Pakistan Inqalabi Party

Call Website

Pakistan Inqalabi Party Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Inqalabi Party, Political Party, Air line society Lahore, Lahore.

پاکستان انقلابی پارٹی نظام کو بدل کر نیا نظام عوامی جمہوری انقلاب لانا چاہتی ہے عوامی جمہوری انقلاب پاکستان کی عوام کے معاشی مسائل کا حل ہے اس نظام کے تحت عوام کو میٹرک تک مفت تعلیم اور صحت دینا ہے طبقاتی نظام کو ختم امیر غریب کے فرق کو برابر کرنا ہے

07/10/2026
*پریس ریلیز**سوات، فیزاغٹ - 6 اکتوبر 2026*آج نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) کے صدر *جناب ساحل خان* نے سوات فیزاغٹ میں طلبا...
07/10/2026

*پریس ریلیز*
*سوات، فیزاغٹ - 6 اکتوبر 2026*

آج نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) کے صدر *جناب ساحل خان* نے سوات فیزاغٹ میں طلباء کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں صدر ساحل خان نے طلباء کو NSF کے اغراض و مقاصد، طلباء کے حقوق اور تنظیم کی جدوجہد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ NSF طلباء کی حقیقی آواز ہے اور طلباء کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

طلباء نے صدر ساحل خان کا پرتپاک استقبال کیا اور NSF کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں *"NSF زندہ باد، ساحل خان زندہ باد"* کے نعرے لگائے گئے۔

*جاری کردہ:*
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن، ہزارہ ڈویژن

پاکستان انقلابی پارٹی خانیوال میں بڑی تعداد میں لوگوں کی پارٹی میں شمولیت پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی رہنما فہیم عامر...
07/10/2026

پاکستان انقلابی پارٹی خانیوال میں بڑی تعداد میں لوگوں کی پارٹی میں شمولیت
پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی رہنما فہیم عامر نے کارکنوں کو جھنڈے پہنائے آور پارٹی کا نطریہ بتایا
فہیم عامر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان انقلابی پارٹی میں عوام کی پورے پاکستان سے شمولیت مستقبل میں انقلاب کی نوید سنا رہی ہے

نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری عزیز اللہ نے آج کمسٹ یونیورسٹی کے دوستوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طلبہ کے مسا...
07/10/2026

نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری عزیز اللہ نے آج کمسٹ یونیورسٹی کے دوستوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طلبہ کے مسائل، تعلیمی امور اور نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
طلبہ کے حقوق، معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
جاری کردہ

نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن پاکستان

پاکستان انقلابی پارٹی کے  کارکنان نے لودھراں جندوموڑ بہاولپور میں پارٹی منعقد کی  جس میں اخلاق احمد شاہ ،مس کرن اور مس ش...
05/10/2026

پاکستان انقلابی پارٹی کے کارکنان نے لودھراں جندوموڑ بہاولپور میں پارٹی منعقد کی جس میں اخلاق احمد شاہ ،مس کرن اور مس شھناز نے شرکت کی۔اسماعا نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی مقررین نے ملکی صورتحال، کے بارے میں بات کی،جس میں بڑھتی ہوئی مھنگای ، بے روزگاری، کی وجہ سے عوام بھت پریشان ہے۔

پاکستان انقلابی پارٹی کی اہم ہفتہ وار میٹنگپاکستان انقلابی پارٹی کی ہفتہ وار میٹنگ بروزِ اتوار 4 اکتوبر 2026 ایجرٹن روڈ ...
05/10/2026

پاکستان انقلابی پارٹی کی اہم ہفتہ وار میٹنگ
پاکستان انقلابی پارٹی کی ہفتہ وار میٹنگ بروزِ اتوار 4 اکتوبر 2026 ایجرٹن روڈ لاہور آفس میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت یوسف ثانی صاحب نے کی۔
میٹنگ میں شبیر بھٹی، حافظ ناصر، آصف علی چوہدری، حافظ فیاض، ملک مبشر، حسن ناصر، وسیم عارف، ایڈووکیٹ احتشام اکبر، ایڈووکیٹ رانا شاہد، یاسین حیدری بادشاہ اور خالہ نسیم بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔
مقررین نے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے، اس لیے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اور عوام دوست پالیسیوں کی ضرورت ہے۔
میٹنگ کے اختتام پر بشرہ جہاں گلوکارہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء کو محظوظ کیا۔
پاکستان انقلابی پارٹی — عوامی جمہوری انقلاب کی جدوجہد جاری رہے گی۔


#مہنگائی


Address

Air Line Society Lahore
Lahore
5000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Inqalabi Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share