Selected Poetry

Selected Poetry Some selected poetry for you Everyday! Message us your poetry, we'll upload it with mentioning your name. Thanks for all the support �

Sham-e-Sukhan 🥀 at COMSATS University Lahore
12/10/2023

Sham-e-Sukhan 🥀
at
COMSATS University Lahore

annual event organised by COMSATS Literary Society Poets include: Ali ZaryoonAzhar FiraghAhmed HammadArslan AbbasAman Shehzadi Tajdeed Qaiser tags : ...

ترے بغیر بجھا جا رہا ہوں اندر سےجو ٹھیک ٹھاک ہوں باہر سے تو یہ عادت ہےترے بغیر کوئی کیسے زندہ رہتا ہےمگر میں ہوں کہ یہی ...
15/07/2023

ترے بغیر بجھا جا رہا ہوں اندر سے
جو ٹھیک ٹھاک ہوں باہر سے تو یہ عادت ہے
ترے بغیر کوئی کیسے زندہ رہتا ہے
مگر میں ہوں کہ یہی عشق کی روایت ہے

ذیشان ساحل

کوئی رکتا ہی نہیں اس کی تسلی کے لیے دیکھتا رہتا ہے دل ہر اجنبی مہمان کواب تو یہ شاید کسی بھی کام آ سکتا نہیں آپ ہی لے ج...
07/07/2023

کوئی رکتا ہی نہیں اس کی تسلی کے لیے
دیکھتا رہتا ہے دل ہر اجنبی مہمان کو

اب تو یہ شاید کسی بھی کام آ سکتا نہیں
آپ ہی لے جائیے میرے دل نادان کو

ذیشان ساحل

21/06/2023

تیری رنجش کی انتہا معلوم
حسرتوں کا مری شمار نہیں
فیض زندہ رہیں وہ ہیں تو سہی
کیا ہوا گر وفا شعار نہیں

فیض

20/06/2023

آنکھوں میں نمی سی ہے چپ چپ سے وہ بیٹھے ہیں
نازک سی نگاہوں میں نازک سا فسانا ہے

یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

مجھ کو اسی دھن میں ہے ہر لحظہ بسر کرنا
اب آئے وہ اب آئے لازم انہیں آنا ہے

جگرؔ مراد آبادی

19/06/2023

ہو چکا عشق، اب ہوش ہی سہی
کیا کریں فرض ہے ادائے نماز

فیض

18/06/2023

مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے
شاید اب بھی ترا غم دل سے لگا رکھا ہو
ایک بے نام سی امید پہ اب بھی شاید
اپنے خوابوں کے جزیروں کو سجا رکھا ہو

میں نے مانا کہ وہ بیگانۂ پیمان وفا
کھو چکا ہے جو کسی اور کی رعنائی میں
شاید اب لوٹ کے آئے نہ تری محفل میں
اور کوئی دکھ نہ رلائے تجھے تنہائی میں

میں نے مانا کہ شب و روز کے ہنگاموں میں
وقت ہر غم کو بھلا دیتا ہے رفتہ رفتہ
چاہے امید کی شمعیں ہوں کہ یادوں کے چراغ
مستقل بعد بجھا دیتا ہے رفتہ رفتہ

پھر بھی ماضی کا خیال آتا ہے گاہے گاہے
مدتیں درد کی لو کم تو نہیں کر سکتیں
زخم بھر جائیں مگر داغ تو رہ جاتا ہے
دوریوں سے کبھی یادیں تو نہیں مر سکتیں

یہ بھی ممکن ہے کہ اک دن وہ پشیماں ہو کر
تیرے پاس آئے زمانے سے کنارا کر لے
تو کہ معصوم بھی ہے زود فراموش بھی ہے
اس کی پیماں شکنی کو بھی گوارا کر لے

اور میں جس نے تجھے اپنا مسیحا سمجھا
ایک زخم اور بھی پہلے کی طرح سہ جاؤں
جس پہ پہلے بھی کئی عہد وفا ٹوٹے ہیں
اسی دوراہے پہ چپ چاپ کھڑا رہ جاؤں

احمد فراز

17/06/2023

تغافل کے آغوش میں سو رہے ہیں
تمہارے ستم اور میری وفائیں

فیض

اب گناہ و ثواب بِکتے ہیں مان لیجے جناب بِکتے ہیںمیری آنکھوں سے آ کے لے جاؤان دکانوں پہ خواب بِکتے ہیںپہلے پہلے غَریب بِک...
23/07/2022

اب گناہ و ثواب بِکتے ہیں
مان لیجے جناب بِکتے ہیں

میری آنکھوں سے آ کے لے جاؤ
ان دکانوں پہ خواب بِکتے ہیں

پہلے پہلے غَریب بِکتے تھے
اب تو عِزت مآب بِکتے ہیں

بے ضَمیروں کی راج نِیتی میں
جاہ و منصب خطاب بِکتے ہیں

شیخ،واعظ ،وزیر اور شاعر
سب یہاں پر جَناب بِکتے ہیں

دَور تھا اِنقلاب آتے تھے
آج کل انقلاب بِکتے ہیں

دِل کی باتیں حبیب جُھوٹی ہیں
دِل بھی خانہ خراب بِکتے ہیں

اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا ناکام تمنا دل اس سوچ میں رہتا ہے یوں ہوتا تو کی...
04/06/2022

اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا

ناکام تمنا دل اس سوچ میں رہتا ہے
یوں ہوتا تو کیا ہوتا یوں ہوتا تو کیا ہوتا

امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتی
وعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا

غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا

چراغ حسن حسرت 🥀

جس کو اس فصل میں ہونا ہے برابر کا شریک میرے احساس میں تنہائیاں کیوں بوتا ہے یہ بھی اک رنگ ہے شاید مری محرومی کا کوئی ہنس...
01/06/2022

جس کو اس فصل میں ہونا ہے برابر کا شریک
میرے احساس میں تنہائیاں کیوں بوتا ہے

یہ بھی اک رنگ ہے شاید مری محرومی کا
کوئی ہنس دے تو محبت کا گماں ہوتا ہے

غلام محمد قاصر

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Selected Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share