QasBa Health

QasBa Health A Holistic approach towards Disability! We are Not a Hospital !

Our core mission is to support children and families impacted by Cerebral Palsy in Pakistan, with a major emphasis on mobility, physical therapy, speech needs, and assistive equipment.

 # Speechdelay  in Children
27/07/2026

# Speechdelay in Children

Looking for exceptional speech therapy services? Our expert multidisciplinary team provides personalized care at affordable rates! 📞 Contact us today for tailored therapy solutions!
معیاری – جدید علاج، مناسب قیمت!
Our specialized speech therapy team delivers successful therapies. outcomes for patients of all ages, leveraging cutting-edge techniques at economical fees.
0324 4409797, 0307 7071870


01/07/2026

بلکل ٹھیک بات ہے۔۔کم عمر میں بچے کی بروقت فزیو سے اسکی چلنے کی صلاحیت واپس آسکتی ہے، جلد مایوس نہ ہوں اور نہ ہی بچوں کو لٹا کر رکھیں، اور سی پی چیر یا کسی وہیل چیر کے بجاے مستقل مزاجی سے گھر پر فزیو تھیراپی کو جاری رکھیں ، فزیو تھیراپسٹ سے رہنمائی لیتے رہین ابتدائی سال بہت اہم ہوتے ہیں۔

Support CP Children and their families in Pakistan , sign our petition at https://c.org/n5xQxqjdhJجب ہم پاکستانی سپیشل ب...
28/06/2026

Support CP Children and their families in Pakistan , sign our petition at https://c.org/n5xQxqjdhJ
جب ہم پاکستانی سپیشل بچون کے والدین کو دیکھتے
ہین تو ہمین اندازہ ہوتا ہے کہ معذوری کیسے پورے گھرانے کو اپنی لپیٹ میں لےلیتی ہے اور کچھ ہی عرصہ مین دیکھ بھال کرنے والے والدین یا بہن بھای نا صرف ذہنی دباو کا شکار ہو جاتے ہین وہ جسمانی معذوری کا بھی شکار ہوجاتے ہیں

