PML(N)

PML(N) This page will serve as the Official page for Pakistan Muslim League N

04/09/2026

AI-BASED CHILD PROTECTION SYSTEM!

Punjab's Safe City camera network is now equipped with Al-powered video analytics to identify child protection indicators in real time.

AI helps identify: child labour, potentially out-of-school children, school absenteeism.

04/09/2026

پی ٹی آئی کو اپنے موجودہ رویے میں ترمیم کرنی پڑے گی باہر بیٹھ کر منظم طریقے سے بدزبانی کرنے اور گالیاں دینے کی سیاست اب مزید نہیں چل سکتی کیونکہ آج کے جدید دور میں کوئی چیز چھپی نہیں رہتی۔برطانیہ میں ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر مہم چلانے کے بجائے صاحبزادے خود پاکستان آئیں اور اپنے والد سے ملاقات کریں۔ باہر کھڑے ہو کر صرف یہ کہتے رہنا کہ پانی ٹھنڈا ہے یا گرم، اس سے کام نہیں بنتا، عملی طور پر میدان میں اترنا پڑتا ہے۔ ہر چیز میں اپنا مارجن اور بچاؤ رکھ کر سیاسی جنگ نہیں لڑی جا سکتی۔

04/09/2026

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیا کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا اور نئی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی (سی پی ایس) 2026-2030 کے تحت ترجیحی شعبوں میں اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ینگ منگ یانگ کا اس حیثیت سے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں شہری بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور عوامی خدمات کے اہم منصوبوں کی تکمیل میں اے ڈی بی کی مسلسل پیشہ ورانہ کارکردگی اور بروقت تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سخت مالیاتی، ساختی اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے مشکل معاشی بحالی کے مرحلے کو کامیابی سے عبور کیا ہے۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام آیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جبکہ فِچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی سمیت عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے لیے مستحکم معاشی منظرنامے کی درجہ بندی کی ہے۔

طویل مدتی معاشی تبدیلی کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انتظامی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹاسک فورسز کے ذریعے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ملاقات میں کراچی سے پشاور تک مین لائن-1 (ایم ایل-1) ریلوے کوریڈور کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی گئی، جو قومی بنیادی ڈھانچے کی ایک اہم ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایم ایل-1 کی اپ گریڈیشن مال برداری کے نظام کو جدید بنانے، علاقائی تجارتی روابط مضبوط کرنے اور بڑے صنعتی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ملاقات میں ایم ایل-1 منصوبے پر جلد عملی کام شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ملک میں رابطوں کے نظام کو جدید بنانے کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے ملاقات میں نجی شعبے کی معاونت، توانائی اور غذائی تحفظ، برآمدات کی مسابقتی صلاحیت میں اضافے، مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی 2026-2030 کی ترجیحات کو ٹھوس اور مؤثر اقدامات میں تبدیل کیا جائے گا، جو پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

04/09/2026

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا تقریب سے خطاب

04/09/2026

Pakistan has established its first modern IVF laboratory, marking the beginning of a new era in the livestock sector.

Punjab's Provincial Minister Ashiq Hussain Kirmani inaugurated the modern "Fongrow Cattle Breed Improvement & Research Center" IVF laboratory in Khanewal.

04/09/2026

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب کا خطاب

04/09/2026

Under Maryam Nawaz's administration, every department is performing beyond its standard capacity. So, when the Chief Minister of Punjab entrusted me with the portfolio of the Livestock Department, our entire team worked exceptionally hard. If you compare the budgetary allocation given to us by the CM Maryam Nawaz to that of 2021–2022, our budget alone has increased by 70 to 80 percent.

04/09/2026

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سرگودھا کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات"

🔸ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر صہیب احمد ملک، منصور اعظم، میاں سلطان رانجھا، اکرام الحق، صفدر حسین ساہی، رانا منور حسین، تیمور علی خان، سردار عاصم شیر میکن شامل

🔸ارکان صوبائی اسمبلی کا سرگودھا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور ریکارڈ مدت میں تکمیل پر خراج تحسین

🔸ارکان اسمبلی نے سرگودھا میں الیکٹروبس کے آغاز پر اظہار تشکر

🔸وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سرگودھامیں مزید 7 الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان

🔸ارکان اسمبلی کومثالی گاؤں ستھرا پنجاب پروگرام اور صاف پانی پراجیکٹ کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت

🔸ملاقات میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے تجاویز اور سفارشات پر غور

🔸ارکان صوبائی اسمبلی نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر عوام کے خوشگوار فیڈ بیک سے آگاہ کیا

🔸بھلوال، بھیرہ، سلانوالی، یونیورسٹی، ڈی ایچ کیو، شاہین آباد، کوٹ مومن، تحصیل ساہیوال الیکٹروبس سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ ارکان اسمبلی

🔸سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام ناقابل فراموش اقدام ہے۔ ارکان صوبائی اسمبلی

🔸وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی پراجیکٹس کوپاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی سراہا جاتا ہے۔ ارکان صوبائی اسمبلی

🔸عوام الیکٹروبسوں پرعوام بالخصوص بچوں اور خواتین کو آرام دہ سفر کرتے دیکھ کردلی اطمینان ہوتا ہے۔ مریم نواز شریف

🔸سرگودھا سمیت ہر شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا، عوام کی سہولت کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں۔ مریم نواز شریف

🔸پنجاب کے ہر ہر حصے میں بلاتمیز و امتیاز ترقی نواز شریف کا ویژن ہے۔ مریم نواز شریف

03/09/2026

Punjab!

Where every road tells a beautiful story.

Address

180-H, Model Town
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML(N) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share