Virtual Blood Bank - Punjab Safe Cities Authority

Virtual Blood Bank - Punjab Safe Cities Authority Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Virtual Blood Bank - Punjab Safe Cities Authority, Government Organization, Punjab Safe Cities Authority, Qurban Lines, Lahore.

ورچوئل بلڈ بینک، پنجاب سیف سٹی کا پراجیکٹ ہے جس کا مقصد ایمرجنسی میں شہریوں کو خون کی فراہمی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ کو خون کی ضرورت ہے تو 15 پر کال کریں اور4 کا بٹن دبائیں، ہم آپ کا رابطہ نزدیکی ڈونر سے کروا دیں گے-

یہ سروس 24/7 اور بالکل فری ہے-

🚨 خون کی فوری ضرورت 🚨📍 نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال، لاہوراگر آپ کا بلڈ گروپ -B ہے، یا آپ کسی ایسے فرد کو جانتے ہیں جو...
24/07/2026

🚨 خون کی فوری ضرورت 🚨

📍 نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال، لاہور

اگر آپ کا بلڈ گروپ -B ہے، یا آپ کسی ایسے فرد کو جانتے ہیں جو خون عطیہ کر سکتا ہو، تو براہِ کرم انسانیت کے ناطے فوری تعاون کریں۔

📞 رابطہ:
واٹس ایپ نمبر(03171000015 ) یا 15 پر فوراً رابطہ کریں۔

کیس نمبر. 70360

24/07/2026

ایک حادثہ۔۔۔! اور پھرکیا ؟
ایسے نازک لمحات میں بروقت خون کی دستیابی مریض کی جان بچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔ اگر کسی عزیز کو اچانک خون کی ضرورت پیش آ جائے تو پریشان نہ ہوں۔
ایمرجنسی 15 پر کال کریں، 4 کا بٹن دبائیں، اور ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ کریں. اگر آپ بھی اس فلاحی مشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آج ہی بطور بلڈ ڈونر رجسٹر ہوں، کیونکہ آپ کا ایک عطیہ کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔

23/07/2026

جگر کی شدید بیماری میں مبتلا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی منور حسین کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا گیا۔ طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ ان کا ہیموگلوبن خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث انہیں فوری طور پر +B خون کی اشد ضرورت پیش آئی۔ مطلوبہ خون بروقت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار تھے۔

لواحقین نے فوری طور پر 15 پر کال کرکے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ کیا، جس پر ٹیم نے کوشش کر تے ہوئے مطلوبہ بلڈ ڈونر تلاش کر لیا۔ بروقت خون کی فراہمی کے باعث منور حسین کو کامیابی سے خون منتقل کیا گیا، جس نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور اہلِ خانہ کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوا۔

اگر آپ بھی اس فلاحی مشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ایمرجنسی 15 پر کال کریں، 4 کا بٹن دبائیں

23/07/2026

🚨 ایمرجنسی الرٹ | شہریوں سے احتیاط کی اپیل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کل پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ہم مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور شہریوں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں:

⚠️ بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
⚠️ بجلی، ٹیلی فون اور اسٹریٹ لائٹس کے کھمبوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
⚠️ زمین پر گری ہوئی یا لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کے قریب ہرگز نہ جائیں۔
⚠️ نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والی جگہوں پر خصوصی احتیاط برتیں، کیونکہ پانی میں برقی رو منتقل ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
⚠️ بچوں کو بارش میں کھیلنے یا بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے قریب جانے سے روکیں۔

آپ کی معمولی سی احتیاط ایک قیمتی جان بچا سکتی ہے۔

بارش رحمت ہے، مگر احتیاط حفاظت ہے۔



Disclaimer: This post is shared solely for public education and safety awareness. Its purpose is to encourage precautionary measures, help protect citizens during adverse weather conditions, and contribute to saving lives. It is not intended to cause fear, spread misinformation, or speculate about any specific incident.

22/07/2026

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے متعدد عوامی فلاحی اقدامات میں سے ایک اہم اقدام ورچوئل بلڈ بینک ہے، جس کا مقصد ہنگامی حالات میں شہریوں کو بروقت خون کی فراہمی یقینی بنانا اور قیمتی جانوں کو بچانا ہے۔

روزانہ ایسے بے شمار ایمرجنسی کیسز سامنے آتے ہیں جہاں مریض کو فوری طور پر خون کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن مختصر وقت میں مناسب بلڈ ڈونر تلاش کرنا اکثر ایک مشکل مرحلہ بن جاتا ہے۔ ایسے نازک لمحات میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آپ کے ساتھ ہر وقت موجود ہے۔

اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو فوری طور پر خون کی ضرورت پیش آئے تو صرف 15 پر کال کریں اور 04 کا آپشن منتخب کریں۔ ہماری ٹیم فوری طور پر رجسٹرڈ بلڈ ڈونرز سے رابطہ کرکے کم سے کم وقت میں خون کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے۔

