DG Agri Ext. Punjab

DG Agri Ext. Punjab Official page of Directorate General - Agriculture Extension Punjab ® for Public Awareness

11/08/2026
پنجاب بھر میں دھان کی فصل کی پیداوار اور سموگ کے تدارک کے لیے آگاہی مہم جاریمحکمہ زراعت  توسیع پنجاب کے زیرِ اہتمام کاشت...
11/08/2026

پنجاب بھر میں دھان کی فصل کی پیداوار اور سموگ کے تدارک کے لیے آگاہی مہم جاری

محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے زیرِ اہتمام کاشتکاروں کو دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، بہتر پیداوار اور فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کے حوالے سے تربیت و آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے دھان کے کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

News Corner dated 10-08-2026
10/08/2026

News Corner dated 10-08-2026

ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب کا ضلع وہاڑی کا دورہوہاڑی (8 اگست): ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چوہدری عبدالحمید...
08/08/2026

ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب کا ضلع وہاڑی کا دورہ

وہاڑی (8 اگست): ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چوہدری عبدالحمید نے ڈائریکٹر زراعت ہیڈکوارٹر لاہور ڈاکٹر محمد اقبال خان نیازی کے ہمراہ ضلع وہاڑی کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت وہاڑی رانا محمد عارف کے دفتر میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں کپاس کی موجودہ صورتحال، حکومتی سکیموں اور فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں 1 لاکھ 26 ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت ہوئی، جبکہ اگیتی کاشت سے 35 تا 40 من اور مارچ کی کاشت سے 25 تا 30 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ بائیولوجیکل کنٹرول اور IPM کے استعمال سے کاشتکاروں کے سپرے اخراجات میں بھی کمی آئی ہے۔

وہاڑی سے پنجاب کی منڈیوں میں کپاس کی سب سے زیادہ آمد جاری ہے، پھٹی کا نرخ 8,500 تا 9,300 روپے فی من ہے جبکہ ضلع کی 17 جننگ فیکٹریوں میں اب تک 70 ہزار کاٹن بیلز تیار ہو چکی ہیں۔

ڈی جی زراعت نے مختلف حکومتی سکیموں کے ہیلپ ڈیسک اور اڈاپٹو ریسرچ فارم پر کپاس کے تحقیقی ٹرائلز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے محکمہ زراعت توسیع وہاڑی کی کارکردگی اور بائیولوجیکل ماڈل کو سراہتے ہوئے افسران کو کپاس کی پیداوار میں مزید اضافے کے لیے کاشتکاروں کی رہنمائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

07/08/2026

کپاس کی اچھی پیداوار لینے والے کاشتکار کے تاثرات

Address

21-Davis Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DG Agri Ext. Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DG Agri Ext. Punjab:

Shortcuts

Share