیسی ترقیاتی ادارے (AFD) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ہائیڈرو پاور سٹیشن رسول کا دورہ کیا۔

وفد میں مسٹر مارک انتوانی (کنٹری ڈائریکٹر)، مسٹرلیونل (توانائی کے ماہر)، مس اوفافے (ہیڈ آف انرجی اینڈ سوشل سیکٹر)، مسٹر ماگانا (ماحولیات و سماجی امور کے ماہر، پیرس)،مسٹر ڈیمین (ماحولیات و سماجی امور کے ماہر، اسلام آباد) اور نعمان (ٹیم لیڈر، انرجی اینڈ ڈویلپمنٹ، اسلام آباد) شامل تھے۔

وفد کا استقبال چیف انجینئر پاور منگلا، انجنئیرمحمد طارق، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایس ایچ پی ایس، انجنئیر مراد امیر، ریزیڈنٹ انجینئر ایچ پی ایس رسو ل،ا نجنئیر محمد عمران اور منصوبے کے دیگر افسران نے کیا۔

دورے کے دوران وفد کو ایچ پی ایس رسول کی موجودہ آپریشنل صورتحال، تکنیکی حالت اور بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے پاور سٹیشن کے مختلف حصوں کا تفصیلی تکنیکی معائنہ کیا اور بحالی کے لیے تجویز کردہ اہم آلات و تنصیبات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منصوبہ پر بحالی کے ذریعے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی کارکردگی اور آپریشن کو مزید بہتر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ دورہ ایچ پی ایس رسول کی بحالی اور طویل المدتی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جو قابلِ اعتماد، پائیدار اور کم لاگت بجلی کی پیداوار کو یقینی بنانے کی کوششوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔

AFD Delegation Visits HPS Rasul for Rehabilitation Project

A high-level delegation from the French Development Agency (AFD) visited Hydropower Station Rasul in connection with the proposed rehabilitation of the power station.

The delegation included Mr. Marc-Antonie, Country Director; Mr. Lionel, Energy Expert; Ms. Ouafae, Head of Energy and Social Sector; Mr. Magana, Environment and Social Expert (Paris); Mr. Damien, Environment and Social Expert (Islamabad); and Mr. Nauman, Team Leader Energy & Development, Islamabad.

The delegation was warmly welcomed by Chief Engineer Power Mangla, M. Tariq, along with Superintending Engineer SHPS, Murad Amir, Resident Engineer HPS Rasul, and other officers/officials of the project.

During the visit, the delegation was briefed on the operational status, technical condition, and rehabilitation requirements of HPS Rasul. The team conducted a detailed technical inspection of the plant and reviewed key components proposed for rehabilitation. Discussions focused on enhancing the efficiency, reliability, and sustainability of the hydropower station through the planned rehabilitation project.

The visit marks an important step toward the modernization and long-term improvement of HPS Rasul, strengthening efforts to ensure reliable, sustainable and affordable/low-cost power generation.

درگئی بحالی منصوبے کے چیف انجینئر/پراجیکٹ ڈائریکٹر تحسین اللہ خان نے، ایچ پی ٹی آئی منگلا کے ایس ای/ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرم ...
11/06/2026

درگئی بحالی منصوبے کے چیف انجینئر/پراجیکٹ ڈائریکٹر تحسین اللہ خان نے، ایچ پی ٹی آئی منگلا کے ایس ای/ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرم علی کے ہمراہ، ہائیڈل پاور اسٹیشن منگلا کا دورہ کیا اور وہاں مرمت (Refurbished)کئے گئے ڈرافٹ ٹیوب گیٹس کا جائزہ لیا۔

CE/PD of the Dargai Rehabilitation Project Tehsinullah Khan, along with SE/Director of HPTI Mangla Dr. Akram Ali, visited Hydel Power Station Mangla to witness the refurbished draft tube gates.

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mangla Dam - WAPDA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share