ہم تمہارے ہیں

  • Home
  • ہم تمہارے ہیں

ہم تمہارے ہیں Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ہم تمہارے ہیں, Library, LAHORE, .

ٹوٹا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہتڑپا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہکہتا نہیں کسی سے مگر جانتے ہیں ہمرویا ضرور ہو گا بچھڑنے ...
16/05/2016

ٹوٹا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ
تڑپا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

کہتا نہیں کسی سے مگر جانتے ہیں ہم
رویا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

پھیلا کے اپنے گرد تصاویر اور خطوط
بکھرا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

رااتوں کی سائیں سائیں میں تنہائیوں کے بیچ
جاگا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

دہلیز پر پرانے زمانوں کا منتظر
بیٹھا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

اٹھتے قدم ہماری طرف روکتے ہوئے
اُلجھا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

ہر زخم کا علاج مسیحائی میں نہیں
سمجھا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

شہرو ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!

لو بیٹھے بٹھائے آج پھر وہ یاد آگئے  جن کو بھول جانے کے ___لاکھوں جَتن کئےشہرو  ۔۔۔!!!
16/05/2016

لو بیٹھے بٹھائے آج پھر وہ یاد آگئے
جن کو بھول جانے کے ___لاکھوں جَتن کئے
شہرو ۔۔۔!!!

بند مٹهی میں ریت کی مانند ________!!وہ زندگی سے گیا ذرہ ذرہ کر کے ________!!شہرو ۔۔۔۔!!!
16/05/2016

بند مٹهی میں ریت کی مانند ________!!
وہ زندگی سے گیا ذرہ ذرہ کر کے ________!!
شہرو ۔۔۔۔!!!

ترے غم کو جاں کی تلاش تھی ــ ترے جاں نثار چلے گئےتری رہ میں کرتے تھے سر طلب ــ سرِ رہگزار چلے گئےتری کج ادائی سے ہار کے ...
11/05/2016

ترے غم کو جاں کی تلاش تھی ــ ترے جاں نثار چلے گئے
تری رہ میں کرتے تھے سر طلب ــ سرِ رہگزار چلے گئے

تری کج ادائی سے ہار کے ـ ـ شبِ انتظار چلی گئی
مرے ضبطِ حال سے رُوٹھ کر ــ مرے غم گسار چلے گئے

نہ سوالِ وصل ــ نہ عرضِ غم ـ ـ نہ حکایتیں نہ شکایتیں
ترے عہد میں دلِ زار کے ــ سبھی اختیار چلے گئے

یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر ـ ـ سرِ رہ سیاہی لکھی گئی
یہی داغ تھے جو سجا کے ہم ــ سرِ بزمِ یار چلے گئے

نہ رہا جنونِ رُخِ وفا ـ ـ یہ رسن یہ دار کرو گے کیا
جنہیں جرمِ عشق پہ ناز تھا ــ وہ گناہ گار چلے گئے

فیض احمد فیضؔ
مجموعہ کلام ( دستِ تہِ سنگ )

08/05/2016

والدہ مرحو حہ کی گیارویں برسی پر لکھی گئی نظم ،

دیکھ کیا گیارہ برس بیت گۓ
آج بچھڑ ے ہوۓ تجھ سے مری جاں وفا
ایسا لگتا ہے کبھی سوچوں تو
جیسے یہ بات ابھی کل کی هو
آ ئینہ شب و روز میں تیری صورت
اس طرح جیسے چمکتے ہوۓ پل کی هو
آج بھی دیکھوں جو کبھی صورت اپنی
خال و خد تیرے ابھر آتے ہیں
آج بھی اپنے بدن کو چھو کر
مر مر یں تیرے بدن کو ہے کیا محسوس
تیرے انفاس کی گرمی سے کئی بار اب بھی
سرد راتوں میں بھی چونک اٹھی ھوں سوتے سوتے
اب بھی گرتے هو ئے پتوں سے مجھے پت جھڑ میں
کھلتے پھولوں کی طرح تیری مہک آتی ہے
تیری چاہت کی پگھلتی هو ئی شبنم سے
زندگی کے ویران صحر ا میں
خود کو سیراب کیا ہے میں نے
چلتے پھر تے کبھی سوتے کبھی جا گے میں
تجھ کو پل پل یونہی محسوس کیا ہے میں نے
گو کہ بچھڑ ے هو ئے تجھ سے کتنے
ہزار دنوں کے برس بیت گۓ ہیں گیارہ ۔۔،۔۔
( شائستہ الیاس )

