Nehjull Balaghan khutba e Mola Ali as

Nehjull Balaghan khutba e Mola Ali as Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nehjull Balaghan khutba e Mola Ali as, Lahore.

this page is islamic and informative content ahlebait se muhabbat farameen daras ikhlaq muhabbat masawat taraz e Zindagi Bhai Bhai islamic aqwal and A lot of love 💝💝💝

11/07/2026

08/07/2026

آداب عزاداری

کربـــلا نے ہمیں کیا سکھایا؟

کربلا صرف ایک غمگین واقعہ نہیں، بلکہ ایک زندہ پیغام ہے۔

کربلا ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اپنے وقت کے امام کی معرفت حاصل کرو، ان کی اطاعت کرو اور ان کی نصرت کے لیے ہر وقت تیار رہو۔

کربلا میں بہت سے لوگ ایسے تھے جو ظاہراً عبادت گزار تھے نمازیں پڑھتے تھے روزے رکھتے تھے قرآن کی تلاوت بھی کرتے تھے۔ لیکن جب حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کن لمحہ آیا تو وہ اپنے وقت کے امام کے ساتھ کھڑے نہ ہو سکے۔ یہی وہ چیز تھی جس نے ان کی ساری ظاہری دینداری کو بے اثر کر دیا۔

آج اگر ہم بھی اپنے وقت کے امام کی معرفت سے محروم رہیں ان کی نصرت نہ کریں ان کی مظلومیت کو نہ سمجھیں تو صرف دعوے رسمیں اور ظاہری عبادت ہمیں اس مقصد تک نہیں پہنچا سکتیں جس کے لیے کربلا برپا ہوئی۔

ہم امام حسینؑ پر آنسو تو بہائیں لیکن اگر اپنے وقت کے امام حضرت مہدیؑ کو بھول جائیں ان کی تنہائی کا احساس نہ کریں ان کے مشن کے لیے قدم نہ بڑھائیں تو ہمیں اپنے آپ سے ضرور پوچھنا چاہیے

کیا ہم نے واقعی کربلا سے کچھ سیکھا؟

کربلا کے وفادار اصحاب کی ایک ہی آرزو تھی

ہم جان دے دیں، مگر ہمارا امام سلامت رہے۔

ان کی ہر سانس ہر قربانی اور ہر خون کا قطرہ اپنے امام کی نصرت کے لیے تھا۔

آج بھی ہمارا مقصد یہی ہونا چاہیے کہ اپنے وقت کے امام کی نصرت کریں ان کی معرفت حاصل کریں ان کے مشن کے سپاہی بنیں، اور اپنے کردار سے ثابت کریں کہ ہم واقعی کربلا کے پیروکار ہیں۔

لبیک یا حسینؑ کہنے والو!
ذرا اپنے دل سے ایک سوال کرو...
کیا تمہارے وقت کے امام تمہارے منتظر نہیں؟

اپنے امام کو پہچانیں ان کی مظلومیت کو سمجھیں، ان کی اطاعت کریں اور ان کی نصرت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دیں۔

یہی کربلا کا حقیقی پیغام ہے۔ یہی امام حسینؑ سے سچی وفاداری ہے۔

لَبَّيْكَ يَا حُسَيْنؑ
لَبَّيْكَ يَا مَهْدِيؑ

اللّٰهُمَّ عَجِّل لِوَلِيِّكَ الفَرَج، وَاجعَلنَا مِن أنصَارِهِ وَأعوانِه

06/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
آیت الله بہجت رضوان الله تعالی علیہ فرمایا کرتے تهے:
آنسو عالم ملکوت سے لائے جاتے ہیں اور آنکھوں کی مَشک میں تقسیم کئے جاتے ہیں
‌💧 حضرت سیدالشہداء علیہ السلام پر آنسو بہانا ایک آسمانی رزق ہے
ایک طرح کی روزی ہے کہ جو آسمان سے تقسیم ہوتی ہے..وہ بهی ام الائمہ حضرت بی بی سیدہ مخدومہ کونین سلام الله علیہا کے دست مبارک سے..
💧 حضرت سیدالشہدا علیہ السلام پر بہائے جانے والے آنسوؤں کے جو مراتب شمار کئے گئے ہیں ہم یہاں ان کو بیان کرتے ہیں تاکہ جان سکیں کہ ہم چھٹے زینے تک پہنچ گئے ہیں یا نہیں!

