29/11/2025
اس ملک کی عوام کے ساتھ ہمیشہ دین کو استعمال کر کےہاتھ کیا گیا ہے اور اس بھتی گنگا میں سیاست دانوں کے ساتھ آج کل ایک حافظ قرآن شخصیت بھی ہیں جن کا زبان سے دین کا لفظ سن کر بھی غصّہ آتا ہے۔ ان کے کچھ اعمال شامل کیے جاتے ہیں،
1. عمر بھار کا استثناء حاصل کرنا
2. جھوٹ بولنا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کے ترجمان کی پریس کانفرس ایک جماعت پر تنقید پہ شروع ہو کر اسی جماعت پہ ہی ختم ہوتی ہے
3. اپنے اقتدار کے دوام کے لیے اس ملک کی عوام پر ظلم و جبر کرنا اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا اور پھر اس عورت کی عزت اور حرمت کا درس دینا
4. اشرافیہ، مقتدر حلقے اور حکومتی معاملات کو تول دینے کے لیے آزاد عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کروا دیا گیا تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لیے جا سکیں