03/05/2016

میرا نصیب ہوئیں،،،،، تلخیاں زمانے کی
کسی نے خوب سزا دی ہے مسکرانے کی

میرے خدا مجھے طارق کا حوصلہ ہو عطا
ضرورت آن پڑی،،،،،،،، کشتیاں جلانے کی

میں دیکھتا ہوں ہر اک سمت پنچھیوں کا ہجوم
الٰہی خیر ہو،،،،،،،،،،،،،، صیاد کے گھرانے کی

قدم قدم پہ،،،،،،، صلیبوں کے جال پھیلا دو
کہ سرکشی کو تو عادت ہے سر اُٹھانے کی

شریکِ جرم نہ ہوتے تو،،، مخبری کرتے
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہر ٹھکانے کی

ہزار ہاتھ،،،،،،،،،،،، گریباں تک آ گئے اظہر
ابھی تو بات چلی بھی نہ تھی زمانے کی ..۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔

شبیر حسن خان جوش ملیح آبادیسوزِ غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیاجا تجھے کشمکشِ دہر سے آزاد کیاوە کریں بھی تو کن الفاظ می...
02/05/2016

شبیر حسن خان جوش ملیح آبادی

سوزِ غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا
جا تجھے کشمکشِ دہر سے آزاد کیا

وە کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوە
جن کو تیری نگہِ لطف نے برباد کیا

دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے سونے نہ دیا
جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا

اسکا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباد
اسکا غم ہے کہ بہت دیر میں برباد کیا

اتنا معصوم ہوں فطرت سے کلی جب چٹکی
جھک کے میں نے کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا ؟

میری ہر سانس ہے اس بات کی شاھد اے موت
میں نے ہر لطف کے موقعہ پہ تجھے یاد کیا

مجھکو تو ہوش نہیں تجھ کو خبر ہو شاید
لوگ کہتے ہیں کہ تو نے مجھے برباد کیا

وە تجھے یاد کرے جس نے بھلایا ہو تجھے
ہم نے تجھ کو بھلایا نہ کبھی یاد کیا

کچھ نہیں اس کے سوا جوش حریفوں کا کلام
وصل نے شاد کیا ہجر نے ناشاد کیا

غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیتی ہیں مجھے جینے کا سہارا تیری باتیں کیا کیا نہ کرے ہے دل وحشی تیری باتیں میں لاکھ کروں ضبط مگر ہو ن...
01/05/2016

غزل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیتی ہیں مجھے جینے کا سہارا تیری باتیں
کیا کیا نہ کرے ہے دل وحشی تیری باتیں

میں لاکھ کروں ضبط مگر ہو نہیں پا تا
کر جاتی ھوں غیروں سے بھی اکثر تیری باتیں

دل چاک کریں ہیں ،کبھی آنکھوں کو رو لا ئیں
یاد آ تی ہیں تنہائی میں جب بھی تیری باتیں

کرتا ہے شہر میں ہر اک آ کہ مجھی سے
لوگوں نے نشانہ سا بنا لیں تیری باتیں

رو رو کہ ہنسوں ھوں کبھی ہنس ہنس کہ پڑ و ں رو
کر رکھتی ہیں اک دل میں تماشہ تیری باتیں

(شائستہ الیاس )

نہ گفتگو سے نہ وہ شاعری سے جائے گاعصا اٹھاو کہ فرعون اسی سے جائے گااگر ہے فکر گریباں تو گھر میں جا بیٹھویہ وہ عذ اب ہے د...
01/05/2016

