Khushi Ghum

Khushi Ghum یہاں آپ کو ملیں گی دکھی دلوں کی داستان اور ہینسی مذاق۔ اور عوام کی خبریں ۔

22/12/2025

22December

ہنی ٹریپ ایک وائیٹ کالر کرائم جعلی۔ڈاکٹر نبیحہ اور حارث کھوکھر کا گینگ بے نقاب !اورسیز پاکستانی،اور کاروباری شخصیت کو ہن...
19/11/2025

ہنی ٹریپ ایک وائیٹ کالر کرائم
جعلی۔ڈاکٹر نبیحہ اور حارث کھوکھر کا گینگ بے نقاب !

اورسیز پاکستانی،اور کاروباری شخصیت کو ہنی ٹریپ کا شکار کر کے بڑی رقم وصول کرتے رہے،جن میں سے ایک کیس سامنے آگیا،حارث کھوکھر اور جعلی ڈاکٹر نبیحہ نے ایک تنظیم بنا رکھی ہے جس میں مختلف یوٹیوبر کو ایڈ کر رکھا ہے،جن کا نام استعمال کر کہ حارث کھوکھر اور نبیحہ لوگوں کو بلیکمیل کرتے ہیں،اور خود کو صحافی بتاتے ہیں،،،

جب کے حارث کھوکھر کا صحافت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، یہ ایک برگر بیچنے والا تھا جس کے سبوت موجود ہیں۔۔جعلی ڈوکٹر نبیحہ،،ڈاکٹر نہیں

حارث کھوکھر مختلف شیشہ کیفے اور مساج سینٹر سے۔منتھلی لیتا ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔۔

جبکہ جعلی ڈاکٹر نبیحہ سائیکالوجسٹ بن کے نہ جانے اب تک کتنے گھروں کے طلاق کروا چکی ہے۔اور ان کو جعلی ڈاکٹر بن کے لوٹ چکی ہے۔۔اس سارے گینگ کو
مشہور اور بہادر اینکر پرسن بشرا شکیل نے اس گینگ کو کیسی بےنقاب کیا وہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سک۔۔۔۔!

21/10/2025

میت کا غسل - زندگی کی آخری حقیقت ...
(جس کے اشارے پر لوگ چلتے تھے، آج وہ خود دوسروں کے ہاتھوں میں ہے)

مجھے میسج آتا ہے کہ میرے کسی عزیز کا انتقال ہو گیا ہے

دن کا وقت تھا، آفس میں مصروف تھا – خبر ملتے ہی آفس سے چھٹی لے کر میں سیدھا میت والے گھر میں جا پہنچا

جس گھر کو میں کچھ دن پہلے تک اُس شخص کے نام سے یاد کرتا تھا، آج میری زبان سے صرف ایک نام نکلا:
"میت کا گھر"

گھر کے اندر کی کیفیت/حالات کو بیان کرنا ناممکن ہے – جہاں ایک طرف رونے دھونے کی آوازیں آ رہی تھیں، وہیں مجھے ہُو کا عالَم سا بھی محسوس ہو رہا تھا – جیسے کہ اُس گھر کو سانپ سونگھ گیا ہو

اتنا شور ہوتے ہوئے بھی مجھے وہاں وحشت سی محسوس ہو رہی تھی – بھیڑ کے باوجود موجودگی کا احساس غائب محسوس ہو رہا تھا

میت کو ہسپتال سے لا کر ایک جگہ پر رکھ دیا گیا تھا – اور اب انتظامات اس چیز کے لیے کیے جا رہے تھے کہ اِس کا غسل کہاں کیا جائے یا کروایا جائے

کمرے کا خالی ہونا اور انا کا زوال ...

گھر میں ہی ایک کمرہ چُنا گیا، اور وہاں سے چیزیں نکال نکال کر باہر برآمدے میں لائی جانے لگیں

جس کمرے کے اندر چمکتی دمکتی چیزیں اور اٹھنا بیٹھنا لوگوں کا، مسکراہٹیں ہوتی تھیں - اُس کمرے کو ایسے خالی کیا جانے لگا، جیسے کہ مکان چھوڑنے پر خالی کیا جاتا ہے گھر - فرق بس اتنا تھا کہ کوئی دنیا چھوڑ گیا تھا

اور میں یہ سوچ رہا تھا، کہ جس شخص نے اِس کمرے کو اپنے ہاتھوں سے سجایا تھا، اب اُسی شخص کے لیے یہ کمرہ خالی کیا جا رہا ہے

خیر کمرہ خالی کیا گیا، کارپٹ، فرنیچر وغیرہ بھی ہٹا دیا گیا – اور پھر میت کو وہاں کمرے کے بیچ میں لا کر ایک تختے پر لٹا دیا گیا

غسل کا آغاز ...

گھر والوں میں سے کسی نے درخواست کی کہ 4 لوگوں کی ضرورت ہے میت کو غسل دینے کے لیے - جو جو آنا چاہتا ہے، بتا دے

تو میں نے بھی اپنا نام ان کو پیش کیا، جس کو قبول کیا گیا

میں وضو کر کے کمرے میں داخل ہوا، تو وہاں پر میت کو غسل دینے والا میت کو چیک کر رہا تھا، اور باقی لوگ اِدھر اُدھر چھوٹے موٹے کاموں میں مصروف نظر آئے

سب کو سلام کر کے میں ایک جگہ کھڑا ہو گیا

میت کو غسل دینے والے نے میت کے ستر کو ڈھانپ دیا (ناف سے لے کر گھٹنوں تک)۔ خود اُس نے دستانے پہن لیے اور ہم سب کو بھی دستانے دے دیے اور کہا کہ پہن لیں

بے بسی کا مشاہدہ ...