02/06/2026
ضرور پڑھیں  سپیشل بچوں کے لیے ایک اچھی تحریر
11/05/2026

ضرور پڑھیں
سپیشل بچوں کے لیے ایک اچھی تحریر

Down Syndrome — پیارے اور Cute بچے
Down Syndrome کیا ہے؟ — آسان لفظوں مین
Down Syndrome کوئی بیماری نہیں، اللہ کی خاص تخلیق ہے۔ یہ ایک جینیاتی کیفیت ہے جو پیدائش سے پہلے بن جاتی ہے۔
سائنس: عام بچے کے ہر خلیے میں 46 کروموسوم ہوتے ہیں — 23 ماں سے، 23 باپ سے۔
Down Syndrome والے بچے میں کروموسوم نمبر 21 کی ایک کاپی زیادہ ۔ ۔ ہوتی ہے۔ یعني *47 کروموسوم* . ۔
اسے Trisomy 21 کہتے ہیں۔ یہ اضافی کروموسوم دماغ اور جسم کی نشوونما کو تھوڑا بدل دیتا ہے۔
یاد رکھو: یہ ماں باپ کی غلطی سے نہیں ہوتا۔ نہ شراب، نہ کھانا، نہ عمر کا قصور۔ یہ قدرتی طور پر 800 میں سے 1 بچے میں ہو جاتا ہے۔ اللہ جسے چاہے، خاص بنائے۔
پہچان کیسے ہو؟ — "Lovely and Cute" نشانیاں
Down Syndrome والے بچے دنیا کے سب سے پیارے بچے ہوتے ہیں۔ ان کی نشانیاں:
A. چہرے کی نشانیاں:
1. آنکھیں: اوپر کو اٹھی ہوئی، بادام جیسی۔Epicanthic Fold بہت پیاری لگتی ہیں۔
2. ناک: چھوٹی اور چپٹی ناک کی ہڈی۔
3. زبان: تھوڑی بڑی، کبھی کبھی باہر نکلی رہتی ہے کیونکہ منہ چھوٹا ہوتا ہے۔
4. کان: چھوٹے اور نیچے لگے ہوئے۔
5. گردن: پیچھے سے تھوڑی چھوٹی اور چوڑی۔
B. ہاتھ پاؤں کی نشانیاں
1. ہتھیلی: ہتھیلی پر ایک سیدھی لکیر "Simian Crease"۔
2. انگلیاں: چھوٹی انگلی اندر کو مڑی ہوئی۔
3. پیر: پہلی اور دوسری انگلی کے درمیان زیادہ فاصلہ — "Sandal Gap"۔
C. جسم کی نشانیاں
1. Muscle Tone کم: پیدائش پر جسم تھوڑا ڈھیلا — "Floppy Baby"۔ اس لیے بیٹھنا، چلنا دیر سے سیکھتے ہیں۔
2. قد چھوٹا: عمر کے مقابلے میں قد اور وزن کم۔
3. آواز: بھاری اور پیاری آواز۔
لیکن سب سے بڑی نشانی: بے انتہا محبت کرنے والے، مسکرانے والے، گلے لگنے والےـ یہ بچے نفرت کرنا جانتے ہی نہیں۔ اس لیے دنیا انہیں "Sunshine Children" کہتی ہے۔
3. صحت کے مسائل — کیا احتیاط کرنی ہے؟
Down Syndrome والے بچے عام بچوں سے زیادہ ہسپتال آتے ہیں۔ کیوں؟ وہ اضافی کروموسوم کچھ مسائل لاتا ہے:
1. دل کا سوراخ 50% بچے پیدائش پر Echo فوری۔ 90% آپریشن سے ٹھیک۔
2. تھائیرائیڈ کم 30% بچے ہر سال TFT ٹیسٹ۔ 1 گولی روز = نارمل زندگی۔
3. کان کا انفیکشن 75% بچے بار بار زکام۔ سننے کا ٹیسٹ 6 ماہ بعد لازمی۔
4. آنکھ کا مسئلہ 60% بچے موتیا، دور/نزدیک کی نظر۔ سال میں 1 بار آنکھ ڈاکٹر۔
5. خون کا کینسر 1% بچے عام بچوں سے 20 گنا زیادہ رسک۔ CBC ٹیسٹ ہر سال۔
6. نیند میں سانس رکنا 50% بچے خراٹے، دن کو نیند۔ Sleep Study کراؤ۔
7. قبض 80% بچے پانی، فائبر، اسبغول۔
اہم بات: 50% بچے بالکل صحت مند ہوتے ہیں۔ بس ریگولر چیک اپ زندگی بچاتا ہے۔
