28/07/2025
یک شخص جو خود کو "ڈاکٹر" ظاہر کرتا ہے (حالانکہ وہ امکانی طور پرصرف ایک حکیم ہے) نہ صرف امریکہ سے تعلیم یافتہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے بلکہ خود کو ایک ایسے نام نہاد بین الاقوامی ادارے سے منسلک ظاہر کرتا ہے جو اپنی نوعیت میں WHO جیسا بتایا کرتا ہے۔
یہ شخص بغیر کسی ریسرچ پر مبنی دلائل کے میڈیکل سائنس کی مخالفت کرتا ہے، عوام میں جہالت پر مبنی خیالات پھیلاتا ہے اور لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
اس کی بے شمار ویڈیوز اور پوڈکاسٹس سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں، جن میں وہ قرآن و حدیث کے حوالوں کا بے دریغ استعمال کرکے کم تعلیم یافتہ لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکاتا ہے اور اپنی جھوٹی باتوں کو سچ ظاہر کرتا ہے۔
کمنٹس سے پتا چلتا ہے کہ یہ شخص فی مریض 50,000 سے 100,000 روپے وصول کرتا ہے۔
یہ سب کچھ عوام کو دھوکہ دینے اور استحصال کے زمرے میں آتا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ ایسے غیر ذمہ دار اور جعلی "ڈاکٹرز" کے خلاف قانونی کارروائی ہو۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
اگر آپ میں سے کوئی بھی دوست اس شخص کے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں شکایت کنندہ (Complainant) بننا چاہے تو ہمیں ای میل پر یا کمنٹس میں اطلاع دے۔
یہ اجتماعی شکایت عوامی مفاد میں ہوگی، تاکہ لوگوں کو ایسے دھوکہ بازوں سے بچایا جا سکے۔