میت کی حالت دیکھ کر عجیب سا سکوت سا چھا گیا - جیسے زندگی کا ہر ردعمل بس اسی لمحے رک گیا ہو

میں اُس میت کو دیکھنے لگا، کہ کیسے بے سُد سی ایک جان زمین پر پڑی ہوئی ہے – ایک تختے پر – جیسے کہ کسی گوشت کے ٹکڑے کو اٹھا کر زمین پر رکھ دیا گیا ہو

* اُس کو جیسے چاہے موڑ دو، جس طرف چاہے کروٹ دے دو، الٹا کر دو سیدھا کر دو – اُس کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے اپنے اُوپر

* جو شخص اپنے آپ کو دوسروں کو ہاتھ نہیں لگانے دیتا تھا، آج وہ دوسروں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے

* جس شخص نے اپنی عزت کو زندگی بھر لوگوں کی نظروں سے بچا کر رکھا، آج اُس کو ایک انجانا شخص کپڑے کی مدد سے صاف کرے گا

* جس شخص نے کبھی اپنی قمیض بھی نہیں اُتاری ہوگی کسی کے سامنے، آج وہ 4 لوگوں کے بیچ میں ننگا موجود تھا

* جس شخص کو اپنی طاقت، قوت پر زندگی بھر بھروسہ رہا، آج اُس کے اُوپر پانی بہا کر اُس کا سارا غرور، تکبر بہا دیا جائے گا

* جس شخص کو ہر کوئی اُس کے نام سے پکارتا اور عزت دیتا تھا، آج اُس کو صرف "میت، میت" کہہ کر مخاطب کیا جا رہا تھا

میت دینے والے نے غسل کی تیاری شروع کی اور وہ اپنی چیزوں میں مصروف ہو گیا – اور ہم سب کو الگ الگ چیزیں کرنے کو کہیں

میرے ذمے میں یہ آیا، کہ کمرے کے اندر فرش پر پانی بہاتا رہوں اور پانی کو گیلری کی طرف لے کر جاؤں تاکہ پانی وہاں نالی کے ذریعے باہر نکلتا جائے

جو بھی طور طریقے دین میں بتائے گئے ہیں میت کو غسل دینے کے لیے، اُن سب پر عمل کیا گیا – اور ساری احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے غسل کو مکمل کیا گیا

کفن کی سادگی اور انجام ...

غسل کے بعد، میت کو ایک نئے تولیے سے خشک کیا گیا، اُس کے جسم کے ہر حصے کو سُکھایا گیا – جس میں میت کا کوئی اختیار شامل نہیں تھا

پھر سفید کفن کو لایا گیا، جو کہ الگ الگ ٹکڑوں پر مشتمل تھا

ایک ایسا کپڑا، جس میں کوئی داغ نہیں تھا، نہ کوئی ڈیزائن تھا، نہ اُس میں کڑک پن تھا، نہ اُس میں کوئی وی آئی پی پن تھا

جس شخص نے زندگی بھر اپنی کمائی کو اپنے بننے سنورنے اور خوبصورت دکھنے میں لگایا، آج اُس کو ایسے کپڑے میں لپیٹا جانے والا تھا، جو اپنی سادگی میں انتہائی سادہ تھا۔ اور وہی سادگی آج اُس کی پوری شان و شوکت کا خلاصہ تھی

ایک ایسا منظر جو سوچ پر زوردار ضرب تھا

جب میت کو اُس کفن میں لپیٹ دیا گیا سر کے اُوپر سے لے کر پاؤں کے انگوٹھے تک – تو میں یہ سوچنے لگا، کہ اس شخص کی ساری زندگی کا نچوڑ اب یہ حالت ہے، جو اِس وقت اس تختے پر موجود ہے

ناک، کان میں روئی ڈال کر، کچھ میٹر کے کپڑوں کے ٹکڑوں میں ایسے لپیٹ کر رکھ دیا گیا تھا اُس میت کو جیسے کہ یہ کوئی ریشم کا کیڑا ہے

الوداعی لمحات ...

غسل دینے والے صاحب نے سب کو کہا کہ اپنے اپنے دستانے پھینک دیں، اور غسل خانے میں جا کر اپنے ہاتھ، پاؤں، منہ پر پانی ڈالیں اور کپڑوں کے اُوپر بھی گیلے ہاتھ مار دیں، تاکہ اگر کوئی ناپاک پانی کی چھینٹیں آئی ہیں تو وہ صاف ہو جائیں گی

میں یہ سب کر کے دوبارہ میت کے پاس آیا،
اُس کے سرہانے بیٹھا،
اُس کے سر پر ہاتھ پھیرا،
اس کا ہاتھ تھاما،
اُس کو غور سے دیکھا،
اور اُس کے آگے کی منازل آسان ہونے کے لیے دعا کی

پیچھے سے کچھ لوگ آئے، انہوں نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا:
"چلو، اور بھی کام کرنے ہیں"

میں نے اُٹھنے سے پہلے ایک دفعہ پھر میت کو دیکھا اور کہا:
"الله آپ کی مغفرت فرمائے ابّو"

اور یہ کہہ کر میں دوسرے کاموں کی طرف چل دیا

Author :Khushi Ghum
By. Dr. Rana Shafaqat ali 03075768388

ایک اہم معلومات
18/10/2025

ایک اہم معلومات

Address


18

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushi Ghum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khushi Ghum:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share