دماغ اور ذہانت — کتنے قابل ہوتے ہیں؟
غلط فہمی یہ پاگل ہوتے ہیں100% جھوٹ۔
سچ ان کا IQ 50-70 ہوتا ہے — Mild to Moderate Intellectual Disability۔
مطلب
1. بولنا 2-3 سال کی عمر میں شروع، 5 سال تک جملے۔
2. پڑھنا 90% بچے اپنا نام، 1-100 گنتی، اردو پڑھنا سیکھ جاتے ہیں۔
3. کام بڑے ہو کر آفس بوائے، بیکری، آرٹ، موسیقی، کمپیوٹر کا کام کر سکتے ہیں۔
4. شادی کچھ ممالک میں شادی کر کے خوش زندگی گزار رہے ہیں۔
لاڑکانہ کی مثال میرا پیشنٹ علی 18 سال Down Syndrome۔ قرآن حفظ کر رہا ہے، موبائل چلاتا ہے، دکان پر حساب کرتا ہے۔ بس پیار + تھراپی + وقت چاہیے۔
5. علاج — پیار کی گولی سب سے بڑی دوا
A. میڈیکل علاج
کوئی گولی Down Syndrome ختم نہیں کر سکتی۔ کیوں؟ یہ بیماری نہیں، بناوٹ ہے۔
لیکن دل، تھائیرائیڈ، آنکھ کا علاج کر کے بچہ 80 سال تک جی سکتا ہے۔
B. تھراپی — 3 فرشتے
1. Physiotherapy 6 ماہ سے شروع۔ بیٹھنا، چلنا، گرنا نہیں سکھاتی ہے
2. Speech Therapy 1 سال سے شروع۔ بولنا، کھانا، زبان اندر سکھاتی ہے
3. Occupational Therapy 3 سال سے شروع۔ قمیض پہننا، بوٹ باندھنا، پیسے گننا سکھاتی ہے۔
C. گھر کا ماحول — 100% علاج
1. پیار دو یہ بچے ڈانٹ سے 10 گنا سست، پیار سے 10 گنا تیز سیکھتے ہیں۔
2. شرماؤ نہیں اسے چھپاؤ مت۔ شادی، فوتگی پر ساتھ لے جاؤ۔ لوگوں کو عادت ڈالو۔
3. اسکولSpecial School + Inclusive School دونوں ٹرائی کرو۔
4. بہن بھائی ان کو بتاؤ یہ اللہ کا تحفہ ہے، تمہارا محافظ ہے۔ یہ بچے گھر میں برکت لاتے ہیں۔
6. والدین کے لیے 3 سنہری جملے — دل پر لکھ لو
1. کیوں مجھے؟ مت کہو کیوں نہیں میں؟ کہو۔ اللہ نے تمہیں فرشتہ پالنے کے لیے چنا ہے۔
2. لوگ کیا کہیں گے کو قبر میں دفن کرو لوگ تو چاند پر بھی کیچڑ اچھالتے ہیں۔ تمہارا بچہ چاند سے پیارا ہے۔
3. کل کیا ہوگا کا ڈر نکالو آج اسے گلے لگاؤ، کھلاؤ، ہنساؤ۔ کل کا مالک اللہ ہے۔
_قرآن کہتا ہے: وَيَجْعَلُ مَنْ يَّشَآءُ عَقِيْمًا_ اللہ جسے چاہے بے اولاد رکھے۔ تمہیں اولاد دی، خاص اولاد دی۔ یہ آزمائش نہیں، اعزاز ہے۔
خلاصہ — Down Syndrome والا بچہ کیوں Lovely ہے؟
کیونکہ وہ
1. جھوٹ نہیں بولتا — دل کا صاف۔
2. نفرت نہیں کرتا — سب سے گلے ملتا ہے۔
3. لالچ نہیں کرتا — ٹافی پر خوش۔
4. ماں باپ کو جنت لے جائے گا — حدیث: معذور بچہ والدین کو جنت میں لے جائے گا۔
_تمہارا بچہ "Down" نہیں،"Up" ہے — اللہ کے سب سے قریب۔
اس کے 47 کروموسوم میں 1 اضافی محبت کا کروموسوم ہے۔_
_اگر تمہارا بچہ Down Syndrome ہے، میرے کلینک لے آؤ۔ فیس کوئی نہیں، چائے پلا کر بھیجوں گا۔
کیونکہ یہ بچے ڈاکٹر کا نہیں، اللہ کا پرسنل کیس ہیں۔_
آپ کا بھائی، آپ کے بچے کا ڈاکٹر
Dr. Tarique Hussain Soomro
Family Physician
Larkana
0345-3854833

