Livestock and Dairy Development Department Punjab

Livestock and Dairy Development Department Punjab Official Page of Livestock & Dairy Development Department Government of Punjab.

جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر اور خشک سالی اور محکمہ لائیو سٹاک کی امدادی سرگرمیاں
12/07/2026

جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر اور خشک سالی
اور محکمہ لائیو سٹاک کی امدادی سرگرمیاں

لائیو سٹاک کارڈ ڈیفالٹرز  لائیو سٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کے لیے نااہل قرارجلد از جلد قرض کی رقم کی ادائیگی یقینی بنا کر ...
12/07/2026

لائیو سٹاک کارڈ ڈیفالٹرز
لائیو سٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کے لیے نااہل قرار
جلد از جلد قرض کی رقم کی ادائیگی یقینی بنا کر اگلے فیز کے لئے اہل ہوں اور کسی بھی قانونی کاروائی سے محفوظ رہیں۔

برسات کے دن احتیاط کے دن موسم برسات میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر
12/07/2026

برسات کے دن
احتیاط کے دن
موسم برسات میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر معیاری ویٹرنری خدمات کی فراہمی میں ...
12/07/2026

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر معیاری ویٹرنری خدمات کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہیں۔

ماہر ویٹرنری عملہ جانوروں کے معائنہ، علاج، ویکسینیشن، ادویات کی فراہمی اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہا ہے تاکہ مویشیوں کی صحت بہتر ہو، پیداوار میں اضافہ ہو اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ معاشی فائدہ حاصل ہو۔

12/07/2026

مویشی پال حضرات وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اس تاریخی اقدام پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے پہلی مرتبہ مویشی پال کسانوں کو جانوروں کی بہترین خوراک اور فربہ سازی کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے، جس سے انہیں اپنے جانوروں کی بہتر نگہداشت اور خاطر خواہ منافع حاصل کرنے میں مدد ملی۔

مویشی پال حضرات کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ان کی معاشی بہتری اور لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔

خشک سالی میں چارے کا دانشمندانہ انتظام، کامیاب مویشی پال کی پہچان! 🌾🐄خشک سالی کے دوران جانوروں کی صحت اور پیداوار برقرار...
12/07/2026

خشک سالی میں چارے کا دانشمندانہ انتظام، کامیاب مویشی پال کی پہچان! 🌾🐄

خشک سالی کے دوران جانوروں کی صحت اور پیداوار برقرار رکھنے کے لیے چارے کی بروقت منصوبہ بندی انتہائی ضروری ہے۔ سائلج تیار کریں، خشک چارہ محفوظ رکھیں، متبادل چارے سے استفادہ کریں، چارے کے ضیاع سے بچیں اور جانوروں کو متوازن خوراک کے ساتھ صاف پانی فراہم کریں۔

آج کی احتیاط، کل کے بہتر منافع اور صحت مند مویشیوں کی ضمانت ہے۔

مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی ہیلپ لائن 080009211 پر رابطہ کریں۔

#چارہ #سائلج #کسان

11/07/2026

شدید ہیٹ ویو: ڈیرہ غازی خان میں محکمہ لائیو سٹاک ہائی الرٹ، اضطراری اقدامات شروع

پنجاب بھر میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیشِ نظر صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی خصوصی ہدایات اور سیکرٹری لائیو سٹاک کی رہنمائی میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، ڈیرہ غازی خان نے ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے جانوروں کو شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک نے ضلع بھر میں فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے 4 ہیٹ ویو ریسکیو کیمپس قائم کر دیے ہیں، جبکہ ضلع کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں کو ہیٹ ویو ریلیف سینٹرز قرار دے دیا گیا ہے۔ مزید برآں، شدید متاثرہ علاقوں میں فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز/ایمبولینسز بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔ کوالیفائیڈ ویٹرنری ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی یہ ٹیمیں جانوروں کو مفت ادویات، ہنگامی طبی امداد اور علاج معالجہ فراہم کر رہی ہیں۔
م حکمے کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لیے ایک جامع ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے، جس میں درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے:

جانوروں کو چوبیس گھنٹے صاف، تازہ اور ٹھنڈا پانی مہیا کریں۔
جانوروں کو باقاعدگی سے نہلائیں، انہیں براہِ راست دھوپ سے محفوظ رکھیں اور باڑوں میں ہوا کی مناسب آمد و رفت (وینٹیلیشن) کو یقینی بنائیں۔
سبز چارہ صرف صبح سویرے یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں فراہم کریں، جبکہ خوراک میں الیکٹرولائٹس اور وٹامنز کا مناسب استعمال شامل کریں۔
شدید گرمی کے اوقات میں جانوروں کی غیر ضروری نقل و حرکت اور طویل سفر سے مکمل اجتناب کریں۔

11/07/2026

ڈائریکٹر جنرل (توسیع) پنجاب کا بہاولپور میں ہیٹ ویو و خشک سالی ریلیف کیمپس کا دورہ

مورخہ 10 جولائی 2026 کو صوبائی وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی اور سیکریٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل (توسیع) پنجاب نے ضلع بہاولپور میں چوک فَروا اور کھتڑی بنگلہ، تحصیل یزمان میں قائم ہیٹ ویو و خشک سالی ریلیف کیمپس کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران ریلیف کیمپس میں فراہم کی جانے والی ویٹرنری سہولیات، ادویات و ویکسین کی دستیابی، جانوروں کے علاج اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چولستان سے جانوروں کی نقل و حرکت سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ سول ویٹرنری ڈسپنسری (CVD) کھتڑی بنگلہ کا معائنہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاولپور نے ہیٹ ویو و خشک سالی ریلیف کیمپس میں مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل (توسیع) پنجاب نے عوام کو مزید بہتر اور بروقت ویٹرنری خدمات کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور محکمہ لائیو سٹاک و محکمہ زراعت کے افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

احتیاط علاج سے بہتر ہے!محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا عملہ مختلف اضلاع میں شیڈول کے مطابق جانوروں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ...
11/07/2026

احتیاط علاج سے بہتر ہے!

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا عملہ مختلف اضلاع میں شیڈول کے مطابق جانوروں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے میں مصروفِ عمل ہے۔

اپنے جانوروں کی بروقت ویکسینیشن کروائیں، کیونکہ صحت مند جانور ہی منافع بخش مویشی پال کی ضمانت ہیں۔

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب صحت مند جانور، خوشحال کسان

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز مویشی پال حضرات کی دہلیز پر معیاری ویٹرنری سہولیات ...
11/07/2026

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز مویشی پال حضرات کی دہلیز پر معیاری ویٹرنری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

تربیت یافتہ ویٹرنری عملہ جانوروں کے معائنے، علاج، ویکسینیشن، بیماریوں کی تشخیص اور ضروری مشاورت کی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ مویشی پال حضرات کو بروقت اور مؤثر سہولت میسر آ سکے۔

اپنے علاقے میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کی خدمات سے استفادہ کریں اور اپنے جانوروں کی صحت کا بھرپور خیال رکھیں۔

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب
صحت مند جانور، خوشحال کسان

Address

Livestock And Dairy Development Complex 16 Cooper Road Lahore
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Livestock and Dairy Development Department Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Livestock and Dairy Development Department Punjab:

Shortcuts

Share