اس نیک مشن کی کامیابی میں عوام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اگر آپ صحت مند ہیں تو بطور بلڈ ڈونر اپنی رجسٹریشن ضرور کروائیں۔ آپ کا یہ ایک قدم کسی ضرورت مند کے لیے نئی زندگی کی امید بن سکتا ہے۔ خون کا عطیہ صرف ایک عطیہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت، ہمدردی اور معاشرتی ذمہ داری کا بہترین اظہار ہے۔

بلڈ ڈونر کے طور پر رجسٹریشن کے لیے 15 پر کال کریں یا Public Safety موبائل ایپ کے ذریعے بھی اس سہولت سے آسانی سے استفادہ حاصل کریں۔

آئیے! مل کر انسانیت کی خدمت کریں، خون عطیہ کریں، زندگی بچائیں، کیونکہ آپ کا ایک قطرہ خون کسی کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔
واللہ المستعان

21/07/2026

کبھی کبھی زندگی ایک لمحے میں نازک موڑ لے لیتی ہے، جہاں بروقت مدد ہی امید اور مایوسی کے درمیان فرق بن جاتی ہے۔

رات کی خاموشی میں نجی ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی کہ ایک مریض کو خون کی اشد ضرورت ہے۔ ہر گزرتا لمحہ قیمتی تھا، کیونکہ ذرا سی تاخیر مریض کی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔

اطلاع ملتے ہی سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کی ٹیم نے فوری طور پر مطلوبہ بلڈ ڈونر کا انتظام کیا، اور فوری کالر اور ڈونر کا رابطہ قائم کروا دیا گیا۔ اس فوری اقدام نے ایک خاندان کی ٹوٹتی ہوئی امید کو دوبارہ زندہ کر دیا۔

مریض کے اہلِ خانہ نے دعاؤں کے ساتھ کہا:
"اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے اور ہم زندگی بھر آپ کے احسان مند رہیں گے۔"

یہ الفاظ سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کے لیے کسی بھی اعزاز سے بڑھ کر تھے، کیونکہ کسی کی جان بچانے سے بڑی کوئی خدمت نہیں، اور کسی بےبس انسان کی دعا سے قیمتی کوئی صلہ نہیں۔

خون کا ایک عطیہ صرف ایک ضرورت پوری نہیں کرتا، بلکہ کسی خاندان کی دعاؤں کا سبب بھی بنتا ہے۔ ایمرجنسی 15 پر کال کریں، 4 کا بٹن دبائیں، ورچوئل بلڈ بینک میں بطور ڈونر رجسٹر ہوں، کیونکہ آپ کا ایک فیصلہ کسی کی زندگی بچا سکتا ہے
#انسانیت

یہ تصویر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور میرا پیارا ٹیم کا اصل انعام ہے۔ایک ماں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو، اپنی ماں سے بے اخت...
21/07/2026

یہ تصویر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور میرا پیارا ٹیم کا اصل انعام ہے۔ایک ماں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو، اپنی ماں سے بے اختیار لپٹی ہوئی ایک معصوم بیٹی کی مسکراہٹ اور ایک باپ کی آنکھوں سے بہتے شکر کے آنسو… یہی وہ جذبہ ہے جس پر میرا پیارا ٹیم کی بنیاد رکھی گئی، اور یہی ہمارے کام کرنے کا اصل مقصد ہے۔

جب ایک دن یہ دنیا لپیٹ دی جائے گی، اور ہم سب اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوں گے، تو دنیا کے انعامات شاید دھات کے چند ٹکڑوں سے زیادہ حیثیت نہ رکھیں، اور اسناد محض کاغذ کے اوراق بن کر رہ جائیں۔ اس دن اگر کوئی چیز اللہ تعالیٰ کے حضور وزن رکھے گی تو وہ نیک نیتی سے کیے گئے اعمال ہوں گے-

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس عاجزانہ کوشش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ شعراء میں اپنے بندوں کی دعا بیان فرمائی:
“وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ” ترجمہ: “اے میرے رب! جس دن سب لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں، اس دن مجھے رسوا نہ کرنا۔” (الشعراء: 87)

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری ان کوششوں کو لوگوں کے لیے خیر اور اپنی رضا کا ذریعہ بنا دے۔ آمین

واللہ المستعان

ایمرجنسی میں فوری خون کے حصول کے لیے سیف سٹی کے ورچوئل بلڈ بینک سے مدد حاصل کریں۔ صرف 15 پر کال کریں اور 4 دبائیں- فوری ...
20/07/2026

ایمرجنسی میں فوری خون کے حصول کے لیے سیف سٹی کے ورچوئل بلڈ بینک سے مدد حاصل کریں۔ صرف 15 پر کال کریں اور 4 دبائیں- فوری رسپانس، محفوظ اور قابل اعتماد سہولت 24/7 دستیاب ہے۔

Address

Punjab Safe Cities Authority, Qurban Lines
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Virtual Blood Bank - Punjab Safe Cities Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share