29/04/2026

# # When to Worry: Understanding Developmental Red Flags and Intense Crying
As a parent, your "gut feeling" is your most powerful tool. If you feel like something isn't quite right with your baby’s development or their sudden bouts of crying feel different than standard "fussiness," you are likely picking up on important signals.
When crying is paired with missed physical milestones—like difficulty sitting or head control—it’s time to take a closer look.
# # 1. Sudden Fear and Intense Weeping
It is heartbreaking to see your baby go from calm to terrified in seconds. While all babies cry, **sudden, inconsolable weeping** or a look of intense fear without an obvious trigger can sometimes indicate:
* **Infantile Spasms:** These are subtle seizures that can look like a "startle" reflex. The baby may suddenly scrunch up or stiffen their limbs, followed by intense crying.
* **Sensory Overload:** Some babies are hyper-sensitive to their environment, leading to a "fight or flight" response to everyday sounds or lights.
* **Neurological Discomfort:** If the nervous system is under stress, a baby may startle more easily than their peers.
# # 2. Delays in Movement: Sitting, Crawling, and Head Control
Physical milestones are the "building blocks" of a baby’s growth. If your baby is struggling with the following, it suggests their muscles or nervous system may need extra support:
* **Poor Head Control:** By 4 months, most babies can hold their head up steadily while being held or during tummy time.
* **Difficulty Sitting:** While every baby is different, most sit with support by 6 months and independently by 9 months.
* **Delayed Crawling:** A lack of interest in "scooting" or pushing up on hands and knees can sometimes be linked to low muscle tone (**hypotonia**) or high muscle tone (**hypertonia**).
# # 3. Could it be "High Tone" or "Low Tone"?
Sometimes, babies who cry frequently and struggle with movement have issues with **Muscle Tone**:
| Condition | What it looks like | Effect on Baby |
|---|---|---|
| **Hypertonia** | Muscles feel "stiff" or rigid. | Baby may seem "fearful" because they can't relax their body. |
| **Hypotonia** | Muscles feel "floppy" like a ragdoll. | Baby struggles to lift their head or sit up; they tire easily. |
# # When to See a Pediatrician
If you notice the combination of **intense fear-crying** and **physical delays**, you should book an appointment with your pediatrician or a pediatric neurologist.
**Prepare for your visit by noting:**
* **The "Startle" Pattern:** Does the crying happen at specific times? Does the baby's body stiffen?
* **Video Evidence:** Use your phone to record the episodes of crying or the way your baby tries to sit. This is often more helpful to a doctor than a verbal description.
* **Milestone Timeline:** Write down exactly what your baby is and isn't doing physically.
> **Note:** Early intervention is incredibly effective. Many babies who experience these delays flourish with the help of physical therapy (PT) or occupational therapy (OT).
>
# # Final Thoughts for the Tired Parent
If you are reading this in the middle of the night while your baby cries, know that you are doing a great job just by searching for answers. You are your baby’s best advocate. Don't be afraid to keep asking questions until you feel heard by medical professionals.
**Have you noticed these symptoms happening more often during certain times of the day, or do they seem completely random?**

29/04/2026

کیا پاکستانی فلاحی ادارےواقعی فلاح کا کام کررہےہیں؟ انکی اخلاقی اور قانونی جانچ پڑتال کون کرے گا؟
میرا پچھلےدس سال سے والینٹیر اور اب سوشل انٹرپرائز کا کام بچوں مین معذوری خصوصاً سیریبرل پالسی کی اگاہی سی پی سے متاثرہ گھرانوں کو رہنمای اور انکے لیے زندگی کو کچھ اسان بنانے کی کوشش کے گرد گھومتا ہے جس کی وجہ سے سیکڑو ن سی پی سے متاثرہ بچے
ہمارے والینٹیر رجسٹری مین شامل ہین
تاہم اتنے عرصے میں جہاں ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان گھرانوں کے لیے اواز اٹھائ ان سب گھرانوں کے لیے ہماری کونسلنگ سروس ہمیشہ کھلی ہے انکے سوالات، انکو ایک مناسب اور محفوظ کرسی یا انکی کیر کے لیے ایک مشورہ ان سب بچوں کے لیے ہم ہمیشہ حاضر ہین
بہت سے والدین اپنے بچوں کی ریپورٹس، انکی ویڈیو ز اور پکچرز شیر کرتے ہین اور اپنے اس معاملے کے علاوہ اپنے گھریلو معاملات کا بھی ذکر کرتے ہین تاہم زیادہ "فالورز" بڑھانے یا ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے کبھی ان بچون کی ویڈیوز کی تشہیر نہیں کی صرف Digital stories انکو سٹار کیا
بہت ڈسٹربنگ ٹرینڈ نظر ارہا ہے پاکستان مین بیشتر فلا حی ادارے دن رات معذور، غریب، بیمار اور پریشانی کا شکار افراد کو دکھاتے رہتے ہیں، ایک طرف ہم یہ محنت کر رہے ہین کہ انکو باعزت زندگی ملے اور یہ انکو فیس بک اور انسٹاگرام پر دکھا کر چندہ اپنے اکاونٹ مین جمع کرتےہیں