نہ گفتگو سے نہ وہ شاعری سے جائے گا
عصا اٹھاو کہ فرعون اسی سے جائے گا

اگر ہے فکر گریباں تو گھر میں جا بیٹھو
یہ وہ عذ اب ہے دیوانگی سے جائے گا

بجھے چراغ ، لٹیں عصمتیں ، چمن اجڑ ا
یہ رنج جس نے ديئے کب خوشی سے جائے گا

جیو ہماری طرح سے مرو ہماری طرح
نظام زر تو اسی سادگی سے جائے گا

جگا نہ شہہ کے مصاحب کو نیند سے جالب
اگر وہ جاگ اٹھا نو کری سے جائے گا

حبیب جالب

ٹوٹا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہتڑپا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہکہتا نہیں کسی سے مگر جانتے ہیں ہمرویا ضرور ہو گا بچھڑنے ...
28/04/2016

ٹوٹا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ
تڑپا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

کہتا نہیں کسی سے مگر جانتے ہیں ہم
رویا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

پھیلا کے اپنے گرد تصاویر اور خطوط
بکھرا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

رااتوں کی سائیں سائیں میں تنہائیوں کے بیچ
جاگا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

دہلیز پر پرانے زمانوں کا منتظر
بیٹھا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

اٹھتے قدم ہماری طرف روکتے ہوئے
اُلجھا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

ہر زخم کا علاج مسیحائی میں نہیں
سمجھا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ
یاسمین حبیب

ﻋﺰﯾﺰ ﻟﻮﮔﻮ،ﮐﮩﺎﮞ ﮔﺌﮯ ﮨﻮﺍﺩﺍﺱ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺣﯿﺎﺕ ﻣﯿﺮﯼﻋﺰﯾﺰ ﻟﻮﮔﻮﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮈﮬﻮﻧﮉﻭﮞﻭﮦ ﻣﯿﭩﮭﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ، ﻭﮦ ﺩﮬﯿﻤﮯ ﻟﮩﺠﮯﻭﮦ ﮐﮭﻨﮑﮭﻨﺎﺗﯽ ﮨﻨﺴﯽ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼﻣﺤ...
28/04/2016

ﻋﺰﯾﺰ ﻟﻮﮔﻮ،ﮐﮩﺎﮞ ﮔﺌﮯ ﮨﻮ
ﺍﺩﺍﺱ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺣﯿﺎﺕ ﻣﯿﺮﯼ
ﻋﺰﯾﺰ ﻟﻮﮔﻮ
ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮈﮬﻮﻧﮉﻭﮞ
ﻭﮦ ﻣﯿﭩﮭﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ، ﻭﮦ ﺩﮬﯿﻤﮯ ﻟﮩﺠﮯ
ﻭﮦ ﮐﮭﻨﮑﮭﻨﺎﺗﯽ ﮨﻨﺴﯽ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ
ﻣﺤﺒﺘﻮﮞ ﺑﮭﺮﺍ ﻭﮦ ﻏﺼﮧ
ﺗﻤﺎﻡ ﺍﭘﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺗﻮﮞ ﮐﺎ
ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ،ﻣﻼﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ
ﻋﺰﯾﺰ ﻟﻮﮔﻮ
ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩﯾﮟ ﺩﻝِ ﺷِﮑﺴﺘﮧ ﮐﻮ
ﻧﺎﺗﻮﺍﮞ ﺳﮯ ﻧﺎﺗﻮﺍﮞ ﺗﺮَ
ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ
ﻋﺰﯾﺰ ﻟﻮﮔﻮ
ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺁﻭ ﺗﻢ
ﺣﻘﯿﻘﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﻭﭖ ﻟﮯ ﮐﺮ
ﺟِﺴﻢ ﻭ ﺭﻭﺡ ﭘﮧ ﺑﮭﯽ
ﮔﻼﺏ ﺭﺕ ﮨﻮ
ﻋﺰﯾﺰ ﻟﻮﮔﻮ-
شہرو ۔!!!

ہم سے کیا پوچھنا __مزاج حیات ؟ہم تو بس اک دریدہ دامن میںبھر کے خاکستر دیار وفا ___!لے کے صدیوں کی باس پھرتے ہیںان دنوں ش...
28/04/2016

ہم سے کیا پوچھنا __مزاج حیات ؟
ہم تو بس اک دریدہ دامن میں
بھر کے خاکستر دیار وفا ___!
لے کے صدیوں کی باس پھرتے ہیں
ان دنوں شہر بھر کے رستوں میں
ہم اکیلے اداس پھرتے ہیں
شہرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

Address

LAHORE

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ہم تمہارے ہیں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share