Mashaikh Ittihad Council Pakistan

Mashaikh Ittihad Council Pakistan ملک بھر کے مشائخ عظام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت �

مذمت مذمت  پر  #حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت اور حرمتِ حرمین پر کوئی سمجھوتہ نہیں🕋مکہ مکرمہ اور حرمین شریفین کا تقدس پوری...
16/09/2026

مذمت مذمت
پر #حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت اور حرمتِ حرمین پر کوئی سمجھوتہ نہیں
🕋مکہ مکرمہ اور حرمین شریفین کا تقدس پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایمانی وحدت اور عقیدت کا مرکز ہے۔
🇵🇰مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین نے حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر ہونے والی جارحیت اور میزائل حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
📜قائدین کا یہ واضح مؤقف ہے کہ:
🕌 حرمین شریفین کا تحفظ: حرمین شریفین کا دفاع ہر کلمہ گو مسلمان کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ مقدس مقامات کی حرمت پر حملہ پوری امتِ مسلمہ کے قلب پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
🛡️ امتِ مسلمہ کا عزم: امتِ مسلمہ اور مشائخِ عظام حرمین شریفین کے تقدس اور دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے اور ہر قربانی دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
🤝 امتِ مسلمہ کا اتحاد: موجودہ نازک ترین حالات میں امتِ مسلمہ کو تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر اسلام کے بنیادی مراکز کے تحفظ اور بقا کے لیے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا ہوگا۔
▫️مشائخ اتحاد کونسل پاکستان عالمی برادری اور تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس دہشت گردانہ اور اشتعال انگیز اقدام کا فوری نوٹس لیں اور امتِ مسلمہ کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں۔
منجانب مرکزی ترجمان مشائخ اتحاد کونسل پاکستان
SYED MUHAMMAD HABIB IRFANI
#حرمین #دفاع #پاکستان #پاک‌‌فوج

#چیئرمین







#ایڈمن

✨ مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے وفد کی⚜️گزشتہ دنوں کونسل کے صوبائی چیف آرگنائزر سجادہ نشین گلشنِ علی پاک، فیصل آباد پیر س...
16/09/2026

✨ مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے وفد کی⚜️گزشتہ دنوں کونسل کے صوبائی چیف آرگنائزر سجادہ نشین گلشنِ علی پاک، فیصل آباد پیر سید علی حیدر حسنی صاحب کی پروقار دعوتِ ولیمہ میں شرکت 💐
وفد میں شامل نمایاں شخصیات:
▫️مرکزی چیئرمین و سجادہ نشین اوچ شریف مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی صاحب 🌟
▫️مرکزی جنرل سیکرٹری، پیر آف بھلوال شریف پیر محمد احسان دانش قادری 🌟
▫️مرکزی کوارڈینیٹر پیر سید منیر علی گیلانی 🌟
▫️مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ،سجادہ نشین حضرت شاہ چراغ لاہوری پیر سید قاسم علی گیلانی 🌟
▫️پیر سید فرح عالم گیلانی 🌟
▫️پیر حافظ محمد عمران نقشبندی قادری 🌟
▫️مرکزی فنانس سیکرٹری پیر سید عارف اللہ شاہ بخاری 🌟
🎇اس پروقار تقریب میں ملک بھر سے نامور سیاسی، سماجی، روحانی، علمی اور مذہبی شخصیات نے خصوصی شرکت کی؛ جن میں:
▫️حضرت پیر خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ صاحب 🌺
▫️حضرت پیر خواجہ نصیر الدین چراغ صاحب 🌺
▫️حضرت پیر خواجہ محمود الدین فریدی صاحب 🌺
▫️پیر سید سمیع الحسن بخاری صاحب 🌺
اور دیگر جید مشائخ و اکابرین بھی شامل تھے۔ تقریب میں باہمی محبت، اتحاد اور روحانی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ اس رشتۂ محبت کو ہمیشہ سلامت رکھے اور نو بیاہتا جوڑے کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے! آمین 🤲❤️


#چیئرمین





゚viralシ




#ایڈمن

🔸سالانہ محفل نعت بسلسلہ میلاد النبی ﷺ📍درگاہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف⚜️زیر صدارت و خطاب🔹مرکزی صدر مشائخ اتحاد کونسل ...
14/09/2026

🔸سالانہ محفل نعت بسلسلہ میلاد النبی ﷺ
📍درگاہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف
⚜️زیر صدارت و خطاب
🔹مرکزی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان، سجادہ نشین سندر شریف
🔹ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی
SYED MUHAMMAD HABIB IRFANI
#پاکستان #پاک‌‌فوج

#چیئرمین







#ایڈمن

13/09/2026

🔸سالانہ محفل نعت بسلسلہ میلاد النبی ﷺ
📍درگاہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف
⚜️زیر صدارت و خطاب
🔹مرکزی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان، سجادہ نشین سندر شریف
🔹ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی
SYED MUHAMMAD HABIB IRFANI
#پاکستان #پاک‌‌فوج

#چیئرمین







#ایڈمن

مبارک باد🎊🎉
09/09/2026

مبارک باد🎊🎉

09/09/2026

📰 میڈیا کی زینت بننے والی جھلکیاں!
مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام 7 ستمبر کو پریمیئر ان ہوٹل لاہور میں منعقدہ تاریخ ساز "قومی تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس" کی میڈیا کوریج ملاحظہ فرمائیں! 📸✨
🇵🇰 ملک بھر کے جید مشائخ عظام، علمائے کرام اور عمائدینِ قوم کی شرکت اور کانفرنس کے اہم اعلانات کو قومی اخبارات و میڈیا نے بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔

📌 اس پروقار تقریب کی مکمل جھلکیاں اور میڈیا رپورٹس آپ کی خدمت میں پیش ہیں: 👇

09/09/2026

📰 میڈیا کی زینت بننے والی جھلکیاں! 🗞️

مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام 7 ستمبر کو پریمیئر ان ہوٹل لاہور میں منعقدہ تاریخ ساز "قومی تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس" کی میڈیا کوریج ملاحظہ فرمائیں! 📸✨

🇵🇰 ملک بھر کے جید مشائخ عظام، علمائے کرام اور عمائدینِ قوم کی شرکت اور کانفرنس کے اہم اعلانات کو قومی اخبارات و میڈیا نے بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔

📌 اس پروقار تقریب کی مکمل جھلکیاں اور میڈیا رپورٹس آپ کی خدمت میں پیش ہیں: 👇

📰 اخبارات کی زینت بننے والی جھلکیاں! 🗞️مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام 7 ستمبر کو پریمیئر ان ہوٹل لاہور میں منع...
09/09/2026

📰 اخبارات کی زینت بننے والی جھلکیاں! 🗞️

مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام 7 ستمبر کو پریمیئر ان ہوٹل لاہور میں منعقدہ تاریخ ساز "قومی تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس" کی میڈیا کوریج اور اخباری تراشے ملاحظہ فرمائیں! 📸✨

🇵🇰 ملک بھر کے جید مشائخ عظام، علمائے کرام اور عمائدینِ قوم کی شرکت اور کانفرنس کے اہم اعلانات کو قومی اخبارات نے بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔

📌 اس پروقار تقریب کی مکمل جھلکیاں اور اخباری رپورٹس آپ کی خدمت میں پیش ہیں: 👇

مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام 💚💚💚📆7 ستمبر یومِ ختم نبوت کے موقع پر📍پریمیئر ان ہوٹل لاہور میں عظیم الشان قومی ...
08/09/2026

مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام 💚💚💚
📆7 ستمبر یومِ ختم نبوت کے موقع پر
📍پریمیئر ان ہوٹل لاہور میں عظیم الشان قومی تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس 🇵🇰 منعقد ہوئی۔
✅کانفرنس کی سرپرستی مرکزی چیئرمین اور سجادہ نشین اوچ شریف مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی نے فرمائی،
🔸جبکہ صدارت مرکزی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان و سجادہ نشین سندر شریف ڈاکٹر مخدوم پیر سید محمد حبیب عرفانی نے کی۔
🔹تقریب کے انتظامات و امور کی نگرانی مرکزی جنرل سیکرٹری، پیر آف بھلوال شریف پیر محمد احسان دانش قادری نے انجام دیے۔

✳️کانفرنس کے انعقاد میں مرکزی کوآرڈینیٹر پیر سید منیر علی گیلانی ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پیر سید قاسم علی گیلانی اور پیر سید فرخ عالم گیلانی نے فعال کردار ادا کیا۔ تقریب میں ملک بھر سے جید مشائخ عظام، علمائے کرام اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
✨شرکا میں ، صوبہ پنجاب کے صدر و سجادہ نشین میراں حسین زنجانی پیر سید افضال حسین زنجانی ، پیر سید محمد عثمان شاہ نوری ، صوبائی نائب صدر پیر سید زاہد محی الدین شاہ چشتی ،پیر منظور احمد اویسی ، پیر صابر مودود چشتی ، پیر محمد عارف خلیقی نقشبندی , پیر ارشاد حسین شاہ چشتی ، پیر سید مکرم علی گیلانی ، علامہ اصغر عارف چشتی، حاجی محمد رفیق عابد،پیر بابر نظامی، پیر سید عمیر گیلانی، پیر محمد نصر نقشبندی، صوفی شاہ محمد قادری، صوفی محمد ارشد قادری، سید اخلاق احمد شاہ چشتی پیر خواجہ شبیر انجم نقشبندی قادری ،مذہبی سکالرز ، مفتیانِ کرام اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔
✅کانفرنس کے دوران مرکزی قیادت کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اگر ہم پاکستان کا حقیقی استحکام چاہتے ہیں تو ہمیں آئینِ پاکستان کے مطابق عقیدۂ ختم نبوت کا بھرپور تحفظ کرنا ہوگا۔ قائدین نے حالیہ دنوں میں ایک خاتون ڈاکٹر فرزانہ باری کی جانب سے قانونِ ختم نبوت میں تبدیلی اور چھیڑ چھاڑ سے متعلق کی جانے والی گفتگو کی شدید ترین الفاظ میں پُرزور مذمت کی۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے، اس پر کسی بھی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔ کانفرنس کے شرکا نے ملکی سلامتی، بقا اور قومی اداروں کے ساتھ بھرپور وفاداری کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
💖تقریب کے اختتام پر فضا تاجدارِ ختم نبوت زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ 🤲🏻کانفرنس کا اختتام مرکزی چیئرمین سجادہ نشین اوچ شریف مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی کی رقت آمیز اور پروقار دعائے خیر پر ہوا۔
#پاکستان #6ستمبر







#ایڈمن

Address

Lahore

Telephone

+923009508054

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashaikh Ittihad Council Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category