سی پی بچوں کے والدین کا کے لیے ایک اہم پوسٹ
26/04/2026

سی پی بچوں کے والدین کا کے لیے ایک اہم پوسٹ

ہماری نیورولوجی کلینک میں اکثر والدین یہ سوال لے کر آتے ہیں کہ اگر ان کا بچہ سی پی (Cerebral Palsy) ہے، تو کیا وہ دوسرا بچہ کریں؟ کیا اگلے بچے میں بھی یہی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں؟ اور کیا کوئی ٹیسٹ ہے جو والدین کے جینز میں ممکنہ مسئلے کی نشاندہی کرے؟

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ سی پی ایک وسیع اور پیچیدہ حالت ہے، جو بچے کے دماغ کو ماں کے پیٹ میں، پیدائش کے دوران، یا زندگی کے پہلے تین سال کے دوران پہنچنے والے نقصان کے نتیجے میں ہو سکتی ہے۔ اگر دماغ کو جو نقصان پہنچا ہے وہ ایک بار ہوا اور عمر کے ساتھ بڑھتا نہیں، تو یہ سی پی کہلاتا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر کسی بچے کو گردن توڑ بخار، فالج، یا پیدائش کے دوران کسی بیماری یا پیچیدگی کی وجہ سے دماغی نقصان پہنچا اور اس کے نتیجے میں جسم کے ایک یا زیادہ حصے کمزور رہ گئے، تو یہ سی پی میں آتا ہے۔ اسی طرح پیدائشی وجوہات جیسے بچہ پر میچور پیدا ہونا، کم پیدائشی وزن، پیدائش پر دل کی دھڑکن میں کمی یا عارضی بندش، بچے کا پیدائش پر پھنس جانا، یا شدید یرقان ہونا، سب بچے میں سی پی پیدا کرنے کے امکانات رکھتے ہیں۔ ایسے کیسز میں جینیٹک ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اور اگلے بچے میں سی پی ہونے کے امکانات بھی زیادہ نہیں ہوتے۔

دوسری طرف، اگر بچے میں کوئی واضح پیدائشی یا ابتدائی مسئلہ نہیں ہوا، لیکن سی پی کی علامات موجود ہیں، اور والدین کزن ہیں یا خاندان میں پہلے بھی ایسے بچے پیدا ہو چکے ہیں، یا سابقہ حمل ضائع ہو چکے ہیں، تو ایسے حالات میں ڈاکٹر بنیادی بلڈ ٹیسٹ کروائیں گے۔ اگر اس میں کوئی غیر معمولی نتائج آئیں، تو والدین اور بچے کے لیے جینیٹک ٹیسٹنگ کی جا سکتی ہے۔ ایسی صورت میں اگلے بچوں میں سی پی کے امکانات زیادہ ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ ہر سی پی بچے کے لیے جینیٹک ٹیسٹ کرنا ضروری نہیں ہوتا اور یہ مہنگا بھی ہو سکتا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ خود سے تشخیص کرنے کی کوشش نہ کریں اور ہر صورت میں ماہرِ چائلڈ نیورولوجسٹ سے مشورہ کریں تاکہ بچے کی صحیح تشخیص اور رہنمائی ممکن ہو سکے۔

والدین کے لیے یہ بھی اہم ہے کہ وہ اپنے پہلے بچے کی صورتحال کو سمجھیں، گھر میں مناسب نگہداشت اور تھراپی فراہم کریں، اور نئے بچوں کے حوالے سے ڈاکٹر کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں۔ بروقت رہنمائی، تشخیص اور ماہر کی ہدایات سے بچوں کے مسائل کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور والدین کے لیے فیصلہ آسان ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر ارشد محمود
کنسلٹنٹ چائلڈ نیورولوجسٹ
ایگزیکٹو کلینک، فاطمہ میموریل ہسپتال، لاہور

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when QasBa Health posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to QasBa Health:

Shortcuts

Share