انسان جب حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب سنتا ہے تو اس کا سانس گهٹنے لگتا ہے اور آه کھینچتا ہے
فرماتے ہیں:"نفس‏ المهموم‏ لظلمنا تسبیح"
ہر آہ جو تم کهینچوگے تمہارے لئے عبادت لکھی جائےگی
انسان رو نہیں سکتا لیکن اس کا دل جلتا ہے سانس گھٹتا ہے اور اذیت ہوتی ہے

انسان آه پر آه کهینچتا ہے اس کے دل میں درد اٹھتا ہے..رو نہیں سکتا لیکن مسلسل جا بہ جا ہوتا رہتا ہے
رنجیدہ ہے کہ کیوں نہیں رو سکتا اور چیخ نہیں سکتا اس کا دل جلتا ہے
انسان کی آنکھوں میں آنسووں کا ایک ہالہ جمع ہے لیکن جتنی بهی التماس و کوشش کرتا ہے آنسو باہر نہیں آتے اور پهر وہیں خشک ہوجاتے ہیں
حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
تمہاری جب بهی یہ حالت ہو جلدی سے اپنے ہاتهوں کو آسمان کی طرف بلند کرو کچھ دعائیں مانگ لو
جس لمحہ تمہاری آنکھوں میں حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے لئے آنسوؤں کا ایک ہالہ بن گیا ہو تو اس وقت خداوندعالم تمہیں محبت کی نظر سے دیکھ رہا ہے تاکہ جو تم مانگو تمہیں عطا کردے
انسان کا دل ٹوٹ جائے اور مچھر کے پر کی برابر آنسو بہہ جائیں
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: جو بهی میرے جدّ غریب امام حسین علیہ السلام کے لئے مچھر کے پر کی برابر آنسو بہائے خداوندعالم اس کے سارے گناہوں کو معاف کر دےگا اور اس پر جنت واجب ہوجائے گی
اگر تمہاری آنکھوں سے آنسو بہہ کر تمہارے چہرے اور سینے پر ٹپکنے لگیں ..
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو کوئی اس طرح روئے وہ میری طرح (گریہ کناں)ہے
جو بهی یہ چاہتا ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی طرح ہوجائے تو اس طرح گریہ کرے کہ آنسو اس کے چہرے سے بہہ کر سینے پر ٹپکنے لگیں
جامع_احادیث_الشیعه ، ج ۱۲، ص ۵۴۸.

اگر کسی کے چہرہ سے بہتا ہوا آنسوؤں کا ایک قطرہ آتش جہنم پر ٹپک جائے تو آتش جہنم بجھ جائےگی
حضرت امام حسین علیہ السلام پر رونے والا اپنے آنسو کے ایک قطره سے تمام جہمنیوں کو جہنم سے نجات دلاسکتا ہے
چہرے پر جو آنسو آجاتے ہیں تھوڑا سا لے کر اپنے سینے پر مل لیا کریں کیونکہ جان نکلنے کے وقت سینے پر بوجھ پڑتا ہے اور وقت قبض روح ان آنسوؤں کے زیر اثرراحت نصیب ہوتی ہے
قالَ الصّادقُ علیه السّلام:
لِکُلّ شَیْئٍ ثَوابٌ اِلا الدَمْعَةٌ فینا.
حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
ہر چیز کا اجر و ثواب ہے مگر وہ آنسو جو ہمارے لئے بہائے جائیں ( کوئی چیز اس کی برابرى نہیں کرتی اور بےحساب اجر رکھتے ہیں )

جامع_احادیث_الشیعه ، ج ۱۲، ص ۵۴۸.

السلام علیک یاقتیل العبرہ..

اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ

25/06/2026

قال الامام الحسین بن علی علیہ السلام نَحْنُ الّذِينَ عِنْدَنَا عِلْمُ الْكِتَابِ وَ بَيَانُ مَا فِيهِ وَ لَيْسَ عِنْدَ اَحَدٍ مِنْ خَلْقِهِ مَا عِنْدَنَا لاَِنّا اَهْلُ سِرّ اللّهِ.
(بحار الانوار، ج ۴۴ ص ۱۸۴ ح۱۱)
امام حسین علیہ السلام نے
فرمایا
ہم وہ لوگ ہیں جن کے پاس قرآن مجید کا علم اور ان سب چیزوں کی وضاحت ہے جو اس میں ہے اور جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ ہمارے علاوہ کسی اور کے پاس نہیں ہے اس لیے کہ ہم خدا وند عالم کے رازدار ہیں ۔
عظم اللہ اجورنا و اجورکم بمصابنا الحسین

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nehjull Balaghan khutba e Mola Ali as posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share