16/09/2026
مہمند ڈیم کی ٹیم کا تربیلا پانچویں توسیعی کا دو روزہ دورہ، ماحولیاتی اقدامات کا جائزہ لیا
مہمند ڈیم کی انتظامیہ پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا دو روزہ دورہ کیا۔دورے کا بنیادی مقصد تربیلا ڈیم پراجیکٹ میں نافذ العمل ماحولیاتی حکمت عملی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
وفد میں ڈائریکٹر انوائرمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ اور ماحولیاتی کنسلٹنسی ٹیم کے دو نمائندے شامل تھے۔
دورے کے دوران تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے انوائر منٹل اور سوشل منیجمنٹ یونٹ نے وفد کی میزبانی کی۔ اس موقع پر وفد کو بریفنگ دی گئی اورسائٹس کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جہاں انہیں پراجیکٹ پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے بروقت اور عملی اقدامات، قوانین و ضوابط کی پابندی کا فریم ورک اور ان کے عملی نفاذ کو براہ راست دکھایا گیا۔
دورے کے اختتام پرمہمند ڈیم کی ٹیم نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کےماحولیاتی معیار اور اقدامات کو سراہا ۔ مجموعی طور پر یہ دورہ دونوں بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے مابین معلومات کے تبادلے اور ماحولیاتی اقدامات کو سیکھنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا۔
The Mohmand Dam team visited Tarbela 5th Extension Hydropower Project (T5HPP) to learn and observe the Project’s environmental practices and management measures.
The visiting group included the Director, Deputy Director, and Assistant Director from the Mohmand Dam Environment Department, alongside two representatives from their environmental consultancy team.
The T5HPP Environmental and Social Management Unit (ESMU) hosted the delegation, providing comprehensive briefings and guided site visits.
The interactions centered around showcasing T5HPP’s real-time environmental practices, regulatory compliance frameworks, and practical on-site implementation.
In the end, Mohmand Dam team highly commended T5HPP for its robust sustainability practices, concluding a successful exchange of best practices between the two major hydropower projects.